Watan News Digital

  • Home
  • Watan News Digital

Watan News Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Watan News Digital, News & Media Website, .
(1)

📰 A trusted Digital News Network which
Delivering accurate, authentic, and reliable updates on the latest events—with utmost responsibility.📞 WhatsApp:0347-9402387

17/07/2025
17/07/2025

یوتھ آف شانگلہ کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی شاندار تقریب

شانگلہ: جرگہ حال الپوری میں یوتھ آف شانگلہ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد، سرکاری افسران، اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر الپوری عبد القیوم تھے، جنہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

اس باوقار تقریب میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز بھی شریک ہوئے جنہوں نے یوتھ آف شانگلہ کے مثبت اقدامات کو سراہا اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کا یقین دلایا۔

یوتھ آف شانگلہ کے نو منتخب صدر محمد ادریس اور چیئرمین انعام خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ وہ شانگلہ کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، ہنر مندی، روزگار کے مواقع اور شعور کی بیداری کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوتھ پلیٹ فارم کو غیر سیاسی اور خالصتاً سماجی خدمت کے مقصد کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے یوتھ آف شانگلہ کے قیام کو وقت کی ضرورت اور ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان نسل کو منظم کیا جائے گا اور اُنہیں سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ اپنی صلاحیتوں اور جوش و جذبے کے ساتھ یوتھ آف شانگلہ کو ایک مثالی تنظیم میں تبدیل کرے گی جو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی سطح پر بھی شانگلہ کی نوجوان نسل کی نمائندگی کرے گی۔

12/07/2025

مولانا خان زیب شہید کے فرزند کا باجوڑ ناواگئ میں تعزیتی اجتماع سے جراتمندانہ خطاب!!
تقریب میں موجود شرکاء آبدیدہ ہوگئے
شہید خانزیب کے ادھورے "آمن" مشن کو جاری رکھنے کا غیر متزلزل عزم۔

12/07/2025

شانگلہ۔۔ انچارج ٹریفک جہان افسر کا ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ شانگلہ کے مختلف مقامات پر غیر قانونی موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری

ٹریفک انچارج کا والدین کے نام واضح پیغام!!

12/07/2025

مولانا خان زیب کی شہادت پورے پشتون قام کی شہادت ہیں۔۔
مولانا خان زیب کی شہادت پر ترجمان تحریک انصاف شانگلہ کا شدید ردعمل
مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی حقیقت کیا ہے؟ حافظ اسلام ذادہ کا واضح پیغام!!

08/07/2025

تحریک نوجوانان پیرخانہ نے کانا سڑک کے تعمیراتی کام اور متعلقہ کمپنی کی من مانیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے تعمیراتی کام پر فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

07/07/2025

تحریک نوجوانان پیرخانہ کے قافلے کا یونین کونسل داموڑی میں شاندار انٹری، عوامی حمایت کا زبردست مظاہرہ

گاؤں کیکوڑ میں آگاہی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانان نے بھرپور شرکت کی، اور تحریک نوجوانان کانا اور پیرخانہ کی نہ صرف بھر پور حمایت کا اعلان کیا بلکہ ہر قسم جانی اور مالی تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔۔

کیکوڑ کے بعد تحریک آگاہی مہم کا اگلا پڑاؤ گاوں داموڑی ہوگا،،، نوجوانان نے کانا اور پیرخانہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کانا سڑک پر جاری تعمیراتی کام پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا

06/07/2025

شانگلہ: کروڑ ٹو اجمیر سڑک — عوام اور ٹرانسپورٹرز کیلئے درد سر بن گیا

کروڑ ٹو اجمیر سڑک جو کہ عوامی سہولت کا منصوبہ تھا، اب دردِ سر بن چکی ہے۔ ناقص پلاننگ، غیر سنجیدہ تعمیراتی عمل اور متعلقہ کمپنی کی بدنظمی نے سڑک کو "سفرِ راحت" کے بجائے "سفرِ زحمت" بنا دیا ہے۔ گول پتھر کا بے دریغ استعمال

جہاں یہ سڑک ترقی کی نوید بن سکتی تھی، وہیں آج یہ گرد و غبار کا طوفان لے کر آئی ہے۔ مکین علاقے کے روزمرہ معمولات، صحت، اور کاروبار سب اس دھول کے نیچے دب چکے ہیں۔ نہ کوئی باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس ہے، نہ ہی کوئی نظام جو کمپنی کی کارکردگی کا محاسبہ کرے۔

عوام اور ٹرانسپورٹرز کمپنی کے منتظمین کی ناقص منصوبہ بندی سے شدید پریشان
تحریک نوجوانان پیرخانہ نے سڑک کی سست روی، ناقص معیار اور خانہ پری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر حالات جوں کے توں رہے تو بھر پور احتجاج ہوگا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے فوری نوٹس لینے اور تعمیراتی عمل کی نگرانی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

06/07/2025

شانگلہ، اولندر میں "ملنگ ذائقہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ" کا شاندار افتتاح

اولندر گانشال روڈ پر "ملنگ ذائقہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب ایک پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں مقامی سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ ٹریڈ فیڈریشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے ہوٹل کے خوبصورت ماحول،کارپاکنگ کی سہولت عمدہ انتظامات اور معیاری ذائقے کو خوب سراہا۔ اس موقع پر پروپرائٹر راکعین اینڈ برادرز نے ہوٹل کا مقصد عوام کو صاف ستھرا، معیاری اور ذائقہ دار کھانا مہیا کرنا ہے، تاکہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں کو بھی بہترین مہمان نوازی کا تجربہ حاصل ہو۔

"ملنگ ذائقہ ہوٹل" میں مقامی و روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ ذائقوں سے بھرپور ڈشز بھی تیارکئے جاتےہیں، ہوٹل میں معزز مہمانوں کیلئے رہائشی کمرے بھی مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں

مزید معلومات یا آرڈر کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
📞 0340-5573027 0345-7682244

یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا سرنزیب صدیقی نے کہا ہے "کہ نواسہ رسول حضرت امام ح...
06/07/2025

یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا سرنزیب صدیقی نے کہا ہے "کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا باطل کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے، سانحہ کربلا در حقیقت حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکا تھا، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کاسب سے بہترین طریقہ تعلیمات حسینی کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہے

حضرت امام حسینؓ کی شہادت میں امت مسلمہ اور نوع انسانی کے لئے صبر واستقامت، عزم و استقلال اور ہر حال میں اپنے حق موقف پر ڈٹے رہنے کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسین نے اپنے لہو سے حق و باطل کے درمیان سچائی کی جو فیصلہ کن لکیر کھینچی اس نے یہ ثابت کر دیا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو ظالم، باطل، آمر اور جابر قوتوں کے سامنے سر جھکانے کی بجائے سر کٹانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھاجس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کےلئے لازوال اوربے مثال قربانی پیش کی جوہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Watan News Digital:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share