All Pakistan PBC Officers Association

All Pakistan PBC Officers Association This corresponds to All Pakistan PBC Officers Association of Radio Pakistan.

مسرت شاہ رخ صاحبہ کی ڈائریکٹرپروگرامز ریڈپوپاکستان  کی ذمہ واریاں سنبھالنے کے لیے صدردفتر آمد اور پوگرامرز ان کا استقبال...
18/08/2025

مسرت شاہ رخ صاحبہ کی ڈائریکٹرپروگرامز ریڈپوپاکستان کی ذمہ واریاں سنبھالنے کے لیے صدردفتر آمد اور پوگرامرز ان کا استقبال کرتے ہوئے

We extend our heartfelt congratulations to our esteemed member of APPOA Mussarat Shahrukh⁩ on her posting as Director Pr...
18/08/2025

We extend our heartfelt congratulations to our esteemed member of APPOA Mussarat Shahrukh⁩ on her posting as Director Program. This appointment is a matter of pride for our Association and a promising development for all officers.
We are confident that, in her new role, she will serve as a vital bridge between Management and the Association. We also look forward to her efforts in highlighting and addressing the genuine concerns of officers with the Management.
It is our sincere hope that this will pave the way for a constructive and harmonious working environment between Association and Management. Best Wishes.

سہیل سرورالہی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد آج اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سرکاری ذمہ واریوں سے بطریق احسن سبک...
25/06/2025

سہیل سرورالہی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد آج اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سرکاری ذمہ واریوں سے بطریق احسن سبک دوش ہوگئے،ان کے اعزاز میں دوستوں نے ایک پرتکلف Hi-Tea کا اہتمام کیا

ریڈیو پاکستان آفیسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈی جی پی بی سی سعید احمد شیخ صاحب کو ان کی اگلے اسکیل (21) میں ترقی پر پھول ا...
20/03/2025

ریڈیو پاکستان آفیسرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈی جی پی بی سی سعید احمد شیخ صاحب کو ان کی اگلے اسکیل (21) میں ترقی پر پھول اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے.

کل اعجاز صاحب سیکرٹری جنرل لیبر یونین ریڈیو پاکستان اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے۔ آج ان کی سالگرہ کے موقع پہ ای...
31/01/2025

کل اعجاز صاحب سیکرٹری جنرل لیبر یونین ریڈیو پاکستان اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے۔ آج ان کی سالگرہ کے موقع پہ ایسوسیشن کے دوستوں نے ان کے لیے دعوت کا اہتمام کیا۔ ان کے لیے نیک خواہشات اور ان کو سرکاری الوداع کہا مگر ساتھ ہی ساتھ خوش آمدید بھی کہا بطور سیاسی کارکن کے جو ذمہ داری ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔

30/01/2025

آج محمد اعجاز صاحب، سیکرٹری جنرل لیبر یونین ریڈیو پاکستان، اپنی شاندار سروس مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ریڈیو پاکستان کے کارکنان کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور ہمیشہ ادارے کی بہتری کے لیے کوشاں رہے۔

ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔

ریڈیو پاکستان کی آفیسرز ایسوسیشن کی جانب سے نیک تمنائیں!
United Staff Organization PBC Radio Pakistan.

حق بحق دار رسیدللہ الحمدبرادر محترم اعجاز احمد خان کو ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک ب...
10/01/2025

حق بحق دار رسید
للہ الحمد
برادر محترم اعجاز احمد خان کو ریڈیو پاکستان میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد
حافظ محمد نوراللہ
انچارج
ایف ایم 93.4 صوت القرآن چینل ریڈیو پاکستان

Congratulations to Mr. Aijaz Khan, Senior Controller Administration, Pakistan Broadcasting Corporation, on being entrust...
10/01/2025

Congratulations to Mr. Aijaz Khan, Senior Controller Administration, Pakistan Broadcasting Corporation, on being entrusted with the additional charge of Director Administration PBC. After a long time, a dedicated PBC officer has been assigned to this prestigious position. The All Pakistan PBC Officers Association (APPOA) extended their heartfelt congratulations during a visit to his office today. Wishing him success in his new role!

ڈاکٹر نور البصر صاحب رخصت ہوئے تحریر ناصر فریدمیں چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا تو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈپٹی...
17/12/2024

ڈاکٹر نور البصر صاحب رخصت ہوئے
تحریر ناصر فرید

میں چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا تو ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں ضلعی سطح کے نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا ۔ میں نے اس مقابلے میں پندرہ برس سے کم عمر بچوں کے درمیان مقابلہ نعت خوانی کی کیٹگری میں حصہ لیا
میں اپنے اسکول کے کچھ سینئرز طلبہ کے ساتھ اس مقابلے میں شریک ہوا ۔ وہاں ڈپٹی کمشنر اور ریڈیو پاکستان پشاور کی جانب سے مقابلوں کے انچارج محترم ڈاکٹر نورالبصر صاحب تشریف فرما تھے۔ یہ میری نورالبصر صاحب سے پہلی ملاقات تھی۔
میں نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ضلعی سطح پر مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والے صوبائی مقابلوں میں شرکت کرتے اور صوبے میں پہلی پوزیشن لینے والے 9 ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقدہ کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہیں
تیسری پوزیشن آنے کی وجہ سے حوصلہ افزائی کے طور پر نورالبصر صاحب نے مجھے ریڈیو پاکستان پشاور سے نشر ہونے والے بچوں کے پروگرام میں نعت پڑھنے کے لئے منتخب کیا۔ بعد میں پروگرام محفل میلاد میں بھی مسلسل شرکت کرتا رہا اور اناؤنسر اور کمپیئر بھی رہا جو اب بھی جاری ہے ۔
نورالبصر صاحب پروگرام محفل میلاد کے پروڈیوسر تھے ، ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح محبت فرماتے، خیال رکھتے، قدم قدم پر راہنمائی کرتے تھے ۔ وہ ایک بلکل مختلف انسان تھے اپنائیت کا یہ عالم تھا کہ ان کے ساتھ پہلی ملاقات کرنے والا ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ ان کے ساتھ برسوں کا تعلق ہے ۔ ان کا حلقہ احباب وسیع تھا لیکن ہر کوئی یہ ہی سمجھتا تھا کہ جیسا میرا تعلق ہے ویسے کسی کا بھی نہیں۔ ان کی مجلس میں بیٹھنے والا ہر شخص کچھ نہ کچھ سیکھ کر ہی اٹھتا تھا ۔
آپ ریڈیو پاکستان پشاور سے نشر ہونے والے مختلف پروگرام زلمے کول، کرکیلہ، بچوں کے پروگرام باتور، شاہین اور پروگرام محفل میلاد کے پروڈیوسر رہے ۔ پروگرام محفل میلاد سے انکی خاص دلچسپی حضور صَلَّی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عقیدت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہر سال پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان کے اشتراک سے قومی مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد بڑے جوش و خروش سے کرتے تھے مقابلے میں آنے والے نعت خوانوں کا خود استقبال کرتے ان کے ساتھ وقت گزارتے ان کے لئے تحائف کا بھی بندوبست کرتے تھے۔ جناب پیر نورالحق قادری صاحب سے عرصہ دراز تک نعت خوان بچوں اور بچیوں کے لئے مختلف تحائف کا بندوبست کرتے رہے ۔ جناب نورالحق قادری صاحب بھی اہل عقیدت و محبت ہیں وہ صرف یہاں ہی نہیں بلکہ مختلف جگہوں پر حضور صَلَّی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت اور محبت رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں جس کا میں چشم دید گواہ ہوں ۔
نورالبصر صاحب رمضان المبارک میں نشر ہونے والے پروگراموں میں خاص دلچسپی رکھتے تھے اور تمام پروگراموں کی نگرانی خود کرتے تھے ۔ رمضان کے آخری عشرے میں محفل شبینہ اپنی نگرانی میں نشر کرواتے تھے نمک منڈی کی مدنی مسجد میں شبینہ کی تین راتیں وہیں قیام فرماتے تھے یہ انکی قرآن سے محبت تھی
بہت سے لوگوں کی مختلف طریقوں سے مدد کرتے رہتے تھے بہت سے طلباء انکی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے تھے۔ کئیں مرتبہ تو میرے سامنے مختلف سکول کے پرنسپل کو کال کر کے کہا کہ فلاں کی فیس معاف کر دو فلاں کا کام کر دو ۔ وہ نرم دل انسان تھے ہر کوئی اپنے کام ان کے پاس لے کر آتا اور وہ کسی کو کہہ کر ان کا مسئلہ حل کروا دیا کرتے تھے اور واپس جانے والا انکو ہزاروں دعائیں دیتا یوا جاتا تھا ۔
نورالبصر صاحب ایک بااخلاق اور با کردار انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کے لئے وقف کر رکھی تھی اللہ کے بندوں کی خدمت کیا کرتے تھے علماء کی قدر کرنے والے انسان تھے قرآن سے اور حضور صَلَّی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ عقیدت و محبت کرنے والے تھے ۔ اللہ نورلبصر صاحب کی قبر اور روح پر اپنے انوار و تجلیات کی بارش فرمائیں ان کی کامل مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں۔ زندگی انہوں نے قرآن اور سنت کے لئے جو جو کام کئے انکا بہترین اجر عطا فرمائیں۔ آمین
نورالبصر صاحب دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ



( انتقال )آج 12 اکتوبر نامور براڈ کاسٹر سید عابد رضوی انتقال کرگئے . سید عابد رضوی                                      ...
12/10/2024

( انتقال )

آج 12 اکتوبر نامور براڈ کاسٹر سید عابد رضوی انتقال کرگئے .

سید عابد رضوی
--------------------- نامور براڈکاسٹر

سیدعابد رضوی 14 اپریل1938ءکو کوئٹہ میں ایک معزز سادات گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا گھرانہ ایک صدی پہلے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال سے جاکر کوئٹہ میں آباد ہوا تھا۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں ہی حاصل کی۔انہوں نے 1962ء میں بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں
نےعملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بحیثیت پروڈیوسر کیا
ریڈیو سفر کا آغاز
سید عابد رضوی نےاپنے ریڈیو نشریاتی سفر کا آغاز 1965ء میں بطور پروڈیوسر ریڈیو پاکستان کوئٹہ سےکیا۔انہوں نےاپنی ریڈیو سروس کے دوران کوئٹہ اور ریڈیو تربت اسٹیشن پر اپنی خدمات انجام دیں ۔وہ سینئر پروڈیوسر اور پروگرام منیجر کے عہدوں پر فائز رھے ۔سید عابد رضوی ، 14 جون 1993ء کو ریڈیو پاکستان تربت کےسٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہوئےاور 11 اگست 1994ء تک اس عہدے سے منسلک رھے ۔ ریڈیو تربت ،میں انہوں نے دوران ملازمت ، ایک انٹرنیشنل سیمینار منعقد کرایا ۔ جس کا عنوان کیچ بازیافت تھا ۔اس سیمینار کے نتیجے میں اس خطے کا نام کیچ میں تبدیل ہوگیا۔ سید عابد رضوی 13 اپریل 1998ء کو ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اسٹیشن ڈائر یکٹر کے عہدے پر تعینات ہوئے ۔ اور وہ 17 جنوری 1999ء تک اس عہدے سے منسلک رھے انہوں نے 1998سے لیکر 2005 تک ایڈوائزر پروگرام کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں خدمات سر انجام دیں ۔ سید عابد رضوی نے ریڈیو کے ساتھ ساتھ تقریبا 25 سال تک پی ٹی وی کے مختلف ادبی مذہبی ،سماجی اور تفریحی پروگرامز میں بحیثیت میزبان شرکت کی۔ انہوں نے پی ٹی وی کے قومی نشریاتی رابطے کے پروگرام محفل شبینہ کیلئے 12سال تک کوئٹہ مرکز سے رابطہ کار رہے ۔سید عابد رضوی 2005 میں ایڈوائزر پروگرام کے عہدے سے ریٹائر ہوئے
سید عابد رضوی نے دوران ریڈیو ملازمت دو سو سے زائد تربیتی ورکشاپ اور سیمینار میں شرکت کی تھی۔ 1976 کو بی بی سی لندن کی تربیتی اسائنمنٹ میں بھی شرکت کی ۔ عابد رضوی کی اہلیہ عارفہ رضوی صاحبہ بھی ریڈیو پاکستان کے شعبہ نیوز سے وابستہ رہیں وہ ریڈیو ٹی وی پر نیوز ریڈر تھیں۔جو 1978ء میں وفات پاگئیں۔ سید عابد رضوی پاکستان کے بہت قابل وتجربہ کار براڈ کاسٹر ، مصنف اور سماجی کارکن تھے ۔ ریڈیو پاکستان میں وہ اپنی خدمات کے دوران ہالینڈ ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، سنگاپور میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں ، ریڈیو پاکستان کی نمائندگی کی ۔ سید عابد رضوی نے ادب میں کتاب گل زمین ، 1975ء میں لکھی ۔ گل زمین اصل میں پشتو ، بلوچی اور براہوی شاعری میں حب الوطنی کےجذبے پے لکھی یہ حکومت پاکستان نے شائع کی تھی ۔ اسکے علاوہ سید عابد رضوی کی کتاب ممتا ہی ممتا ، وہ قلم قبیلہ کیطرف سے شائع ہوئی تھی۔ 2014 میں انکی انگریزی کتاب شائع ہوئی میٹ فرینڈز جے جے یہ سید عابدرضوی نے اپنے دوست جاوید جبار ، کے بارے میں لکھی ۔ جسے بہت سے حلقوں میں پسند کیا گیا ۔ پروفیسر مجتبی حسین صاحب ، عابد رضوی کے بہت ہی عزیز دوست اور مہربان تھے ۔ ان کے بارے میں کتاب لکھی
سید عابد رضوی ریڈیو کی ملازمت کیساتھ ساتھ سماجی شعبے میں کام کرتے رھے ۔ اور پورے پاکستان کی شہرت یافتہ ، تنظیم ترقی فاؤنڈیشن کوئٹہ میں ھے۔اسکے وہ ابتداء سے لیکر 19 سال تک اس کے سربراہ چیئر مین رھے ۔ ایک اور آرگنائزیشن ھے۔ بیٹ واٹر انوائرمنٹ سینیٹیشن سوسائٹی ، اس کے آغاز سے لیکر 20 سال تک سید عابد رضوی چیئر مین رھے بعدازاں انہوں نے دونوں آرگنائزیشن سے استعفی دے دیا ۔ ایک آرگنائزیشن جو ایس پی او یعنی سٹرینتھنگ پالیسی آرگنائزیشن ھے اس کی آؤٹ ریچ پورے پاکستان میں آٹھ ، 10 دفتر ہیں ۔اور تمام ملک میں ہر صوبے میں دو دو دفتر ہیں ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے۔سید عابد رضوی اس کے 25 سال بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر رھے۔ ان سے کوئی میٹنگ مس نہ ہوئی ۔اس کی سلور جوبلی ہوئی تھی جس میں پاکستان کے صدر عارف علوی تشریف لائے تھے انہوں نے21 فروری 2019 کو 25 سالہ خدمات پر ، سید عابد رضوی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا ۔ اس آرگنائزیشن کے وہ دو مرتبہ وائس چیئرمین رھے ۔اسکے علاوہ ایک انٹرنیشنل آرگنائزیشن عمارک تھی ۔ عمارک ورلڈ ایسویشن آف کمیونٹی ، براڈ کاسٹر ٹو کمیونٹی ریڈیو براڈ کاسٹر پاکستان سے عابد رضوی ، اس کے دس بارہ سال ممبر رھے
اس کیوجہ سے موقع ملا
سیدعابد رضوی نے آدھی دنیا دیکھی ، سفر کیا دیکھا کہاں کہاں کمیونٹی ریڈیو ہیں ۔اور کسطرح کام کر رہے ہیں اسکی ممبر شپ فیس بہت ذیادہ تھی تقریبا ڈیڈھ لاکھ سے ذیادہ تھی۔سید عابد رضوی نے تنظیم چھوڑ دی۔قلم قبیلہ ، بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی کوششوں سےادبی تنظیم قائم ہوئی جسکا اپنا بہت بڑا کمپلیکس ھے ۔پاکستان میں کسی ادبی تنظیم کا اتنا بڑا کمپلیکس نہیں ھے۔ جس میں نیچے بھی ہال اور اوپر بھی ہال ھے ۔رہائشی کمرے ہیں دفتر اور لائبریری ھے اس ادارے کے سید عابد رضوی پندرہ سال جنرل سیکریٹری رھے۔ اس ادارے کے تحت قومی سطح کے تقریبا ہرسال سیمینار ہوتا تھا قومی سطح کا مشاہرہ ہوتا تھا۔ایک پرچہ قلم قبیلہ ، نکالتے تھے ۔ اس کے سید عابد رضوی ایڈیٹر بھی تھے۔ 1981ء میں ایشین براڈ کاسٹنگ یونین کیطرف سے ڈی ماونٹین اینڈ ڈی چائلڈ کو اےپی یو انٹرنیشنل پروگرام کمپٹیشن میں پہلا انعام ملا تھا ۔ سید عابد رضوی ، نے بعض نجی وجوہات کے باعث 2005 ء میں راولپنڈی میں سکونت اختیار کرلی اور وہ 19برس تک پنڈی میں مقیم رھے ۔ نامور براڈ کاسٹر ،سید عابد رضوی 12 اکتوبر 2024 کی ہفتے کی صبح راولپنڈی میں 86 برس کی عمر انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی جنازہ اور تدفین 2-DHA ، نور مسجد اسلام آباد کے قبرستان میں چار بجے ادا کی گئی ۔ ریڈیو سامعین براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رھے گا
تحریر / یعقوب احمد چوہان
Radio Lovers Please Pray For Him.

ان کے اہل خانہ کا پیغام درج ذیل ہے۔

" نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے سید عابد رضوی صاحب آج صبح قضاۓ الہی' سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. نماز جنازہ و تدفین DHA-2, نور مسجد کے قبرستان میں شام چار بجے ادا کی جاۓ گی. "

23/09/2024

منجانب
جاراللہ، اسٹیشن ڈائریکٹر،
پی بی سی گلگت
موبائل فون نمبر۔
0344 5291345
السلام علیکم ورحمۃ الله
تمام احباب اور عزیزوں کو اطلاع دی جاتی ھے کہ میرے والد گرامی قدر مولانا عبد المنان رحمہ الله بحکم الہی اج اس دار فانی سے دار البقاء کی طرف رحلت فرما گئے ھیں
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
نماز جنازہ کل بروز منگل بعد نماز عصر مرکز جماعت اسلامی ازاد کشمیر، نزد برما پل، لہتراڑ روڈ، اسلام آباد، میں ادا کی جائے گی۔ آپ سب سے نماز جنازہ میں شرکت اور دعا کی درخواست ھے

23/09/2024

اعلان افسوس۔ راولپنڈی بار کے ممبر
خواجہ حسن ریاض ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور ریٹائرڈ ڈپٹی کنٹرولر پروگرام محترمہ بشرا نور خواجہ کی والدہ محترمہ کا بقضائے الٰہی انتقال ہو گیا ہے۔ نمازِ جنازہ آج مورخہ 23 ستمبر 2024 بوقت 9:30 جامع مسجد گلریز نزد مارگلہ ڈینٹل میڈیکل کالج میں ادا کی جائے گی۔
مکان نمبر 296 سٹریٹ 5 A گلریز فیز 2 راولپنڈی

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan PBC Officers Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share