Jumhoori Publications

Jumhoori Publications Independent and Progressive Publisher

Jumhoori Publications have emerged as front runner publishers – in a short span of time – thanks largely to our independent and progressive posturing. A seminal focus on subjects of political, philosophical and cultural import – including art and literature – initially earned us a niche as trend-setters with our own national background. The growing recognition of Jumhoori Publications, having tran

scended the geographical barriers, now claims a global readership – books on international affairs being the most sought after publications. In the process, Jumhoori Publications have elicited favourable response from world’s renowned authors, whose works now have been translated into Urdu, thus adding further to their huge reader base across the globe. Jumhoori Publications look to the future with a fresh resolve to encourage counter-narrative within the tiers of society, and to disseminate the message of knowledge, wisdom and rational thinking so as to bridge differences between the societies of a divided world.

جمہوری پبلیکیشنز ایک ترقی پسند اور غیرجانب دار پبلشر کے طور پر پاکستان میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے میں بڑی تیز رفتاری سے کامیاب ہوا ہے۔ جمہوری پبلیکیشنز نے سیاسیاتِ عالم، تاریخ،ادب، فلسفہ اور ثقافت سے متعلقہ تحریروں کو کتابوں کی شکل میں لوگوں تک پہنچایا اور اس باعث قومی سطح سے آگے بیرونِ ملک بھی اس ادارے کی پہچان اور ساکھ قائم ہوئی ہے۔ جمہوری پبلیکیشنز نے عالمی امور پر مبنی تحریروں، ترقی پسند ادب کی اشاعت اور تاریخ کی تلاش و درستی کے اس سفر میں نہ صرف پاکستان کے معروف اہل قلم کی تحریروں کو قارئین تک پہنچایابلکہ نئے لکھنے والوں کو بھی متعارف کروایا ہے۔ اس عمل میں ادارے نے مختلف ممالک کے لکھاریوں کی تحریروں کے قومی زبان اردو میں تراجم کرواکر اپنے ہاں کے عام لوگوں کو جدید دنیا کے علومتک رسائی دینے کا بیڑا بھی اٹھایا۔اس اقدام سے جمہوری پبلیکیشنز نے پاکستان میں اشاعت کاری کے شعبے میں اپنی منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ جمہوری پبلیکیشنزاہل علم اور عوام کو ایسا لٹریچر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس سے معلومات اور آگہی کے نئے دریچے وا ہوسکیں،متبادل آراء کو فروغ حاصل ہو،نیز ایک ایسے معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے جس کی بنیاد علم، تدبر اور منطق پر قائم ہو اور جو دنیا کی تمام تہذیبوں میں خلیج کی بجائے پُل بنانے میں معاون ثابت ہو۔

السلام علیکم سر۔ کل جمہوری پبلی کیشنز کی فیس بک پر پوسٹ لگی حسین نقی صاحب کی کتاب کے بارے میں اور آج میں نے دو کتابیں من...
08/08/2025

السلام علیکم سر۔ کل جمہوری پبلی کیشنز کی فیس بک پر پوسٹ لگی حسین نقی صاحب کی کتاب کے بارے میں اور آج میں نے دو کتابیں منگوا لیں۔ ایک خود پڑھوں گا، ایک دوست کو تحفے میں دی ہے۔
اس کتاب کی ا شاعت پر پر یہ کہوں گا کہ حسب روائت جمہوری پبلیکشنز پاکستان میں Content کے حوالے سے سر فہرست ہے
عمیر محمود

یہ حسین نقی کون ہیں؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالت عظمیٰ میں یہ کہہ  کر اپنی “ معلومات” کا ازخود  بھانڈہ پھوڑ دیاپاکستان کی...
07/08/2025

یہ حسین نقی کون ہیں؟
چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالت عظمیٰ میں یہ کہہ کر اپنی “ معلومات” کا ازخود بھانڈہ پھوڑ دیا
پاکستان کی ستر سالہ سیاست و صحافت کا واحد گواہ
جو فوجی اور کسی سول حکمران کے سامنے نہ جھکا
اپنے قلم و عمل سے آج تک بہادری سے کھڑا ہے
ایک کتاب جو ہر صحافی کے لئے مشعل راہ ہو سکتی ہے
صفحات 272 اور نادر تصاویر قیمت 1480 روپے
خصوصی رعائت پر صرف 1200 روپے
ڈلیوری بھی ہمارے ذمے
ابھی آڑدر کریں
WhatsApp 03334463121

8 جولائی 2025ءلاہور۔ڈاکٹر مشاق احمد مانگٹ کی کتاب “ پھر چلا مسافر۔۔۔ افغانستان کے پانچ سفر” کی تقریب رونمائی لاہور کی ای...
09/07/2025

8 جولائی 2025ءلاہور۔ڈاکٹر مشاق احمد مانگٹ کی کتاب “ پھر چلا مسافر۔۔۔ افغانستان کے پانچ سفر” کی تقریب رونمائی لاہور کی ایک یادگار تقریب کے طور پر یاد رکھی جاۓ گی
کتاب مصنف کے افغانستان کے سفروں کے مشاہدات اور افغانستان کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے، یہ کتاب ہر اعتبار سے اور تحقیق کے کے حوالے سے اردو میں لکھی جانے والی اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے
اس کتاب میں ڈاکٹر مانگٹ صاحب کاصرف مشاہداتی زاویہ ہی نہیں عکاس نہیں بلکہ افغانستان پر ان کے وسیع مطالعہ اور گرفت کی بھی عکاس ہے
افغانستان کی تاریخ، سیاست، سماج ، تہذیب وتمدن میں دل چسپی لینے والوں کے لئے معلومات کا زخیرہ ہے
کتاب پر اظہار خیال کرنے والوں میں ملک کے معروف سیاستدان، دانشور، سفرنامہ نگار اور نوجوان شامل تھے
صفحات608قیمت صرف 2200 روپے
خصوصی رعائیت 1800 ڈاک خرچ بھی ہمارے ذمے
WhatsApp 03334463121

9 جولائی اس بے باک اور جرات مند صحافی، پروفیسر وارث میر کی برسی ہے جس نے جابر سلطان کو قلم سے للکارنا اپنا فرض سمجھا ۔ و...
09/07/2025

9 جولائی اس بے باک اور جرات مند صحافی، پروفیسر وارث میر کی برسی ہے جس نے جابر سلطان کو قلم سے للکارنا اپنا فرض سمجھا ۔ وارث میر نے عوامی حقوق کے لیے آمرانہ ایوانوں کو چیلنج کیا۔ نہ ایوب خان کے مارشل لا سے مرغوب ہوئے ، نہ یحییٰ اور ضیا سے ۔
جمہوری پبلیکیشنز نے وارث میر کے کالموں کا مجموعہ "فلسفہ خوشامد" کے عنوان سے شائع کیا ہے ۔ ان تحریروں میں وارث میر پاکستان کی درباری سیاست اور صحافت کا پردہ چاک کرتے ہیں ۔
پروفیسر وارث میر کی تحریریں جمہوریت ، آئین کی بالادستی، مزدور، محنت کش، خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں جو عقوبت خانوں میں جنرل ضیا کے درّوں اور تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔
وارث میر سماج کے اُن موضوعات کو ضبط تحریر میں لائے جن پر لب کشائی اس وقت سنگین سیاسی جرم تھا ۔ اُن کی تحریریں آج بھی اس بکھرتے سماج میں رہنمائی کا سبب بن سکتی ہیں جو فکری بانجھ پن کی طرف بڑھ رہا ہے۔
عامر میر کا تدوین کردہ، اس عظیم مدبر صحافی کے کالموں کا مجموعہ ، ”فلسفہ خوشامد“ لائق مطالعہ ہے ۔ گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کےلیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 372 ، قیمت صرف 1180 روپے ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

"بقائے دوام" چیک ری پبلک کے ادیب میلان کنڈیرا کے شہرہ آفاق ناول Immortality کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول کو سات حصوں میں تقسیم...
06/07/2025

"بقائے دوام" چیک ری پبلک کے ادیب میلان کنڈیرا کے شہرہ آفاق ناول Immortality کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کہانی تین کرداروں ایگنس، اس کی بہن لارا اور اس کے شوہر پال کے گرد گھومتی ہے۔ میلان کنڈیرا کا کہنا ہے کہ ناول کئی کھانوں پر مشتمل دعوت کی طرح ہونا چاہیے ۔ یہ ناول بھی اسی طرح کا ہے ۔ ماضی اور حال کے درمیان الجھی ہوئی کہانی ۔ بہت بڑے لکھاری کا بہت بڑا ناول نہایت ارزاں داموں حاصل کرنے کے لیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 357 ، قیمت 980 روپے ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

دانشور مصنف ، اعتزاز احسن ”سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان“ میں بتاتے ہیں کہ چھ ہزار سال کی معلوم تاریخ میں سے ساڑھے پانچ ہز...
05/07/2025

دانشور مصنف ، اعتزاز احسن ”سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان“ میں بتاتے ہیں کہ چھ ہزار سال کی معلوم تاریخ میں سے ساڑھے پانچ ہزار سال تک پاکستان ایک علیحدہ اکائی کے طور پر موجود رہا ۔ وادی سندھ کبھی بھی معروف معنوں میں ہندوستان کا حصہ نہیں رہی تھی ۔
کتاب کے پہلے حصے کا عنوان ”دوخطے“ ہے جس میں وادی سندھ اور ہند کی تفریق کا جائزہ جغرافیائی عوامل کی بنیاد پر لیاگیا ہے۔
دو دنیائیں: کتاب کا دوسرا حصہ ہے جو وادی سندھ کے باسیوں اور ان کے ساتھ باقی ہندوستان کے لوگوں اور برطانوی حکمرانوں کے اختلافات کا تقابلی جائزہ لیتا ہے ۔
کتاب کے تیسرے حصے کو ”دوقومیں“ کا عنوان دیا گیا ہے اور اس میں وادی سندھ اور ہند پر مشتمل برصغیر میں بسنے والے مسلمانوں اور
ہندوﺅں کے درمیان ناگزیر تفریق کو زیربحث لایا گیا ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 416 ، قیمت 1440 ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

دانشور مصنف ، اعتزاز احسن ”سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان“ میں بتاتے ہیں کہ چھ ہزار سال کی معلوم تاریخ میں سے ساڑھے پانچ ہز...
05/07/2025

دانشور مصنف ، اعتزاز احسن ”سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان“ میں بتاتے ہیں کہ چھ ہزار سال کی معلوم تاریخ میں سے ساڑھے پانچ ہزار سال تک پاکستان ایک علیحدہ اکائی کے طور پر موجود رہا ۔ وادی سندھ کبھی بھی معروف معنوں میں ہندوستان کا حصہ نہیں رہی تھی ۔
کتاب کے پہلے حصے کا عنوان ”دوخطے“ ہے جس میں وادی سندھ اور ہند کی تفریق کا جائزہ جغرافیائی عوامل کی بنیاد پر لیاگیا ہے۔
دو دنیائیں: کتاب کا دوسرا حصہ ہے جو وادی سندھ کے باسیوں اور ان کے ساتھ باقی ہندوستان کے لوگوں اور برطانوی حکمرانوں کے اختلافات کا تقابلی جائزہ لیتا ہے ۔
کتاب کے تیسرے حصے کو ”دوقومیں“ کا عنوان دیا گیا ہے اور اس میں وادی سندھ اور ہند پر مشتمل برصغیر میں بسنے والے مسلمانوں اور ہندوﺅں کے درمیان ناگزیر تفریق کو زیربحث لایا گیا ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 416 ، قیمت 1440 ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

"مفرور" اردو ز بان میں شائع ہونے والا فاطمہ بھٹو کا پہلا ناول ہے ۔ یہ ان کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے ناول  کا ترج...
04/07/2025

"مفرور" اردو ز بان میں شائع ہونے والا فاطمہ بھٹو کا پہلا ناول ہے ۔ یہ ان کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے ناول کا ترجمہ ہے۔ اس میں مصنفہ کی جرات، ذہانت اور موثر اندز بیان کی برملا جھلک ملتی ہے ۔
ناول کا موضوع مذہبی انتہا پسندی ، طبقاتی تقسیم ، نئی نسل میں شناخت کا بحران ، غربت اور نوجوانوں میں نفسیاتی الجھن ہے ۔

ناول کی کہانی مختلف طبقوں اور پس منظر کے تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے ۔ وہ مختلف راہوں کا سفر کرتے ہوئے ایک مذہبی انتہا پسند تنظیم کا حصہ بن کر عراق کے صحرا میں ایک جہادی تربیتی کیمپ میں پہنچتے ہیں جہاں زندگی اور موت ہم قدم ہیں ۔

یہ ناول بتاتا ہے کہ بنیادی پرستی ، حماقت اور نوجوانوں کی نظریاتی کمزوری کا کیسے منفی فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔ ادب اور احساس کا امتزاج یہ ناول لائق مطالعہ ہے ۔ گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کے لیے ابھی فون کیجیے۔

صفحات 344 ، قیمت 1380 ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp. No. 03334463121

"نصف صدی کا قِصّہ" پی ٹی وی کے آغاز سے لے کر عروج تک کی داستان ہے ۔ یہ مصنف، شکور طاہر کے پروفیشنل سفر کی بھی کہانی ہے۔...
28/06/2025

"نصف صدی کا قِصّہ" پی ٹی وی کے آغاز سے لے کر عروج تک کی داستان ہے ۔ یہ مصنف، شکور طاہر کے پروفیشنل سفر کی بھی کہانی ہے۔ شکور صاحب نایاب معلومات کے علاوہ قومی، علاقائی اور عالمی معاملات کا فہم و ادراک رکھتے ہیں ۔ یہ کتاب ایک منجھے ہوئے براڈ کاسٹر کی طرح الفاظ کے در و بست، جملوں کی تراش خراش، اور ادائیگی کے تقاضوں سے مکمل آگاہی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عام قارئین کے علاوہ صحافت کے طالب علموں کے لیے ایک نادر تحفہ ۔ ابھی آ رڈر کیجیے ۔
قیمت 1200 روپے ، صفحات 344 ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے ، اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ صیہونیت اور سامراج کا اصل ہدف کیا ہے؟یہ جاننے کے لیےاس ک...
25/06/2025

مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے ، اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ صیہونیت اور سامراج کا اصل ہدف کیا ہے؟یہ جاننے کے لیےاس کی بنیاد کو سمجھنا ضروری ہے ۔ جمہوری پبلیکیشنز کی شائع کردہ کتاب
’’اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی‘‘ ایسے حقائق کو بے نقاب کرتی ہے ۔

یہ کتاب دو یہودی مصنفین، اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی کی مشترکہ کاوش ہے۔ اسرائیلی صیہونی انہیں ’’اسرائیل دشمن‘‘ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے تحقیق، منطق اور دلائل کی بنیاد پر اپنے قلم کو استعمال کرتے ہوئے زیر نظر کتاب میں ہمیں بتایا ہے کہ اسرائیلی ریاست وسیاست میں صیہونی بنیاد پرستوں کا کتنا اثرورسوخ ہے۔ سامنے لائے جانے والے حقائق قاری کو حیران کردیتے ہیں۔

اردو میں اس موضوع پر اپنی نوعیت کی واحد کتاب انتہائی ارزاں قیمت پر کرنے کےلیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 208، قیمت 840، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

حبیب جالب کی شاعری پاکستان میں مظلوم طبقات کے حقوق کے گرد گھومتی ہے ۔ ان کی تمام زندگی پاکستان کے جابر حکمرانوں کے خلاف ...
24/06/2025

حبیب جالب کی شاعری پاکستان میں مظلوم طبقات کے حقوق کے گرد گھومتی ہے ۔ ان کی تمام زندگی پاکستان کے جابر حکمرانوں کے خلاف لڑتے ہوئے گزری ۔ یہ کتاب ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس میں پاکستان اور اس کی سیاست کے گھنائونے کرداروں کو بے نقاب کرنے کی جرات تھی ۔
کتاب کا ہر ورق ایک داستان بیان کرتا ہے، کسی افسانے یا ناول کی طرح ۔ اس کتاب کا مطالعہ پڑھنے والے کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے ۔ نہایت عمدہ نہات نہایت ارزاں داموں ۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے ابھی فون کیجیے ۔
صفحات 318 ، قیمت 880 ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

21/06/2025

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923334463121

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jumhoori Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jumhoori Publications:

Share

Category