20/08/2025
پاکستان کا روشن چہرہ ۔۔۔!!!!
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا ٹیچر مس فیضی جو کہ تعلیم و تربیت کے پیشے سے منسلک ہیں اور پاکستان میں ایم فل کرنے والی تیسری خواجہ سرا ہیں...
انہیں ان کے گھر والوں نے ٹھکرا دیا تھا کچھ عرصہ روایتی خواجہ سرا حلقوں میں رہیں اور ناچ گانے کا کام کیا پھر زندگی بنانے کی لگن نے تعلیم سے دوبارہ جوڑ دیا تن تنہا اپنے بل بوتے پر زندگی کے مشکل مراحل طے کئے متبادل روزگار کے طور پر خواتین کے ملبوسات تیار کئے اور بیچ کر گزارا کیا ساتھ ساتھ اعلی تعلیمی مدارج طے کئے اب ایک مقامی سرکاری کالج میں لیکچرار ہیں یہ نوکری بھی قانونی جنگ لڑ کے قابلیت کے بل بوتے پر حاصل کی "
خواجہ سرا مس فیضی (ایم فل اردو) اپنی مثال آپ ہیں۔ موجودہ دور میں جتنی معاشرتی زیادتیاں ہر منفرد سوچ اور تشخص کے مالک انسان کو سہنی پڑ سکتی ہیں اس سے کئی زیادہ سہہ کر بھی چٹان کی طرح مضبوطی سے کھڑی ہیں۔
آج کل پی ایچ ڈی کی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔
پاکستان کا ایک روشن چہرہ "