Kissannews

Kissannews Its Pakistan's First Agriculture Informations and News Website.

KissanNews has been on a mission to help farmers be better stewards of the land, and increase their yields and profitability. its Pakistan's first news website with our national language Urdu,So that farmer easily understand the information. Its covers all the events, articles of interest and stories which are relevant to farmers and others in their area. We gather news by observing, interviewing and researching relevant topics/events and publish them in Farmers Local Language Urdu

26/10/2025
پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ
22/10/2025

پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والے ممالکTop potato producing countries
22/10/2025

سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والے ممالک
Top potato producing countries

سبزیوں کی کاشت
22/10/2025

سبزیوں کی کاشت

زرعی ادویات کا کام کرنے والی چوٹی کی دس کمپنیاں
22/10/2025

زرعی ادویات کا کام کرنے والی چوٹی کی دس کمپنیاں

پاکستان میں ٹماٹرکی مقامی فصل ختم  ہونے کے بعد ایران سے ٹماٹرآنے لگا  جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 سے 600 روپے کلوتک پ...
21/10/2025

پاکستان میں ٹماٹرکی مقامی فصل ختم ہونے کے بعد ایران سے ٹماٹرآنے لگا جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 سے 600 روپے کلوتک پہنچ گئی۔

لاہور ، پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 400 سے 500روپے فی کلو ہے۔ کوئٹہ اور کراچی میں ٹماٹر آج کمی کے بعد 350روپے میں فروخت ہونے لگا، گزشتہ روز 500 روپے فی کلو تک میں بیچا گیا تھا۔

جنوبی وزیرستان لوئر، وانا میں 400 روپے جبکہ بلوچستان کے شہر حب میں ٹماٹر 500 روپے بیچا جارہا ہے۔

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے، فی کلو 500 روپے تک جاپہنچا

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

اس کےعلاوہ ایران سےکم سپلائی اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضافے کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب شہری ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس کی قیمت معمول پر لانےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔

حکومت نے گندم پالیسی 2025-2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسانوں کو تحفظ دینے کیلیے 3500 روپے فی من کے حساب سے بڑا اسٹاک...
21/10/2025

حکومت نے گندم پالیسی 2025-2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت کسانوں کو تحفظ دینے کیلیے 3500 روپے فی من کے حساب سے بڑا اسٹاک خریدا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے، یہ نہ صرف پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے بلکہ ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، کسانوں کی فلاح و بہتری کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پالیسی کیلئے وفاقی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی حکومتوں، کسان تنظیموں، صنعتکاروں اور کاشتکار برادری کے ساتھ ایک تفصیلی مشاورتی عمل کیا، جس کی بنیاد پر، حکومت قومی گندم پالیسی 2025-26 کا اعلان کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’پالیسی کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنانا ہے، اتفاق رائے پر مبنی پالیسی تیار کرنے میں صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہتے ہیں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ یہ پالیسی زرعی ترقی کو فروغ دے گی، پالیسی سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، یہ پالیسی پاکستانی عوام کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کے شرکا کو پالیسی کے نمایاں خدوخال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2025-26 کی گندم کی فصل سے تقریباً 6.2 ملین ٹن کے اسٹریٹجک ذخائر حاصل کریں گی اور خریداری 3,500 روپے فی من، گندم کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ اقدام مارکیٹ کی مسابقت کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں کو منصفانہ قیمت و منافع کو یقینی بنائے گا، پالیسی کے تحت پاکستان بھر میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ گندم کی نگرانی کی ایک قومی کمیٹی کی صدارت کریں گے، کمیٹی میں تمام صوبوں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ یہ کمیٹی پالیسی اقدامات پر عمل درآمد اور ہم آہنگی کی نگرانی کرے گی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس کرے گی اور براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی، کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت دی جائے گی اور حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کافی اسٹاک خریدے گی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگ...
21/10/2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ، مجموعی ایئر کوالٹی انڈکس 251 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 326، پاکستان انجینئرنگ کے قریب آئی کیو آئی 320، پیراگون سٹی بیدیاں روڈ پر 312، عسکری 10 کے قریب 302 اور پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 296 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

( این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا گی...
19/10/2025

( این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا گیا ٹیکسٹائل ملز نے محتاط خریداری جاری رکھی ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر 2025 تک ملک بھر میں کپاس کی مجموعی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مجموعی طور پر کپاس کی آمد گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بہتر رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کی فصل نسبتا بہتر پیداوار دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 3,795,675 بیلز کپاس فیکٹریوں تک پہنچ چکی ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 3,101,781 بیلز کے مقابلے میں 693,894 بیلز زیادہ ہے، جو کہ 22.37 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے

سستی پروٹین کی قیمتوں کوپَر لگ گئے،انڈوں اورچکن کی قیمت میں روزانہ کی بنیادپر اضافہ ہونے لگا۔لاہور میںچکن 3روپے مزید اضا...
19/10/2025

سستی پروٹین کی قیمتوں کوپَر لگ گئے،انڈوں اورچکن کی قیمت میں روزانہ کی بنیادپر اضافہ ہونے لگا۔
لاہور میںچکن 3روپے مزید اضافے کے بعد 442 روپےفی کلو جبکہ فارمی انڈے 322 روپےفی درجن ہوگئے۔

انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 540 روپے کی ہوگئی اور صافی گوشت 640 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہاہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 277،تھوک291 اورپرچون ریٹ305 روپے مقررکیاگیاہے

Address


Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kissannews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kissannews:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Our Story

KissanNews Pakistan No.1 Agriculture Website has been on a mission to help farmers be better stewards of the land, and increase their yields and profitability. its Pakistan's first news website with our national language Urdu,So that farmer easily understand the information. Its covers all the events, articles of interest and stories which are relevant to farmers and others in their area. We gather news by observing, interviewing and researching relevant topics/events and publish them in Farmers Local Language Urdu