The Homoeopathic News

The Homoeopathic News info will be updated later

روٹس فارما کے چیف ایگزیکٹیو ہومیوپیتھک ڈاکٹر سیف الرحمن سیفی سابق سینئر وائس چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان ڈاکٹر عون محمد...
15/06/2025

روٹس فارما کے چیف ایگزیکٹیو ہومیوپیتھک ڈاکٹر سیف الرحمن سیفی سابق سینئر وائس چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان ڈاکٹر عون محمد چمن انفارمیشن سیکرٹری ایچ پی سی اے پاکستان ۔ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید حمزہ بخاری جنرل سیکرٹری ایچ پی سی اے ٹریڈ ونگ بوہڑ والا چوک لاہور چوہدری ہومیوپیتھک سٹور ضرار شہید روڑ جوڑے پل لاہور کینٹ پر تشریف لائے اور ٹریڈ ونگ کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی میں اپنے ان دوستوں کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جو حوصلہ افزائی اور مشاورت کے لیے میرے پاس تشریف لائے اور مجھے عزت بخشی

23/05/2025
08/11/2024

اسموگ کیا ہے؟
اسموگ، یعنی دھوئیں اور دھند کا خطرناک امتزاج ہے جو زیادہ تر گنجان آباد اور صنعتی علاقوں میں نمودار ہوتی ہے۔ اسموگ کا لفظ "اسموک" (دھواں) اور "فوگ" (دھند) کے ملاپ سے بنا ہے اور یہ اصل میں ایک خاموش قاتل کی مانند ہوتا ہے، جو ہمارے اردگرد موجود ہوا کو آلودہ کر دیتا ہے
اسموگ کیسے بنتی ہے؟
جب فضا آلودہ ہو یا ایسی گیسز ہوا میں موجود ہوں جو اسموگ بناتی ہیں، تو سورج کی روشنی اور حرارت ان کے ساتھ مل کر عجیب و غریب کیمیائی عمل کرتی ہیں اور نتیجہ ہوتا ہے اسموگ کی صورت میں دھندلا ماحول۔ زیادہ ٹریفک، شدید درجہ حرارت، اور کم ہوا چلنے کے باعث یہ آلودہ دھند شہر بھر میں پھیل جاتی ہے، خاص طور پر سردیوں میں جب ہوا کی رفتار کم ہوتی ہے
اسموگ کی وجوہات
پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کا دھواں
صنعتی فیکٹریوں سے نکلنے والے دھویں
فصلوں کو جلانے سے پیدا ہونے والی گرمی اور گیسز
اور انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی گرمی
اسموگ کا صحت پر اثر
اسموگ کسی بھی علاقے کی فطرت، انسانوں، جانوروں، حتیٰ کہ پودوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کا اثر فوری طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے، جیسے آنکھوں میں جلن، کھانسی، گلے اور سینے میں خراش۔ اس سے نزلہ زکام، نمونیا، اور دیگر پھیپھڑوں کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ خاص طور پر بوڑھے، بچے، اور دمہ کے مریضوں کے لیے یہ زیادہ نقصان دہ ہے۔ 🌿

*اسموگ سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ 🛡️*
گھر میں رہیں: اگر اسموگ پورے شہر کو گھیر لے تو گھر میں رہنا ہی بہترین آپشن ہے۔ کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ آلودگی اندر نہ آئے۔
فیس ماسک پہنیں: اگر باہر جانا ضروری ہو تو فیس ماسک ضرور پہنیں اور عینک کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں کو بھی بچا سکیں۔ 😷🕶️
ورزش سے پرہیز: اسموگ کے دنوں میں ورزش کو محدود رکھیں، خاص طور پر دن کے درمیانی وقت میں جب زمین کے قریب اوزون کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔
دمہ کے مریضوں کے لیے ان ہیلر کا استعمال: اپنے ان ہیلر کو ہمیشہ ساتھ رکھیں اور کسی بھی بگڑتی حالت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں
پانی اور گرم چائے کا استعمال: پانی اور چائے کا زیادہ استعمال کریں، تاکہ جسم اندر سے بھی محفوظ رہے۔
سگریٹ نوشی سے پرہیز: اسموگ کے دوران سگریٹ نوشی بالکل ترک کر دیں، تاکہ سانس کی نالیوں پر اضافی دباؤ نہ پڑے
صحت مند عادات اپنائیں 🌿☕
روزانہ باہر سے واپس آکر چہرے، ہاتھ اور دیگر کھلے حصوں کو دھوئیں۔ گرم چائے، کافی یا کسی بھی گرم مشروب کا استعمال کریں تاکہ گلا صاف رہےاور جسم میں موجود زہریلے اجزا نکل سکیں
حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور محفوظ رہیں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے صحت مند رہ سکیں!

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے ساتھ ہومیوپیتھک کمیونٹی مالاکنڈ ڈویژن کے وفد نے اسلام آبا...
05/11/2024

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے ساتھ ہومیوپیتھک کمیونٹی مالاکنڈ ڈویژن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی موجودہ ہومیوپیتھی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اپنے دفتر میں ہومیوپیتھک مالاکنڈ ...
05/11/2024

اسلام آباد۔۔۔۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اپنے دفتر میں ہومیوپیتھک مالاکنڈ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے ان کے مسائل سنے ۔
مالاکنڈ ڈویژن ہومیوپیتھک کمیونٹی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا امیر مقام سے ملاقات میں ہومیوپیتھی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

سوات میں ملاکنڈ کے تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا اہم اجلاسآ ملاکنڈ ڈویژن کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا ایک اہم اجلاس سوات میں منعق...
05/11/2024

سوات میں ملاکنڈ کے تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا اہم اجلاس

آ ملاکنڈ ڈویژن کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا ایک اہم اجلاس سوات میں منعقد ہوا جس کا مقصد حکومت کی جانب سے 1965 کے ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات کے خلاف مزاحمت کا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ ان ترامیم سے ہومیوپیتھی کے نظام اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، جو نہ صرف اس شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں بلکہ عوام کے سستے اور موثر علاج کے حق پر بھی براہِ راست اثر ڈالتی ہیں۔

اجلاس میں مختلف ڈاکٹرز نے ان ترامیم کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر کہا کہ یہ اقدامات ہومیوپیتھی کے شعبے کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر محمد رحیم بھائی جان، ڈاکٹر شاہ ضیاء الرحمن، ڈاکٹر بشیر، ڈاکٹر بادشاہ وحید، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر عالم خان،ڈاکٹر نعمت سبحان ،ڈاکٹر زاہد علی،ڈاکٹر مقبول ،ڈاکٹر حافظ قیصر علی،ڈاکٹر ارشد حسین ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،ڈاکٹر مسرور عابد اور ڈاکٹر حیدر علی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرے گی تاکہ اس مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں اور ہومیوپیتھی کے شعبے کو نقصان سے بچایا جا سکے، نیز عوام کے لئے سستے علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

United We Stand, Divided We Fall. Thanks to Homoeopathic Doctor Imran Jamash, Vice President of PHMA Pakistan, for a del...
05/11/2024

United We Stand, Divided We Fall.

Thanks to Homoeopathic Doctor Imran Jamash, Vice President of PHMA Pakistan, for a delightful lunch at his residence.

In Sha Allah, We Stand United For Our Profession.

Training Session of Doctors and Paramedical Staff Regarding the Expansion of NCD Clinics in Health Facilities Across Pun...
05/11/2024

Training Session of Doctors and Paramedical Staff Regarding the Expansion of NCD Clinics in Health Facilities Across Punjab


03/11/2024

*‏"خوش بختی* کی علامت یہ ہے؛ کہ آپ نیک اعمال کریں، اور اُن کے قبول نہ ہونے سے بھی ڈریں؛
اور *بدبختی* کی علامت یہ ہے؛ کہ آپ گناہ بھی کریں، اور نجات کی اُمید بھی رکھیں!"
امام أبو عثمان الجيزيّ رحمه اللَّه
*(فتح الباري : 310/11)*

03/11/2024

*آپ لوگوں کو کھو دیں گے یہ بات خطرناک نہیں ہے*

*آپ لوگوں کو خوش کرتے کرتے خود کو کھودیں گے یہ بات خطرناک ہے۔*

03/11/2024

ہم دن میں کئی لوگوں سے ملتے ہیں، مگر *کبھی اپنے آپ سے نہیں ملتے۔*
*ہمیں اپنے لیے بھی وقت نکالنا چاہیے*، اور جہاں جہاں ہم نے اپنے آپ کو دھوکہ دیا، تکالیف پہنچائی تو وہاں خود سے معافی مانگی چاہیے۔
*ہمیں خود بھی اپنی پرورش کرنی چاہیے۔*
اس دُنیا میں شاید سب سے زیادہ ہمیں ہی ہماری ضرورت ہوتی یے۔

*آج دل اداس یے، تو کل مطمئن بھی ہو سکتا یے۔*

یہ سارے کھیل ہی سوچوں کے ہیں۔ *منفی اور مثبت سوچ۔*
اگر ہم اپنے دل کے دروازے پر ایک دربان بیٹھا لیں، جو منفی سوچوں کو واپسی ٹکٹ دے دے، تو زندگی گل و گلزار ہوسکتی ہے۔

*"ٹوٹنے اور بکھرنے کے بعد ہمیشہ ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا یے۔*"

Address

Lahore

Telephone

+92543553626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Homoeopathic News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Homoeopathic News:

Share