North Books Gilgit

  • Home
  • North Books Gilgit

North Books Gilgit North Books Center Provide All Types of Books and Magazines, You can Purchase any book or Magazines on this page we are here 24/7

08/07/2025

عصمت چغتائی کی کتاب
" ایک قطرہ خون "
ان کا مشہور ناول ہے جو واقعہ کربلا کے گرد گھومتا ہے۔
مصنفہ نے واقعہ کربلا سے پہلے اور بعد کے حالات اور واقعات کو سادہ اور دلچسپ انداز میں قلم بند کیا ہے۔ یہ ناول اردو ادب میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور عصمت چغتائی کی بصیرت اور ادبی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

05/07/2025
04/07/2025
04/07/2025

پہلی خبر میں نے لوگوں کو مہک ملک نامی شی میل ڈانسر کو شادیوں بلوا کر مجرے کے ایک ایک گانے پر لاکھوں روپے بارش کی طرح نچھاور کرتے دیکھا.....

اتنے نوٹ پھینکے جا رھے تھے کہ 4 ملازم اکٹھے کر کر کے تھک گئے تھے مگر نوٹوں کی بارش ختم نہیں ھو رھی * .....تھی

دوسری خبر..

ایک مزدور تھا.... دیہاڑی پر کام کرتا تھا جو 5 سو یا 6 سو کی دیہاڑی لگاتا وہ شام کو بچوں کے کھانے پینے پر خرچ

ایک دن دیہاڑی نہ لگی تو خالی ہاتھ واپس آ گیا.. بچے اور بیوی انتظار میں تھے کہ ابوجان کچھ لائیں گے تو پکائیں گے... باپ بوجھل قدموں سے گھر آیا اور خاموشی سے لیٹ گیا. بچے سمجھ گئے اور وہ بھی بھوکے لیٹ گئے .*

اگلے دن پھر دیہاڑی پر جانے کیلیے نکلا مگر کام نہیں ملا... سارا دن خوار هو کر گھر واپس جانے لگا تو بچوں کے چہرے سامنے آ گئے جو کہ کل سے بھوکے بیٹھے تھے....

محلے میں دوکانداروں کے پاس اور بہت سے معتبر لوگوں کے پاس گیا مگر کسی نے مدد نہ کی... لوگ کہنے لگے کہ ڈرامے کر رھا ھے.. ویسے بھی اسے ادھار دے دیا تو واپس *کس سے لینا ھے.*

مزدور باپ کا دل غم سے بھر گیا.. آسمان کی طرف دیکھا ایک ٹھنڈی آہ بھری اور گھر چلا گیا... بیوی اور بچوں نے دیکھا کہ باپ آج پھر خالی ہاتھ گھر آیا ھے تو وہ بہت روئے باپ سے مل کر کیونکہ باپ خود بھی بھوکا تھا

سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم اس دنیا میں نہیں رہیں گے

باپ ماں اور چار بچے ننکانہ صاحب والی نہر میں کود گئے اور ھمیشہ کیلئے بھوک اور مفلسی سے آزاد ھو گئے *

* یہ دونوں باتیں 100 سچی ہیں..

کچھ کام اپنے آگے کے لیے بھی کر جاؤ اللہ کے واسطے ضرورت مندوں کو بھی یاد رکھیں صرف نماز روزے نہیں حقوق العباد کا بھی پوچھا جائے گا۔

کتابوں کا سبیلمحرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی جگہ جگہ امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں(جو پیاسے راہ خدا میں ش...
02/07/2025

کتابوں کا سبیل
محرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی جگہ جگہ امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کی یاد میں(جو پیاسے راہ خدا میں شہید ہوئے تھے) پانی کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور تبرک کا اہتمام کیا جاتا ہے ، گلگت میں نگرل کے نوجوانوں نے گزشتہ دو سالوں سے شہداء کربلا کےنام پر سبیل کے ساتھ کتابوں کا سٹال بھی لگا رہے ہیں جہاں سے ضرورت مند افراد اور طلباء اپنی ضرورت کی کتابیں مفت حاصل کر رہے ہیں،ساتھ میں اس دفعہ فری میڈیکل کیمپ کی سہولت بھی دے رہے ہیں جس میں ڈاکٹرز کی سہولت کے ساتھ مریضوں کے لئے مفت ادویات بھی دے رہے ہیں ، مخیر حضرات جن کے پاس گھروں میں اضافی کتابیں ہوں اس سٹال کے لیے عطیہ کریں تاکہ کسی ضرورت مند کے کام آئے ۔

27/06/2025
27/06/2025

لاہور ایئرپورٹ کا عملہ اور اسٹاف انتہائی بدتمیز ہے۔ نہ ان کو بات کرنے کی تمیز ہے اور نہ ہی درست معلومات ہوتی ہیں۔

حال ہی میں جب میں پاکستان سے واپس آ رہا تھا، میری قطر ایئر ویز کی فلائٹ تھی۔ کاؤنٹر پر موجود جناب نے میرا لیپ ٹاپ بیگ رکھوا لیا، یہ کہہ کر کہ “شولڈر بیگ” ایئرلائن کی طرف سے اجازت یافتہ نہیں ہے۔ اس جاہل سے میں کیا بحث کرتا، وہ تو لڑنے پر آ گیا تھا۔ لہٰذا میں نے اپنا بیگ واپس بھیج دیا، جو کہ میرے لیے ایک بڑی ذلت تھی۔ جب میں آسٹریلیا پہنچا تو قطر ایئر ویز کو ساری صورتحال بتائی، تو انہوں نے کہا: “کوئی ایسی بات نہیں ہے، وہ غلط بیانی کر رہا تھا” — جو کہ میں پہلے ہی جانتا تھا۔

دوسرا واقعہ میرے ساتھ یہ پیش آیا کہ میں آج تک پاکستان سے کبھی کیش لے کر نہیں آیا، لیکن پہلی بار میں آسٹریلین ڈالرز لے کر آ رہا تھا، کیونکہ مجھے وہ دوحہ میں درکار تھے۔

جب عملہ مجھ سے بحث کر رہا تھا کہ “آپ یہ بیگ ساتھ نہیں لے جا سکتے” اور انہوں نے میرا بیگ ایک طرف رکھ دیا، تو اسی دوران کسی نے میرے بیگ سے 800 ڈالر نکال لیے — اور مجھے بالکل بھی معلوم نہیں ہوا کیونکہ میں اسٹاف سے بحث میں مصروف تھا اور میرا سامان ایک طرف پڑا تھا۔ جب میں قطر پہنچا، تو دیکھا کہ بیگ میں کیش ہی نہیں ہے؛ ایک پاؤچ تھا، جو غائب تھا۔

یہ واقعہ لاہور ایئرپورٹ پر پہلا نہیں ہے۔ وہاں کا پورا عملہ ملی بھگت سے لوگوں کو جان بوجھ کر تنگ کرتا ہے اور پیسے مانگتا ہے۔ انتظامیہ کو ان کے اس رویے پر فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ 🙏

31/01/2025

تعلیم اور فلسفہ تعلیم کے حوالے سے ایک نئی کتاب منظر عام پر آگئی ہے
جدید فلسفہ تعلیم
(جون ڈیوی سے پاولر فریرے تک )
اس کتاب کو اقبال خان نے مرتب کیا ہے اور مسعود اشعر نے اردو میں ترجمہ کیا ہے
یہ کتاب تعلیم اور تربیت کے حوالے سے قدیم اور جدید کتابوں کا نچوڑ ہے ، تمام والدین بالخصوص اساتذہ کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے ۔

شنا اور اردو کےمعروف شاعر "ظفر وقار تاج " کی شناشاعری کے دو نئے مجموعے              سونچے موریے  اور              مہ گہ ...
19/10/2024

شنا اور اردو کےمعروف شاعر "ظفر وقار تاج " کی شناشاعری کے دو نئے مجموعے
سونچے موریے اور
مہ گہ تھیئی چگا ،
خوبصورت اور دیدہ زیب طباعت کے ساتھ منظر عام پر آگئے ہیں ۔
دونوں کتابوں کی خریداری پر % 20 خصوصی رعایت رکھی گئی ہے جو ادب کے شائقین کے لئے ایک خاص پیشکش ہیں۔

سیاستدان ،ریٹائرڈ بیورو کریٹ، ادیب اور تاریخ دان ظفر اقبال کی تاریخ پر مبنی دو تازہ ترین کتابیں the tajiks اور history o...
26/09/2024

سیاستدان ،ریٹائرڈ بیورو کریٹ، ادیب اور تاریخ دان ظفر اقبال کی تاریخ پر مبنی دو تازہ ترین کتابیں the tajiks اور history of warshigum چھپائی کے مراحل مکمل کر کے منظر عام پر آچکی ہیں تاریخ و تحقیق سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کتاب کی حصول کے لیے مقامی کتب خانوں سے رابطہ کریں ۔

پاکستان،افغانستان،چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں اسماعیلی عقیدے سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں آباد ہیں، لیکن...
02/09/2024

پاکستان،افغانستان،چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں اسماعیلی عقیدے سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں آباد ہیں، لیکن ان کے بارے میں لٹریچر بہت کم ہے،جس کی وجہ سے پاکستان میں اسماعیلی مذہب کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہے
ڈاکٹر نیک عالم راشد نے ان ریاستوں، خصوصاً گلگت بلتستان اور چترال میں اسماعیلی تاریخ پر تحقیقی کام کیا ہے، جو پہلی مرتبہ کتابی شکل میں منظر عام پر آئی ہے۔ڈاکٹر نیک عالم راشد کی تحقیق،جو پی ایچ ڈی کا تھیسس ہے،اسماعیلی مذہب کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00

Telephone

03009333311

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when North Books Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share