19/06/2020
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے کہا ہے کہ ریلوے لائن اور ریلوے پھاٹکوں کے اطراف میں موجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ان جگہوں پر صفائی ستھرائی کر کے پودے لگائے اور خوبصورت گرین بیلٹس بنائے جائیں گے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور تجاوزات سے نجات ملے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویڑن ملتان شعیب عادل کی طرف سے بھجوائی گئی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)وقاص نے مزید کہا کہ وہاڑی شہر کو کلین اینڈ گرین اور خوبصورت بنانے کی بھرپور کوشش کرر ہے ہیں جس میں پاکستان ریلوے کا بھی اہم کردار ہو گا ریلوے کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تمام ریلوے کراسنگ کے ساتھ ناجائزتجاوزات ختم کروائی جائیں گی اور لیز پردی گئی جگہ کو ا±ن کی پیمائش تک محدود کیا جائے پاکستان ریلوے کی ٹیم میونسپل کمیٹی وہاڑی کے ساتھ ملکر ناجائز تجاوزات ختم کرے گی تمام ریلوے کراسنگ پر رنگ وروغن اورا±ن کی تزئین وآرائش بھی کی جائے گی ریلوے کراسنگ کے ساتھ پودے لگائے جائےں گے اور باڑ بھی لگائی جائے گی قبل ازیں اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئربہاولنگرٹیم سجاد حسین ، انسپکٹر ورکس محمد احمد اور ٹریک انسپکٹر ذیشان علی نے میونسپل آفیسر ریگولیشن ارحم نذیر، پی اے جاویدکے ہمراہ وہاڑی شہر کے 5ریلوے کراسنگ کادورہ کیا ریلوے کراسنگ اور ریلوے کی زمین پر ناجائز تجاوزات اور لیز پر دی گئی زمین کی نشاندہی کی جس کے بعد ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)وقاص رشید کے ساتھ ا±ن کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر)وقاص رشید نے ڈویژ نل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان ڈویڑن ملتان شعیب عادل کاخصوصی طور پرشکریہ ادا کیا اوروہاڑی کوخوبصورت بنانے میں ا±نکے اقدام کو سراہا۔