Discover Vehari

Discover Vehari Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Discover Vehari, Digital creator, street no 1, Vehari.

This page basic purpose highlights and hunting some things new in CITY VEHARI like thats Sportsman, Historically palces, Actor,Singer,
Traditional Culture, Politicals personalities, Advocats, journalists, Teachers professors , its all abouts of Vehari

16/09/2026

VEHARI main barish kha kha ho rhi ha

ضلع وہاڑی کیلئے رکن قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ صاحبہ کی خصوصی کاوشوں سے وہاڑی تا میلسی روڈ کی منظوری  پر قائد مسل...
05/09/2026

ضلع وہاڑی کیلئے رکن قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ صاحبہ کی خصوصی کاوشوں سے وہاڑی تا میلسی روڈ کی منظوری پر قائد مسلم لیگ ن وسابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

05/09/2026

وہاڑی شہر کا نواحی گاؤں ​چک نمبر 97 ڈبلیو بی کروڑوں کی لاگت سے بننے والا نیا قبرستان استعمال سے قبل ہی کھنڈر بن گیا انتظامیہ کی نااہلی عروج پر
​وہاڑی (نمانئدہ عامررفیق سلطانی ) وہاڑی شہر کا نواحی گاؤں چک نمبر 97 ڈبلیو بی میں حکومت کے لاکھوں روپے کے خطیر فنڈز سے تعمیر ہونے والا نیا قبرستان، متعلقہ انتظامیہ کی شدید نااہلی، مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث فعال ہونے سے پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہو گیا۔ تاحال قبرستان میں باقاعدہ تدفین کا سلسلہ بھی شروع نہیں ہو سکاجبکہ دوسری طرف سرکاری فنڈز سے بنائی گئی املاک تیزی سے تباہی کی طرف گامزن ہیں۔
​علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے قبرستان ​چاردیواری کی تباہی اور اینٹوں کی چوری: قبرستان کی حفاظتی دیواریں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔ کئی مقامات سے دیواریں گر چکی ہیں اور وہاں سے قیمتی سرکاری اینٹیں تک غائب ہو چکی ہیں۔​مرکزی گیٹ کا غائب ہونالاکھوں روپے کے بجٹ کے باوجود قبرستان کا حفاظتی گیٹ غائب جس کی وجہ سے یہ سرکاری اراضی لاوارث بن کر رہ گئی ہے​ہالیانِ علاقہ نےحکومت نے عوام کی سہولت کے لیے لاکھوں روپے کے فنڈز جاری کیے تھےلیکن انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور عدم توجہی کی وجہ سے یہ منصوبہ گاؤں کے کام آنے کے بجائے ضائع ہو رہا ہےفنڈز کا درست استعمال نہ ہونا اور املاک کی چوری ایک بڑا سوالیہ نشان ہےچک نمبر 97 ڈبلیو بی کے لوگوں نے نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی اور انتظامیہ کی نااہلی کافوری نوٹس لیا جائے۔ قبرستان سے بالن اور دیگر سامان کا ناجائز قبضہ فوری ختم کروایا جائےچوری ہونے والی اینٹوں اور ٹوٹنے والی دیواروں کی انکوائری کی جائے، اور گیٹ نصب کر کے اسے فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکے۔

01/09/2026

ملتان–وہاڑی ڈسٹ فری روڈ — ایک خوبصورت منصوبہ، مگر انسانی جانوں کا تحفظ بھی ضروری ہے
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی حکومت کی جانب سے بنایا گیا ملتان–وہاڑی ڈسٹ فری روڈ بلاشبہ عوام کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین ترقیاتی منصوبہ ہے۔ اس سے سفر میں آسانی، وقت کی بچت اور علاقے کی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ تاہم، اس روڈ پر حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حادثات نے ایک نہایت اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے، جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
آج تھانہ ٹھینگی کے پل کے قریب پیش آنے والا افسوسناک حادثہ، جس میں دو بچے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئے، انتہائی دلخراش واقعہ ہے۔ ایسے حادثات کو محض عوام کی غلطی قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ روڈ کا ڈیزائن، یوٹرنز، کٹس، رفتار اور ٹریفک مینجمنٹ عوامی استعمال کے لیے کس حد تک محفوظ ہیں۔
میری ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہائی ویز اور متعلقہ حکام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس روڈ کا فوری طور پر روڈ سیفٹی آڈٹ کروایا جائے۔
خصوصاً ایسے مقامات جہاں یوٹرنز یا کٹس ایک دوسرے سے بہت زیادہ فاصلے پر ہیں، وہاں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فاصلے پر محفوظ یوٹرنز اور کراسنگ پوائنٹس فراہم کیے جائیں۔ کیونکہ جب قریب اور محفوظ راستہ دستیاب نہ ہو تو عام شہری بعض اوقات مجبوری میں غلط سمت سے آنے یا غیر محفوظ مقام سے روڈ کراس کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں حادثے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح نئی، کشادہ اور ہموار سڑک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار بھی غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ اس لیے اہم مقامات پر اسپیڈ کنٹرول، وارننگ سائنز، مناسب لائٹنگ، زیبرا کراسنگ اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں۔
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ ہمارے معاشرے میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور ابھی اتنا مضبوط نہیں کہ ہر شہری طویل فاصلے تک جا کر یوٹرن لینے کو ترجیح دے۔ اس لیے بہترین حکمتِ عملی یہ ہوگی کہ روڈ کا ڈیزائن ہی ایسا بنایا جائے کہ عوام کو قانون پر عمل کرنے میں آسانی ہو۔
ہم حکومت سے کوئی غیر ضروری مطالبہ نہیں کر رہے۔ ہماری صرف یہ درخواست ہے کہ ایک بہترین ترقیاتی منصوبے کو محفوظ ترین منصوبہ بھی بنایا جائے۔
آخر میں ایک گزارش:
اگر کسی جگہ ایک یوٹرن قریب بنانے سے لوگوں کو صرف دو منٹ کی سہولت ملتی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں ایک انسانی جان محفوظ ہو سکتی ہے، تو یہ دو منٹ نہیں بلکہ ایک پوری زندگی کی قیمت ہے۔
ترقی وہی حقیقی ترقی ہے جس میں سڑک بھی بہترین ہو، سفر بھی آسان ہو اور ہر شہری بحفاظت اپنی منزل تک پہنچے۔
خدارا، ملتان–وہاڑی ڈسٹ فری روڈ کو محفوظ روڈ بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مزید کسی گھر کا چراغ اس سڑک پر نہ بجھے۔

ملتان وہاڑی روڈ پر ایک ہفتے کے اندر تیسرا بڑا حادثہ ٹھینگی کے قریب ٹرالر نے سکول رکشہ کو کچل دیا۔ 2 بچے جاں بحق ۔ 1 شدید...
01/09/2026

ملتان وہاڑی روڈ پر ایک ہفتے کے اندر تیسرا بڑا حادثہ
ٹھینگی کے قریب ٹرالر نے سکول رکشہ کو کچل دیا۔ 2 بچے جاں بحق ۔ 1 شدید زخمی

وہاڑی خانیوال چوک میں ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان شروعاب آپ خود فیصلہ کریں50 روپے کا پٹرول بچانا ہے؟یا2,000 روپے کا چ...
31/08/2026

وہاڑی خانیوال چوک میں ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان شروع
اب آپ خود فیصلہ کریں
50 روپے کا پٹرول بچانا ہے؟
یا
2,000 روپے کا چالان بھرنا ہے

قانون کی پابندی کریں، محفوظ رہیں اور غیر ضروری جرمانے سے بچیں

31/08/2026

وھاڑی ضیاء شہید روڑ عظیم موبائل شاپ
دوکاندار علی اور وقار کا معذور گاہک پر تشدد
Discover VEHARI

بیٹے کے سامنے معذور شخص پر تشدد کرنے والا عظیم موبائل شاپ کا اونر  گرفتار. Well done VEHARI police
31/08/2026

بیٹے کے سامنے معذور شخص پر تشدد کرنے والا عظیم موبائل شاپ کا اونر گرفتار.
Well done VEHARI police

Corruption zero Tolerance
29/08/2026

Corruption zero Tolerance

بورے والا: آن لائن جہاز گیم(Aviator) کھیلتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کانسٹیبل نے مبینہ خودکشی کرلی،ذرائعبورے والا: کانسٹیبل ع...
29/08/2026

بورے والا: آن لائن جہاز گیم(Aviator) کھیلتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کانسٹیبل نے مبینہ خودکشی کرلی،ذرائع

بورے والا: کانسٹیبل علی حسن ڈوگر نے مبینہ طور پر سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار لی،ذرائع

بورے والا: علی حسن پیٹرولنگ چیک پوسٹ پکھی موڑ پر بطور محرر تعینات تھا،ذرائع

بورے والا: آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پرعلی حسن مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا،ذرائع

بورے والا: ذرائع کے مطابق علی حسن ایک عرصہ سے Aviator آن لائن گیم کھیل رہا تھا،ذرائع

بورے والا: کانسٹیبل نے مبینہ طور پر تنخواہ سمیت عزیز و اقارب سے ادھار لی رقم بھی گیم میں ہار دی،ذرائع

بورے والا: بھاری رقم ہارنے کے بعد علی حسن نے مبینہ طور پر دل برداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا،ذرائع

بورے والا: Aviator گیم کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا انکشاف

بورے والا: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، تحقیقات شروع

Address

Street No 1
Vehari
61100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discover Vehari:

Shortcuts

Share