10/09/2026
ایف آئی اے ساہیوال سرکل کی بڑی کارروائی — حراستی تشدد و ہلاکت کیس میں پولیس افسران/ ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال محمد ہاشم رضا کی سربراہی میں ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے FIR No. 07/2026 میں اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس اوکاڑہ کے نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں نذر عباس SI، عظمت علی SHO/SI، رائے منظور SI، سیف اللہ محرر اور عرفان علی ASI شامل ہیں۔
مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 34، 109 اور 201 اور Torture and Custodial Death (Prevention and Punishment) Act, 2022 کی دفعہ 9 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی تفصیلی انکوائری کے دوران زیرِ حراست شخص پر مبینہ تشدد، دورانِ حراست ہلاکت اور شواہد کو مبینہ طور پر چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں اور کیس کی مزید تفتیش و قانونی کارروائی جاری ہے۔