Dr Muhammad Yaqoob

Dr Muhammad Yaqoob Health and poetry

25/01/2026

وزیر کی جان پہ بنی ہوئی تھی، فقیر بات ہی نئیں سُن رہا تھا ، اۤخر طویل مِنت سماجت کے بعد فقیر نے سر اٹھایا ،
ہاں بول کیا کہنا ہے

وزیر نے ہاتھ جوڑے اور بتانا شروع کیا
ایک مہینہ پہلے ہمارے بادشاہ سلامت نے اچانک دربار میں ایک سوال اچھالا کہ کامیاب کردار کے لئے تربیت زیادہ کارآمد ہے یا ماحول ؟ میرے ایک ہم منصب وزیر نے جھٹ کہا کہ عالی جاہ ! تربیت
جبکہ میں نے اُجلت میں کہا جناب ! ماحول ، ماحول تربیت پر فوقیت رکھتا ہے

بادشاہ سلامت نے ہماری طرف رعونت سے دیکھا اور فرمایا تم دونوں کو اپنا اپنا جواب عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا جو ثابت نہ کر سکا اس کا سر قلم کر دیا جائے گا اور اس کے لئے ہمیں ایک ماہ کی مہلت دے دی ،

ہم دونوں اپنے جواب کی عملی تعبیر تلاشنے میں لگ گئے ، میں سوچ سوچ کے پاگل ہونے کے قریب تھا مگر کچھ سمجھ میں نئیں آرہا تھا ، کہ 24 دن بعد اچانک میرے ہم منصب وزیر نے میری موت کے پروانے پر دستخط کرتے ہوئے دربار میں اپنے جواب کو عملی طور پر ثابت کرنے کی اجازت چاہی ، اجازت ملنے پر اس نے دربار میں کھڑے ہو کر تالی بجائی تالی بجتے ہی ایک ایسا منظر سامنے آیا کہ بادشاہ سمیت تمام اہلِ دربار کی سانسیں سینہ میں اٹک گئیں، دربار کے ایک دروازے سے 10 بِلیاں منہ میں پلیٹیں لئے جن میں جلتی ہوئی موم بتیاں تھیں ایک قطار میں خراماں خراماں چلتی دربار کے دوسرے دروازے سے نکل گئیں، نہ پلیٹیں گریں اور نہ موم بتیاں بچھیں، دربار تعریف و توصیف کے نعروں سے گونج اٹھا ، میرے ہم منصب نے بادشاہ کی طرف دیکھا اور بولا ، حضور ! یہ سب تربیت ہی ہے کہ جس نے جانور تک کو اس درجہ نظم و ضبط کا عادی بنادیا ، بادشاہ نے میری جانب دیکھا

مجھے اپنی موت سامنے نظر آرہی تھی میں دربار سے نکل آیا تبھی ایک شخص نے آپ کا نام لیا کہ میرے مسئلے کا حل آپ کے پاس ہی ہوسکتا ہے میں 2 دن کی مسافت کے بعد یہاں پہنچا ہوں، دی گئی مدت میں سے 4 دن باقی ہیں اب میرا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے،

فقیر نے سر جھکایا اور آہستہ سے بولا واپس جائو اور بادشاہ سے کہو کہ 30 ویں دن تم بھرے دربار میں ماحول کی افادیت ثابت کرو گے ،
مگر میں تو یہ کبھی نہ کر سکوں گا ۔ وزیر نے لا چارگی سے کہا
اۤخری دن مَیں خود دربار میں آئوں گا۔ فقیر نے سر جھکائے ہوئے کہا
وزیر مایوسی اور پریشانی کی حالت میں واپس دربار چلا آیا

مقررہ مدت کا اۤخری دن تھا دربار کھچا کھچ بھرا ہوا تھا وزیر کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا سب کی نظریں بار بار دروازے کی طرف اٹھتی تھیں کہ اچانک ایک مفلوک الحال سا شخص اپنا مختصر سامان کا تھیلا اٹھائے دربار میں داخل ہوا ، بادشاہ کی طرف دیکھا اور بولا ، وقت کم ہے میں نے واپس جانا ہے اس وزیر سے کہو تربیت کی افادیت کا ثبوت دوبارہ پیش کرے، تھوڑی دیر بعد ہی دوسرے وزیر نے تالی بجائی اور دوبارہ وہی منظر پلٹا ، دربار کے دروازہ سے 10 بلیاں اسی کیفیت میں چلتی ہوئی سامنے والے دروازے کی طرف بڑھنے لگیں ،

سارا مجمع سانس روکے یہ منظر دیکھ رہا تھا وزیر نے امید بھری نگاہوں سے فقیر کی طرف دیکھا ، جب بلیاں عین دربار کے درمیان پہنچیں تو فقیر آگے بڑھا اور ان کے درمیان جا کے اپنا تھیلا اُلٹ دیا ، تھیلے میں سے موٹے تازے چوہے نکلے اور دربار میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے، بلیوں کی نظر جیسے ہی چوہوں پر پڑی انہوں نے منہ کھول دیئے پلیٹیں اور موم بتیاں دربار میں بکھر گئیں، ہر طرف بھگدڑ مچ گئی بلیاں چوہوں کے پیچھے لوگوں کی جھولیوں میں گھسنے لگیں، لوگ کرسیوں پر اچھلنے لگے دربار کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا،

فقیر نے بادشاہ کی طرف دیکھا بولا آپ کسی جنس کی جیسی بھی اچھی تربیت کر لیں اگر اس کے ساتھ اسے اچھا ماحول فراہم نہیں کریں گے تو تربیت کہیں نہ کہیں اپنا اثر کھو دے گی ۔ کامیاب کردار کے لئے تربیت کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بے حد ضروری ہے ، اس سے پہلے کہ بادشاہ اسے روکتا فقیر دربار کے دروازے سے نکل گیا تھا۔

ہمارے ہاں ساری ذمے داری استاد کی تربیت پر ڈال دی جاتی ہے گھر وں کا کیا ماحول ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

تربیت کے ساتھ ماحول بھی ضروری ہے

لائک شیئر اور فالو کر لیں شُکریہ

02/01/2026

゚viralシ

‏جب کوئی شخص بیلجیم میں 65 سال کا ہو جاتا ہے تو اسے پنشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک خط موصول ہوتا ہے:"آپ پنشنر بن چکے ہیں۔براہ کرم...
02/01/2026

‏جب کوئی شخص بیلجیم میں 65 سال کا ہو جاتا ہے تو اسے پنشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک خط موصول ہوتا ہے:
"آپ پنشنر بن چکے ہیں۔
براہ کرم اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بھیجیں تاکہ آپ کو ماہانہ پنشن دی جا سکے۔"
اور اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو؟
"اس نمبر پر کال کریں اور ملاقات کا وقت طے کریں۔"

لیکن بس یہی نہیں۔ بیلجیم میں ریٹائرمنٹ کا مطلب بھلا دیا جانا نہیں بلکہ حفاظت میں آ جانا ہے۔
یہاں کچھ فوائد ہیں:

گھر یا اپارٹمنٹ کا کرایہ کم
رہائش کے لیے ماہانہ مالی امداد
سماجی تحفظ بہت کم قیمت پر حاصل کرنا
بجلی اور پبلک ٹرانسپورٹ پر رعایت
تقریباً مفت صحت کی سہولیات
نیم مفت دانتوں کا علاج (اور اگر آپ ایک سال تک دندان ساز کے پاس نہ جائیں… تو جرمانہ بھی دینا پڑتا ہے!)
اور یہ سب ایک ایسے ملک میں جہاں کوئی تیل یا کان نہیں، مگر کچھ بہت قیمتی ہے:
ایمانداری۔
کیونکہ جب کوئی چوری نہیں کرتا، تو پیسہ سب کے لیے کافی ہوتا ہے۔
Dr Yaqoob

02/01/2026

‏منہ میٹھا کیجئے۔
اَللّٰھمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحمَّدٍوَّعلٰی آلِ مُحمَّدٍکماصَلَّيتَ علٰی اِبْراھِيم وَعلٰی آلِ اِبْراھيمَ اِنَّك حَميدُمَّجيدُُ
اَللَّھُمَّ بَارك عَلٰی مُحمَّدٍوَّعَلی آلِ مُحمَّدٍکَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حمِيدُمَّجِيد
‎
゚viralシ

01/01/2026

‏🤲اے میرے رب
اگر گزرے ہوئے سال نے کچھ دروازے بند کر دیے ہوں، تو آنے والے سالوں میں ہمارے لیے اپنی رحمت اور اپنے فضل کے وہ دروازے کھول دے
جو کبھی بند نہیں ہوتے اور ہمارے لئے آسانیاں عطا فرما
‎

‏🤲اے میرے رباگر گزرے ہوئے سال نے کچھ دروازے بند کر دیے ہوں، تو آنے والے سالوں میں ہمارے لیے اپنی رحمت اور اپنے فضل کے وہ...
01/01/2026

‏🤲اے میرے رب
اگر گزرے ہوئے سال نے کچھ دروازے بند کر دیے ہوں، تو آنے والے سالوں میں ہمارے لیے اپنی رحمت اور اپنے فضل کے وہ دروازے کھول دے
جو کبھی بند نہیں ہوتے اور ہمارے لئے آسانیاں عطا فرما
‎

دُلہن کا بہت دل کرتا ہے جب شادی ہو  دُلہا گاڑی چلائے اور دُلہن اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مگر پاکستان میں ہوتا کیا ہے ...
01/01/2026

دُلہن کا بہت دل کرتا ہے جب شادی ہو دُلہا گاڑی چلائے اور دُلہن اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مگر پاکستان میں ہوتا کیا ہے ؟؟؟

دُلہے کی گاڑی اک خرانٹ سی شکل والا ڈرائیور چلا رہا ہوتا ہے ، دُلہا بے چارہ محمنی سی شکل بنا کے سیکنڈ سیٹ پر بیٹھا ہوتا ہے۔😅
پچھلی سیٹ پر دُلہن دو موٹی موٹی آنٹیوں کے درمیان پھنسی ہوتی ہے۔🥺
ایک آنٹی کا نویلا کاکا رو رہا ہوتا، آنٹی ایک ہاتھ سے اسے سنبھالنے اور ایک ہاتھ سے اس کا فیڈر بنانے کی ناکام کوشش میں ہوتی ہے۔
دوسری آنٹی عین دُلہن کے کان کے پاس کڑچ کڑچ پاپڑ کھا رہی ہوتی ہے ۔
ابھی چار آنٹیاں گھر میں ناراض بیٹھی ہوتی ہیں کہ
" سانوں لاڑے دی گڈی وچ نہیں بٹھایا۔۔۔"😏
کیوں گایئز آپ سب کا کیا کہنا ہے روشنی ڈالیں سب🙄
یا میری سوچ آپ سب سمجھ گئے
ہیں 🫣🙈😅😅😅 یا پھر یہ بھی غربت دے متھے مڑ چھڑی اے 🤣
゚viralシ #پاکستان

01/01/2026

‏ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر عاصم ، ہمایوں محبوب وغیرہ اپنی اپنی فیلڈ کا کچھ نہ کچھ علم رکھتے ہیں ، باقی زیادہ تر نجومی ، پامسٹ وغیرہ یا تو ٹاؤٹس ہیں
پروپیگنڈہ کرتے ہیں یا پھر جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی کچھ بھی کہتا رہے
اللہ کے قوانین کبھی تبدیل نہیں ہوتے
ہر ظالم کیلئے دنیا و آخرت میں رسوائی ہے چاہے وہ ظالم کتنے بھی بڑے عہدے پر ہو اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا
‎ #پاکستان

Address

Street 3 Southran Block Sharqi Colony
Vehari
61100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Yaqoob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share