02/09/2025
*👈 👈 معزز ممبران! آج کی پوسٹ میں 65 ہیڈ لائنز ہیں، آپ ری ایکٹ نہیں کرتے، اس پر آپ سب سے گلہ ہے🙏🏻*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *02 ستمبر 2025 بروز منگل اہم خبروں کی جھلکیاں |👇*
🚨 (1) بیجنگ: شہباز شریف کی پیوٹن سے ملاقات، روسی صدر نے ایس سی او سمٹ کی دعوت دی
🚨 (2) وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی کا شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا عزم
🚨 (3) بنوں: ایف سی لائنز پر خودکش حملہ، آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
🚨 (4) سیلاب سے 41 اموات، 3243 دیہات زیر آب، 24 لاکھ افراد متاثر: پی ڈی ایم اے
🚨 (5) پنجاب کے دریاؤں میں 5 ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
🚨 (6) اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ
🚨 (7) بیجنگ: وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر جائزہ اجلاس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
🚨 (8) حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید
🚨 (9) مودی کو ایک اور جھٹکا، سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارت کو خام تیل کی فروخت روک دی
🚨 (10) ملتان: سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل، ہیڈ محمد والا ٹریفک کیلئے بند، بہاولنگر میں چاویکا بند ٹوٹ گیا
🚨 (11) بیلجیئم کا فلس_طینی ریاست کو تسلیم، اس را_ئیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
🚨 (12) 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کےلیے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان
🚨 (13) بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے: بیرسٹر گوہر
🚨 (14) جرمن سفیر آیا ہے تو تم بس غلاموں کی طرح سوچنا، علی امین گنڈاپور نے اپنے اسسٹنٹ کی بے عزتی کردی
🚨 (15) پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، 10 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے کا ہوگیا
🚨 (16) بونیر: بارش کے بعد سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل، مساجد سے اعلانات
🚨 (17) وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان
🚨 (18) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ
🚨 (19) معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا، ہم پر جھوٹے پرچے دیے: علی امین گنڈاپور
🚨 (20) یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان
🚨 (21) اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
🚨 (22) وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
🚨 (23) رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
🚨 (24) عمران خان کے بھانجوں کی گرفتاری اور مقدمات ختم کرنے کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
🚨 (25) بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑ دیا گیا، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ
🚨 (26) راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی
🚨 (27) پنجاب کو سپر فلڈ کا سامنا، بروقت انتظامات سے ہزاروں انسانی جانیں محفوظ ہوگئیں: مریم نواز
🚨 (28) دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار
🚨 (29) مودی کی سفارتی نااہلی سے بھارتیوں کا مستقبل تاریک: انڈین صحافی کے خوفناک انکشافات
🚨 (30) کالا باغ ڈیم پر گنڈاپور کا بیان ذاتی، متنازع چیزیں چھیڑنا اچھا نہیں: اسد قیصر
🚨 (31) افغانستان میں زلزلے سے اموات 1400 سے تجاوز کرگئیں، ہزاروں زخمی
🚨 (32) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 881 ہوگئی: این ڈی ایم اے
🚨 (33) تربت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے
🚨 (34) علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید
🚨 (35) پیوٹن کی چینی صدر سے ملاقات، صدر شی جن پنگ کو ’عزیز دوست‘ کہہ کر مخاطب کیا
🚨 (36) سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا
🚨 (37) عظمیٰ بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین کے بیان کی حمایت کردی
🚨 (38) پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال سے 3200 دیہات اور 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر: رپورٹ
🚨 (39) رواں برس کوہ پیماؤں کی آمد میں کمی، وجہ سامنے آگئ۔
🚨 (40) کالا باغ ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے: علی امین گنڈاپور
🚨 (41) کراچی کے سرکاری اسکولوں کے 25 فیصد بچوں کا ذہنی اور جسمانی نشوونما میں پیچھے رہنے کا خدشہ: تحقیق
🚨 (42) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
🚨 (43) وادی نیلم میں بجلی کا بریک ڈاؤن، موبائل انٹرنیٹ متاثر
🚨 (44) خیبرپختونخوا میں دریا کنارے ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ
🚨 (45) کراچی: نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کیس، ملزم کی ضمانت مسترد
🚨 (46) سوڈان میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، ایک ہزار افراد ہلاک
🚨 (47) کراچی میں بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
🚨 (48) فرحان غنی سے متعلق پولیس رپورٹس پر آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا: عدالت
🚨 (49) سندھ میں سیلاب سے کسی بیراج کو خطرہ نہیں: میئر سکھر
🚨 (50) کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل
🚨 (51) مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی: مقتولہ ثنا یوسف کی دوست سامعہ کا دعویٰ
🚨 (52) بھارت کے 10 کروڑ لوگوں کی سیاہ دیوالی شروع، اب کہرام مچے گا، انڈین صحافی نے مودی پالیسی کو بے نقاب کردیا
🚨 (53) چینی صدر کا اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں مدد جاری رکھنے کا اعلان
🚨 (54) دوسری عالمی جنگ اور فراموشی کیخلاف مزاحمت کرتی چین کی یادیں
🚨 (55) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی ملاقات
🚨 (56) یورپی یونین کا سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان
🚨 (57) اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط، کیا مطالبہ کیا؟
🚨 (58) خواجہ آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز کی ملاقات، باہمی تعاون پر اظہار اطمینان
🚨 (59) دریاؤں میں سیلابی ریلوں اور پانی کے بہاؤ کی تفصیلی رپورٹ جاری
🚨 (60) مسلم لیگ ن ملک کا سوچتی، آپ دکانداری کا، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل
🚨 (61) علی امین گنڈا پور سے جرمن سفیر کی ملاقات، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
🚨 (62) پیپلزپارٹی مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی: گورنر پنجاب
🚨 (63) پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
🚨 (64) پی ٹی آئی ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
🚨 (65) پانی مزید بڑھا تو ملتان کے ہیڈ محمد والا میں شگاف لگانا پڑ سکتا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے