14/02/2026
وہاڑی
پھٹہ رکشہ یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں وی چوک وہاڑی کو بند کر کے احتجاج کیا گیا، جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور ڈی ایس پی صدر رضوان خان فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ یونین عہدیداران سے تفصیلی مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں وی چوک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور شہر میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ شہریوں نے بروقت مداخلت پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا۔