08/03/2025
عظیم خواتین کو خراج تحسین!
عورت ہے روشنی، محبت کی ایک پہچان
عورت کے دم سے ہے یہ دنیا گلوں کی جان
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت کے عظیم مقام اور اس کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام نے عورت کو بے پناہ عزت و وقار عطا کیا ہے اور قرآن و حدیث میں اس کے حقوق اور فرائض کو واضح کیا گیا ہے۔ عورت ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے روپ میں معاشرے کی بنیاد ہے۔
ہم سب نے مل کر ان کے حقوق کی پاسداری کا عہد کرنا ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اور ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ" (النساء: 19)
یعنی عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
"جو نیک عمل کرے گا، مرد ہو یا عورت، اور وہ مومن بھی ہو، تو ہم اسے پاکیزہ زندگی عطا کریں گے" (النحل: 97)
اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ مرد و عورت کی نیکی اور اجر برابر ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بہترین سلوک کرے۔" (ترمذی)
ایک اور حدیث میں ہے:
"جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔" (نسائی)
یعنی ماں (عورت) کا مقام بہت بلند ہے۔
جو حق دیا ہے دین نے، وہ حق ملے اسے
عزت، وقار، پیار، مساوات ملے اسے
Rana Sikandar Hayat
Deputy Commissioner Vehari
School Education Department, Government of the Punjab
Chief Secretary Punjab
District Education Officer -SE- Vehari
District Education Authority Vehari