
20/04/2025
وھوا میں مقامی صحافی امجد مجید بزدار پر قاتلانہ حملہ – ملزمان تاحال آزاد، پولیس خاموش تماشائی
وھوا کے معروف اور نڈر مقامی صحافی امجد مجید بزدار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نامعلوم افراد نے امجد مجید بزدار کے فارم ہاؤس پر مسلح حملہ کیا۔ حملے میں امجد مجید کو جسمانی طور پر نقصان پہنچایا گیا، جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے میں عطا اللہ درکانی سمیت دیگر افراد ملوث ہیں، جو واقعے کے بعد بھی علاقے میں آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، متاثرہ صحافی کی درخواست اور واضح میڈیکل شواہد کے باوجود پولیس نے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی، جس پر صحافتی حلقوں اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صحافتی تنظیموں اور مقامی افراد نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور قانون کی بالا دستی قائم کی جائے