Pipli Live

Pipli Live Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pipli Live, Newspaper, Vihari.

19/12/2025

*اجتماع عام:*
*56بُدھانوالہ کا اجتماعی فیصلہ*
*ڈیرہ شعبان خان بدھ 56بُدھانوالہ ضلع وہاڑی میں سینئر نائب صدر نمبرداران عبدالحنان خان بدھ کے زیر اہتمام ڈیرہ پر پورے گاؤں کا ایک اہم اکٹھ (میٹنگ) منعقد ہوا۔ جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔:*
*رسمِ قل خوانی و چالیسواں*
*کے موضوع پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں گاؤں کے معززین، عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی اور اس رسم کے مفہوم، طریقۂ کار اور اخراجات کے حوالے سے اپنی اپنی آراء پیش کی گئیں۔*

*ماسٹر ریٹائرڈ حافظ محمد یسین پڑھیار نے اجلاس میں اس امر پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا کہ رسمِ قل خوانی کا اصل مقصد کیا ہے۔ آیا اس موقع پر دیگیں پکانا اور غیر ضروری اخراجات کرنا درست ہے یا نہیں، اور یہ کہ تجہیز و تکفین کے بعد سادگی کے ساتھ فاتحہ پڑھ کر بیٹھنا ہی کافی ہونا چاہیے۔ بیشتر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ قل خوانی کے نام پر فضولیات سے اجتناب کیا جائے*

*میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار خان عبدالحنان بدھ نے سادگی اور دینی تعلیمات کے مطابق عمل کرنے پر زور دیا۔ اور پورے گاؤں کا متفقہ فیصلہ ہوا کہ آیندہ رسم قل خوانی، چالیسویں پر کھانے دیگوں وغیرہ کا کوئی اہتمام نہیں کیا جائے گا۔*
*ملک اجمل لُڑکا نے رسم و رواج کے بجائے اصل اسلامی روح کو اپنانے کی بات کی۔شہزاد خان بدھ واجد اسلام ، خان منیر بدھ نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں سہولت اور آسانی ہونی چاہیے، نہ کہ بوجھ۔*
*صدر پاکستان پریس کلب پپلی خان فیاض بلوچ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غیر ضروری رسومات خود بخود ختم ہو سکیں۔*
*جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب رجسٹرڈ ملک جمشید لُڑکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی مشاورت سے کیے گئے فیصلے معاشرے میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔ خان آفتاب قیصر بدھ نے کہا کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاء اور نیک اعمال ہی بہترین ذریعہ ہیں۔ ملک شفیق لڑکا اور ماسٹر نعیم لُڑکا نے تعلیم و تربیت کے تناظر میں سادگی کو اپنانے پر زور دیا۔*
*پروگرام کے آخر میں مولانا ملک اعجاز لڑکا نے دعا کروائی*

02/12/2025

رہائش گاہ سجادہ نشین خواجہ نور محمد سہو
عبدالحنان خان بُدھ نمبردار 56بُدھانوالہ سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وہاڑی

10/11/2025
21/10/2025

Address

Vihari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pipli Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category