Abid Welfare Foundation punjab

Abid Welfare Foundation punjab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abid Welfare Foundation punjab, Digital creator, New Khursheed Plaza Main G. T Road Taxila, Wah.

*عابد ویلفئیر فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش، سماجی اور ترقیاتی تنظیم ہے۔جو اپنے وسیع ترین دائرہ کار کے* *باعث لوگوں میں خاصی مقبول ہے۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد ملک میں رہنے والے مفلوک الحال ،لاوارث ،عمر رسیدہ افراد* *اور نابالغ غریب یتیم بچوں کی مختلف طریقہ کار کے ذریعے سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے تاکہ نئی صدی کے ترقیاتی مقاصد کی تکمیل کے پیشِ نظر جملہ افراد کو نچلی سطح تک خدمات ب

ہم پہنچا کر ایک متوازن، مربوط و مضبوط معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے اور انسانی ترقی کو بتدریج پایہ تکمیل تک* *پہنچایا جاسکے۔*
*گذشتہ ایک عشرے سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے عوام شدید بدامنی اور عدم* *و استحکام سے دوچار ہیں جس کے نتیجے میں جہاں بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں، وہیں ان واقعات کی وجہ سے یتیم بچوں کی ایک* *بڑی تعداد بھی سامنے آئی ہے۔ ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق اس وقت پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد تقریبا پچاس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔اسی تعداد کے پیش نظر ہم* *"عابد ویلفئیر فاؤنڈیشن" کا قیام عمل میں لاۓ ہیں۔ جس کی* *وساطت سے والدین کے سائے سے محروم بچوں کی پرورش کے لئے قیام و طعام، تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی* *نشوونما کی غرض سے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے کیونکہ* *کفالت یتیم، جنت کا* *حصول بھی،رفاقت رسولﷺ بھی۔*
*رسول اللہﷺؑ نے ارشاد فرمایا " میں اور یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں دو انگلیوں کی مانند ساتھ ساتھ ہونگے۔*
*"عابد ویلفئیر فاؤنڈیشن" اپنے منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ جس کے تحت یتیم* *بچوں کی سماجی، معاشی،نفسیاتی بحالی بشمول تفریحی و تعمیری ماحول کی فراہمی اور رسمی اور غیر رسمی اسکولوں کے ذریعے بنیادی تعلیم تک رسائی کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ اسکے علاوہ* *"عابد ویلفئیر فاؤنڈیشن" سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کے پیش نظر طےشدہ پروگرام کے تحت واک، ایڈوکیسی، شعور بیداری کی مہم، سیمینار اور کمیونٹی میٹینگز کے ذریعے مختلف پروگرامز کا انعقاد بھی کرتی رہیگی۔* *انشاءاللہ!*
*عابد ویلفئیر فاؤنڈیشن،*
*ہم امید سحر*

Address

New Khursheed Plaza Main G. T Road Taxila
Wah
47080

Telephone

+923145169782

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Welfare Foundation punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share