06/07/2022
0313-5312932 WhatsApp
اگر آپ عالم ہیں یا طالب علم, کسی ادارے میں ملازم ہیں
کسی کالج یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ہیں۔۔۔ لیکن معاشی حالات خراب ہیں۔۔۔ ذریعہ آمدن تھوڑی اور ناکافی ہے۔۔۔ مستقبل کے لئے پریشان ہیں۔۔۔
عالم ہیں یا ڈگری ہولڈر لیکن بیروزگاری اور معاشی تنگی نے جکڑ رکھا ہے۔۔۔ امام مسجد ہیں یا لیکچرار آمدن اتنی کم ہے کہ گزارہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔۔۔ مدرس ہیں یا کسی جگہ ملازم ہیں تنخواہوں کی کمی کے مقابلے میں مہنگائی کا اژدھا نگلنے کو تیار کھڑا ہے۔۔۔
آپ اچھی انکم کے خواہش مند تو ہیں لیکن کوئی راہ سجھائی نہیں دے رہی۔۔۔ بہترین مستقبل کے لئے پرعزم اور کوشاں تو ہیں لیکن کچھ سمجھ نہیں آرہی۔۔۔ بڑی کامیابی حاصل کرنے چاہتے ہیں لیکن کوئی سرا ہاتھ نہیں آرہا۔۔۔
آپ بزنس یا اپنا کام کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس انویسٹمنٹ نہیں ہے ۔۔۔ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن جیب میں پیسے نہیں ہیں۔۔۔ بہت کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر پاس کچھ بھی نہیں۔۔۔
تو صرف ایک کام کر لیں
ان شاء اللہ العزیز حالات ضرور بدلیں گے۔۔۔ کامیابی ضرور بہ ضرور ملے گی۔۔۔ معاشی حالات میں ضرور بدلاؤ آئے گا۔۔۔ وقت نکال کر محنت ، شوق ، استقامات اور لگن کے ساتھ کوئی ایک ہاتھ کا ہنر یا سکل سیکھ لیں۔۔۔ ان شاء اللہ حالات بدلنے کی گارنٹی ہے۔۔۔ بہترین مستقبل اور خوشحالی کی نوید ہے۔۔۔
دنیا ہنرمندوں سے بھری پڑی ہے کسی ہنر مند کا ہاتھ تھام لیں اور اس سے سیکھ لیں۔۔۔
معاشی حالات کو بدلنے میں ہنر کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔۔۔ انسان کو عروج و دوام بخشنے کے لئے ہنر بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔۔۔ کتنے ہی مشکل حالات اور معاملات کیوں نہ ہوں ہنر انسان کو اچھی انکم دیتا ہے۔۔۔ بہترین انکم کے لئے ہنر بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔۔۔
موجودہ وقت اور آنے والے دورکی سب سے بڑی ضرورت ڈیجیٹل فیلڈ ہے اور سکل ہولڈرز کی بہت مانگ اور سکوپ ہے اور ہونے والا ہے۔۔۔ سکل ہولڈرز کی قدر اور اہمیت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔ دنیا جتنی تیزی سے ڈیجیٹلائز ہورہی ہے سکل ہولڈرز کی مانگ میں بھی اتنا اضافہ ہورہا ہے۔۔۔
اگر آپ اپنے معاشی حالات بدلنا چاہتے ہیں ۔۔۔ بہترین مستقبل کے خواہش مند ہیں۔۔۔ زندگی کے تمام خواب پورے کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ایک ڈیجیٹل سکل سیکھ لیں۔۔۔ ان شاء اللہ العزیز عمر بھر مزے کریں گے۔۔۔
اپنے وقت کو قیمتی بنا لیں۔۔۔ فضول لایعنی اور بے کار مشاغل سے خود کی حفاظت کر یں۔۔۔۔۔۔
اپنے حالات کو بدلنےکامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ کو خود ہی محنت اور جدوجہد کرنی ہوگی۔۔۔ اپنے آپ کی اور اپنے وقت کی قدر کر کے آج کچھ بن جائیں کل کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی۔۔۔