09/10/2025
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں طالبان چیف کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں ہونے والے زوردار دھماکے میں مبینہ طور پر طالبان چیف کو ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے، تاہم افغان سرکاری حکام کی جانب سے تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکے کی تصدیق کی تھی۔
اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خطرے کی بات نہیں اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا