31/12/2025
2025 کا آخری سبق…
میں نے اس سال یہ مان لیا کہ
جو کچھ بھی میں آج کھڑا ہوں،
وہ میری طاقت نہیں،
اللہ کی مہربانی ہے۔
اگر ماں باپ کی دعائیں نہ ہوتیں
تو شاید میں کبھی سنبھل نہ پاتا،
اور اگر فیملی کا ساتھ نہ ہوتا
تو میں ٹوٹ چکا ہوتا۔
اس سال میں نے
چہرے نہیں، نیتیں پہچانیں۔
کچھ لوگ مسکرا کر
پیچھے سے وار کرتے رہے،
کچھ وہ تھے
جنہیں میں اپنا سمجھتا تھا
وہی سب سے پہلے
مشکل وقت میں دور ہو گئے۔
میں گرا،
اکیلا بھی ہوا،
خاموش بھی رہا،
لیکن ہارا نہیں…
کیونکہ اللہ نے ہاتھ تھاما ہوا تھا۔
میں نے بدلہ نہیں لیا،
میں نے بد دعا نہیں دی،
میں نے بس
اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا
اور سب کچھ اسی پر چھوڑ دیا۔
کیونکہ میں نے سیکھ لیا کہ
جو اللہ کے حوالے کر دیا جائے
وہ دل سے بوجھ بننا چھوڑ دیتا ہے۔
آج نہ کسی سے شکایت ہے
نہ کسی سے شکوہ،
جنہوں نے چھوڑا
ان کے لیے دعا ہے،
اور جنہوں نے نبھایا
ان کے لیے دل میں ہمیشہ جگہ ہے۔
سکون اس میں نہیں کہ کون غلط تھا،
سکون اس میں ہے کہ ہم نے کیا سیکھا۔
یہ سال مجھے توڑنے آیا تھا،
لیکن اللہ نے مجھے بنا دیا۔
اور یہی
میری سب سے بڑی جیت ہے۔ 🤍🌙
✅♥️♥️♥️