APNA WAH - Lite

APNA WAH - Lite TAXILA , WAH CANTT , HASSAN ABDAL , Gujarkhan

26/12/2025
جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہخاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمیٹیکسلا کے علاقے جی ٹی روڈ مالاکنڈ اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک ...
24/12/2025

جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ
خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

ٹیکسلا کے علاقے جی ٹی روڈ مالاکنڈ اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین بچوں کی ماں جاں بحق جبکہ بچوں کے والد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر میاں بیوی اور ان کے تین بچے سوار تھے کہ اسی دوران ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص اور خاتون کی ڈیڈ باڈی کو فوری طور پر واہ جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

23/12/2025

🔴

  سماعت سے محروم 60 سالہ خاتون ریلوے پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئ۔ ذرائعکمالہ آباد کے علاقے...
19/12/2025



سماعت سے محروم 60 سالہ خاتون ریلوے پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئ۔ ذرائع

کمالہ آباد کے علاقے نیو گدوال میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 60 سالہ ایک خاتون، جو سماعت سے محروم تھی ریلوے پٹری کراس کرتے ہوئے آنے والی ٹرین کی آواز نہ سن سکی اور بدقسمتی سے ٹرین کی زد میں آ گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے اور اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے پٹری کے قریب حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

تھانہ صدر واہ کے علاقے میں خود کو قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکار ظاہر کرنے والے ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر ہنڈا کار ...
19/12/2025

تھانہ صدر واہ کے علاقے میں خود کو قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکار ظاہر کرنے والے ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر ہنڈا کار چھین کر فرار ہوگئے ,

اطلاعات کے مطابق تھانہ صدرواہ کے علاقہ ٹول پلازہ باہتر براہمہ انٹرچینج کے قریب حبیب الرحمٰن کو روک کرتین چار افراد آئے ،ملزمان نے خود کو ایجنسی کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اسکی گاڑی میں بیٹھ گئے،ملزمان اسکو لے کر رشہ کئی انٹرچینج کے پی سے اتر کر مردان روڈ پر گئےاور حبیب الرحمن سے 4ہزار روپے موبائل فون سمیت اسکئ ہنڈا کار چھین کرفرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر واہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

خانپور ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمیخانپور میں نكڑہ پمپ کے قریب موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں ...
18/12/2025

خانپور ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی

خانپور میں نكڑہ پمپ کے قریب موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ بابر سکنہ خانپور، 34 سالہ طیب اور 24 سالہ عاطف سکنہ کشمیر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے خانپور (22) اسٹیشن سے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

06/12/2025

گڑھی افغاناں باغ کے کنویں سے نعش برامد،

گڑھی افغان کے رہائشی کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 نے کاروائی کرتے ہوئے کنویں سے 45 سالہ خالد خان ساکن گڑھی افغاناں کی نعش نکال لی، خالد خان جولائی سے لاپتہ تھا،خالد خان کی فیملی نے تھانہ واہ کینٹ میں ایف آر درج کروائی تھی، ریسکیو اہلکار نے نعش پوسمارٹم کیلیے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا. .

28/11/2025



*جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ریٹائرمنٹ سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم  کے بعد ا...
28/11/2025

*جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ریٹائرمنٹ سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد اب چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن ہوگا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ ان کی مدت پانچ سال ہوگی*

Address

Taxila
Wah
47040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APNA WAH - Lite posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share