آزاد نیوز/Azad news

آزاد نیوز/Azad news voice of voiceless

باچا خان مرکز کښې د  عوامی نیشنل ګوند له اړخه د قامی جرګې لپاره تیاري مکملي شوي دی.
25/07/2025

باچا خان مرکز کښې د عوامی نیشنل ګوند له اړخه د قامی جرګې لپاره تیاري مکملي شوي دی.

25/07/2025

وانا سپورٹس کمپلیکس کی بربادی کا ذمہ دار کون ہے؟

24/07/2025

اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والا جو جرگہ قبائل کے نام پر پیش ہوا اس کا قبائلی عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ جمعیت کا جرگہ ہو سکتا ہے مگر قبائل کا نہیں۔ قبائلی عوام نہ ایف سی آر کی واپسی چاہتے ہیں اور نہ ہی دوبارہ فاٹا کو ڈی مرج کرنا چاہتے ہیں۔ ملک اور مولا اپنے سیاسی یا ذاتی مفادات کیلئے ملک اور مولا قبائل کو دوبارہ سٹون ایج میں دھکیلنا چاہتے ہیں.
معراج خالد وزیر

24/07/2025

وانا تاجر یونین کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بحالی، تاجروں کو تحفظ کی فراہمی اور بالخصوص تاجر یونین کے صدر ملک سردار علی وزیر کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئروانا بازار میں تاجر برادری نے امن وامان کی بحالی کے لئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ ہڑتال کے دوران تاجروں اور مقامی لوگوں نے بڑھتی ہوئی بدامنی، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر امن و امان بحال کیا جائے اور آنگوراڈہ بارڈر گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیلئے کھولا جائے، جو گزشتہ 23 مہینوں سے بند ہے،

احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں بدامنی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کاروبار بند ہیں، دوسری طرف عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
مقررین نے زور دیا کہ حکومت، سول انتظامیہ اور پولیس کو اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، کیونکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قبائلی رہنما اور تاجر یونین کے صدر سردار علی وزیر کے خاندان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ کی ناکام کوشش کی گئ، جس کی بھرپور مذمت کی گئی۔ سرکاری حکام کے مطابق سردار علی وزیر کے خاندان کے ایک فرد کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اغواء کار اپنے مقصد میں ناکام رہے، اور جوابی کارروائی میں دو اغواء کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا

23/07/2025

پریس ریلیز ۔۔۔۔
متحدہ سیاسی امن پاسون کل تاجر برادری کا ملک سردار علی سے اظہار یک جہتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتا ھے اور اس میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتا ھے ۔
متحدہ سیاسی امن پاسون نے بارہاں ریاستی اداروں پر واضح کیا کہ امن و امان ریاست کی ذمہ داری ھے ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری تندہی سے پورا کرے ۔ ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں امن کے نام سے کسی قسم لشکر ، تنظیم یا گروہ برداشت نہیں کی جائے گی ریاستی ادارے تاجر برادری اور تمام عوام کی جان جان و مال کی تحفظ یقینی بنائیں ۔
حالیہ دھرنے میں متحدہ سیاسی امن پاسون نے مزاکرت کے ٹیبل پر زمہ داروں پر واضح کیا تھا کہ ہم دھرنا ملتوی کرتے ہیں کہ آگر عوام مطمئن نہ ہوا تو بہت جلد نہ ختم ہونے والا دھرنا اس مقام پر دینگے جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو لہٰذا ریاستی ادارے اور حکام سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔ جلد سے جلد آمن برقرار رکھنے اور آنگور اڈہ باڈر کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر مزکراتی ٹیبل پر دھرنے کے حوالے سے جو واضح پیغام دیا گیا تھا اس پر عمل درآمد شروع کرینگے ۔
متحدہ سیاسی امن پاسون
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر

23/07/2025

انصافی وزیر
انصافی وزیر تعلق د کوز جنوبی وزیرستان اعظم ورسک سره دي انصافی معزوري دي
خلق د انصافی شاعری ډیره ښواښه وی.

23/07/2025

ویسے آج کل وانا کے حالات خراب ہیں اس لیے ہر خبر کی تصدیق کے بعد ہی اسے شیئر کریں۔ آج کے راکٹ حملے کے بارے میں بھی طرح طرح کی باتیں گردش کر رہی ہیں. لہٰذا غیر مصدقہ باتوں سے گریز کریں اور صرف مصدقہ معلومات ہی آگے بڑھائیں۔
معراج خالد وزیر.

لوئر جنوبی وزیرستان اعظم ورسک درابلے میں نامعلوم افراد نے حاجی شریف خان سلور خیل کے گھر پر حملہ کیا۔ حاجی شریف خان مرحوم...
22/07/2025

لوئر جنوبی وزیرستان اعظم ورسک درابلے میں نامعلوم افراد نے حاجی شریف خان سلور خیل کے گھر پر حملہ کیا۔ حاجی شریف خان مرحوم حاجی قطب خان کا بھتیجا اور ملک سردار علی کا چچازاد بھائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد حاجی شریف خان کے گھر آئے اور اس کے ایک فرد کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر حاجی شریف خان کے گھر والے اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو نامعلوم افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.جبکہ حاجی شریف خان کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد فائر بندی ہو چکی ہے۔ ملک سردار علی نے بتایا کہ ہم نے اب علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

سنو ایف ایم 96 کے اسٹیشن منیجر وسیم انمول نے ڈی ایچ او لوئر جنوبی وزیرستان عدنان کے ہمراہ سنو ایف ایم 96 کے دفتر میں تفص...
22/07/2025

سنو ایف ایم 96 کے اسٹیشن منیجر وسیم انمول نے ڈی ایچ او لوئر جنوبی وزیرستان عدنان کے ہمراہ سنو ایف ایم 96 کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وسیم انمول نے ڈی ایچ او کو لوئر جنوبی وزیرستان کے صحت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی ایچ او عدنان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کے غیر فعال بی ایچ یوز کو جلد فعال کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈاکٹرز نرسز اور ایل ایچ ویز جو گھروں پر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کا معاملہ جلد میڈیا پر لایا جائے گا۔ ڈی ایچ او عدنان کے مطابق بہت جلد لوئر جنوبی وزیرستان کے صحت کے مسائل حل کر لیے جائیں گے۔

یوتھ ایم پی اے ملک معراج نے غنڈاک زمینی تنازعہ میں مہلت خوش آئند قرار دیا.ملک معراج نے کہا کہ بندوق مسائل کا حل نہیں لہز...
22/07/2025

یوتھ ایم پی اے ملک معراج نے غنڈاک زمینی تنازعہ میں مہلت خوش آئند قرار دیا.ملک معراج نے کہا کہ بندوق مسائل کا حل نہیں لہزا تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہئے ملک معراج نے کہا کہ وزیرستان کے مسائل کو یوتھ اسمبلی میں زیر بحث لاو گا.

دي وڼه ماڼي
22/07/2025

دي وڼه ماڼي

22/07/2025

لوئر جنوبی وزیرستان غنڈاک زمینی تنازعے میں پانچ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

Address

Wana

Telephone

+971558053294

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آزاد نیوز/Azad news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to آزاد نیوز/Azad news:

Share