People Media Office Wana Official

People Media Office Wana Official social

شکریہ ، صحافی حضرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
07/04/2025

شکریہ ، صحافی حضرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے ڈی ایف فنڈز میں غیر مقامی بھرتیاں، احمد وزیر کا ضلعی انتظامیہ پر اقرباپروری کا الزامپاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستا...
07/04/2025

اے ڈی ایف فنڈز میں غیر مقامی بھرتیاں، احمد وزیر کا ضلعی انتظامیہ پر اقرباپروری کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ویلیج کونسل غلجہ کے چیئرمین احمد وزیر نے ایک اخباری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان لوئر کی مبینہ ملی بھگت سے اے ڈی ایف (ADF) فنڈز کے تحت بھرتی کیے جانے والے افراد میں غیر مقامی افراد کو شامل کیا گیا ہے، جو مقامی لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

احمد وزیر کا کہنا ہے کہ اے ڈی ایف فنڈز کا مقصد مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ نے مبینہ طور پر اقرباپروری اور سفارش کی بنیاد پر نان لوکل افراد کو ان ملازمتوں میں شامل کرلیا ہے۔ ان کے مطابق گریڈ 11 تک کی تمام ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جانی چاہیے تھی، لیکن ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نے قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقامی افراد کو نظر انداز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، یہ بھرتیاں سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور اس عمل میں شفافیت کا شدید فقدان ہے۔ چیئرمین احمد وزیر نے ایم این اے زبیر خان وزیر، ایم پی اے عجب گل وزیر اور کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفر السلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر مقامی افراد کو اے ڈی ایف فنڈز کی فہرست سے نکالیں اور مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں تاکہ ان کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے رمضان پیکج میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کا ذکر کیا اور الزام عائد کیا کہ کلرک آصف نے لوٹ مار کرتے ہوئے مستحق افراد کے نام فہرست سے نکال دیے، جبکہ رشوت کے عوض دیگر افراد کو شامل کیا گیا۔ احمد وزیر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے ڈی جی نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی تحریری شکایات ارسال کی ہیں۔

چیئرمین احمد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر قانون پر عمل درآمد نہ کیا اور غیر مقامی افراد کو اے ڈی ایف فنڈز سے نکالا نہ گیا، تو احتجاجی اقدامات بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لوئر وانا میں نامعلوم افراد نے پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو اغوا کر لیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ ک...
07/04/2025

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لوئر وانا میں نامعلوم افراد نے پولیو آفیسر جان محمد وزیر کو اغوا کر لیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جان محمد وزیر کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، علاقے میں امن و امان کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور شہریوں کو بلاجواز ہراساں کرنے کے واقعات نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ان سنگین واقعات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومتی اداروں نے حالات پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے، تو عوام سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا صبر اب جواب دے چکا ہے، اور امن و امان کی بحالی کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکے ہیں۔

عمران مخلص وزیر
جنرل سیکرٹری، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی، پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے رہنما کا خراج عقیدتجنوبی وزیرستان : پاکستان پی...
05/04/2025

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی، پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے رہنما کا خراج عقیدت

جنوبی وزیرستان : پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک غیرمعمولی مدبر، بے باک سیاستدان اور عوام کے حقیقی نمائندے تھے۔ ان کی قیادت نے ملک کو ایک نیا سیاسی، اقتصادی اور سفارتی وژن دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی اور ملک میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے بانی قائد کے نظریات پر کاربند ہے اور ملک میں جمہوریت، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ عمران مخلص وزیر کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کارکنان پرعزم ہیں۔

رمضان پیکیج کے تحت جو مالی یا انتظامی بدعنوانی (کرپشن) ہوئی ہے، وہ عام بدعنوانیوں سے بڑھ کر اور زیادہ بے باکی سے کی گئی ...
04/04/2025

رمضان پیکیج کے تحت جو مالی یا انتظامی بدعنوانی (کرپشن) ہوئی ہے، وہ عام بدعنوانیوں سے بڑھ کر اور زیادہ بے باکی سے کی گئی ہے۔ یعنی اس کی سنگینی یا طریقہ کار عام کرپشن سے مختلف اور زیادہ حیران کن ہے۔

عبدالیسین احمد زئی وزیر
انفارمیشن سیکرٹری ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

4 اپریل 1979 کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اس روز پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیرِاعظم ذوالفقار ع...
04/04/2025

4 اپریل 1979 کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اس روز پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک متنازع عدالتی فیصلے کے تحت پھانسی دی گئی، جسے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک عدالتی قتل قرار دیا جاتا ہے۔

بھٹو کی پھانسی ایک ایسا واقعہ ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے جمہوریت پسند حلقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مولوی مشتاق حسین اور سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس انوار الحق نے اُس وقت کے فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے دباؤ میں دیا۔ عدالت کی یہ کارروائی انصاف کے چہرے پر بدنما داغ سمجھی جاتی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کوئی معمولی سیاست دان نہیں تھے۔ وہ تیسری دنیا کے ان چند لیڈروں میں شامل تھے جنہوں نے عالمی طاقتوں خصوصاً امریکی سامراج کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر نے بھٹو کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عبرت ناک انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔

جنرل ضیاء الحق نے 1977 میں بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لا نافذ کیا۔ تاہم، عوام کے دل سے بھٹو کی محبت ختم نہ ہو سکی۔ ان کی مقبولیت ایک مستقل خطرہ بنی رہی۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے عدالتی طریقے سے راستے سے ہٹا دیا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی میں نہ صرف آمریت بلکہ اس وقت کی عدلیہ، جماعت اسلامی اور دیگر ریاستی عناصر بھی برابر کے شریک تھے۔ یہ سب عناصر اس عدالتی قتل کے ذمہ دار ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ بھٹو ایک نڈر، بااصول اور وژنری رہنما تھے۔ ان کی جُرأت اور عوامی مقبولیت ہی ان کا سب سے بڑا جرم بن گئی۔ آج بھی جب ہم 4 اپریل کو یاد کرتے ہیں تو یہ دن ایک ایسے ظلم کی یاد دلاتا ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

احمد خان وزیر
چیئرمین ؛ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر ویلیج کونسل علجہ

عمران مخلص کا حلقہ ایم این اے اور ایم پی اے کے نام کھلا خط محترم حلقہ ایم این اے زبیر وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر صاح...
04/04/2025

عمران مخلص کا حلقہ ایم این اے اور ایم پی اے کے نام کھلا خط

محترم حلقہ ایم این اے زبیر وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر صاحب

آپ سے عاجزانہ مگر ضروری گزارش ہے کہ آپ صرف پشاور ، اسلام آباد اور وانا میں سرکاری دفتروں کے دروازے اور فوٹو سیشنز تک محدود نہ رہیں، بلکہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھیں اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کریں، آپ عوام کے منتخب نمائندے ہیں، اس لئے آپ پر لازم ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لیں اور انہیں دور کریں۔

1.نادرا سنٹرز کے حالات بہتر بنائیں، نادرا دفاتر میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں، لیکن سہولتیں ناکافی ہیں۔ آپ نادرا سنٹر کا دورہ کریں اور وہاں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں،

2.ہیلتھ سنٹرز اور لوکل بی ایچ یوز کی حالت بہتر بنائیں، بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) اور سپتالوں میں سہولیات کی شدید کمی ہے۔ کئی ڈاکٹر اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے نجی کلینکس میں زیادہ وقت دیتے ہیں۔ یہ صورتحال عوام کے لئے ناقابلِ قبول ہے، اس پر فوری توجہ دیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات مل سکیں،

3.پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں،عوام، خاص طور پر دور دراز کے علاقوں کے لوگ، پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ان کا بنیادی حق مل سکیں،

4.سڑکوں کی خستہ حالی دور کی جائے، علاقے کی مقامی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ان کی فوری مرمت اور تعمیر کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں سہولت ہوں ،

5.اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں کئی سرکاری اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں جبکہ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے سخت نگرانی کی جائے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم مل سکیں،

6.غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں علاقے میں بے روزگاری ہے۔ بے شمار غریب خاندان دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں۔ آپ عوامی فلاحی منصوبے متعارف کرائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں اور وہ عزت سے زندگی گزار سکیں،

7.خواتین کی تعلیم کو فروغ دیں، علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں،جس کی وجہ سے ہزاروں بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں،آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کریں اور ان کے لئے تعلیمی مواقع پیدا کریں۔

8:امن و امان کی بحالی ، وزیرستان میں بڑھتے ہوئے مسائل اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ ساتھ مئیر بھی امن و امان کے لئے مؤثر آواز بلند کرے اور اپنی ذمہ داریوں کو صحیح معنوں میں پورا کرے، علاقائی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے، جہاں عوام کے مسائل سنے جائیں اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ محترم عوامی نمائندوں!آپ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر ایوانوں میں پہنچے ہیں، اس لئے آپ کی اولین ذمہ داری عوام کی فلاح و بہبود ہے۔امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے سمجھتے ہوئے ان مسائل پر توجہ دیں گے اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی، پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے رہنما کا خراج عقیدتپاکستان پیپلز پارٹی جنوبی و...
04/04/2025

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی، پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے رہنما کا خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک غیرمعمولی مدبر، بے باک سیاستدان اور عوام کے حقیقی نمائندے تھے۔ ان کی قیادت نے ملک کو ایک نیا سیاسی، اقتصادی اور سفارتی وژن دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی اور ملک میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے بانی قائد کے نظریات پر کاربند ہے اور ملک میں جمہوریت، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ عمران مخلص وزیر کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کارکنان پرعزم ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اسپتال کی سروسز معطل کر دیں۔ اس صورتِ حال نے ...
20/03/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اسپتال کی سروسز معطل کر دیں۔ اس صورتِ حال نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت، ایم این اے زبیر وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ واقعہ حکومتی نااہلی اور صحت کے شعبے میں سنگین انتظامی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی عوام کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کیا منتخب عوامی نمائندے اور حکام اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات کریں گے؟

امان اللہ خان وزیر
ضلعی صدر ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

جنوبی وزیرستان لوئر میں ماہِ مقدس کے دوران بھی وحشت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اعظم ورسک کی مسجد میں نماز کے وقت خون کی ہولی کھ...
14/03/2025

جنوبی وزیرستان لوئر میں ماہِ مقدس کے دوران بھی وحشت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اعظم ورسک کی مسجد میں نماز کے وقت خون کی ہولی کھیلی گئی، جس میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد نمازی زخمی ہوئے۔ آخر کون ہے جو وزیرستان کے عوام کا جانی و مالی دشمن بنا ہوا ہے؟

عمران مخلص وزیر
ضلعی جنرل سیکرٹری ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

جنوبی وزیرستان لوئر کے نو منتخب عوامی نمائندوں، ایم این اے زبیر خان وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر کو چاہیے کہ وہ اپنی س...
09/02/2025

جنوبی وزیرستان لوئر کے نو منتخب عوامی نمائندوں، ایم این اے زبیر خان وزیر اور ایم پی اے عجب گل وزیر کو چاہیے کہ وہ اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر کتنا کام ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا تقاضا یہ ہے کہ نمائندے جوابدہی کا مظاہرہ کریں اور عوام کو اپنے منصوبوں اور پالیسیوں کے بارے میں شفاف انداز میں آگاہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی نمائندوں کو اپنی کارکردگی دکھا کر عوام کا اعتماد بحال رکھنا چاہیے تاکہ علاقے کی ترقی کے لیے مثبت اقدامات کیے جا سکیں۔

امان اللہ خان وزیر
ضلعی صدر ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

نوجوان صحافی اور سماجی کارکن جناب احسان خان احمد زئی گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال فرما گئے۔ مرحوم نہ صرف صحافت...
21/01/2025

نوجوان صحافی اور سماجی کارکن جناب احسان خان احمد زئی گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال فرما گئے۔ مرحوم نہ صرف صحافتی سرگرمیوں میں متحرک تھے بلکہ درس و تدریس کے معزز پیشے سے بھی وابستہ رہے۔ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں، انتھک محنت، اور مخلصانہ رویے کے باعث ہر دلعزیز اور انتہائی ذہین نوجوان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر نے احسان خان احمد زئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کی ہے۔ پارٹی قیادت نے اس غم ناک موقع پر مرحوم کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اندوہناک حادثے پر ہم برابر کے شریکِ غم ہیں۔ مرحوم کی وفات سے نہ صرف صحافتی حلقے بلکہ تدریسی اور سماجی خدمات کے میدان میں بھی ایک ناقابلِ تلافی خلا پیدا ہو گیا ہے، جس کا پر ہونا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔۔۔

عمران مخلص وزیر
جنرل سیکرٹری ، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر

Address

Wana
29540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People Media Office Wana Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share