28/12/2025
صباون ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بچوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام کیا گیا، جس کے تحت اُن طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جنہوں نے سکول میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس خوبصورت عمل سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ اُن میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوتاہے۔ ایسے اقدامات بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ صباون ویلفیئر سوسائٹی واقعی مبارکباد کی مستحق ہے جو علم دوستی اور بچوں کی رہنمائی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔