PMAP - South Waziristan Tribal District

PMAP - South Waziristan Tribal District Political News Corner

‎د منصب دعوی ګیر ښه په قلار ناست دي‎خو که مري زما چنار  چنار ځوانان  مريګران ملګري  Mustafa Kamal مو په خپل کلي کي خاورو...
05/11/2024

‎د منصب دعوی ګیر ښه په قلار ناست دي
‎خو که مري زما چنار چنار ځوانان مري
ګران ملګري Mustafa Kamal مو په خپل کلي کي خاورو ته وسپارلو
یاده دي وي چی تیرا شپه په جنوبي وزیرستان واڼه کي نامعلومو وسلوالو مصطفی او ورسره په ګاډی کي دوا نور ملګري شھیدان کړی وو
په ګور یی نور یاد یی تل پاتي😭

ایم این اے زبیر وزیر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہیں منتخب ایم این اے کی بلا وجہ گرفتاری افسوسناک ہے۔پاکستان ...
11/09/2024

ایم این اے زبیر وزیر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہیں
منتخب ایم این اے کی بلا وجہ گرفتاری افسوسناک ہے۔
پاکستان تحریک انصاف وزیرستان کے ورکر جو بھی فیصلہ زبیر وزیر کی رہائی کیلئے کریں ہم ساتھ ہونگے۔
ہم حضرت مولانا جمال الدین کی گرفتاری کی بھی مخالف تھے اور اب زبیر وزیر کی گرفتاری کی بھی ہے۔
علی وزیر بھی جعلی مقدمات میں قید یے.
وزیرستان کی منتخب نمائندوں کی بے حرمتی قابل برداشت نہیں ہے۔

د پښتونخوا سټوډنټس ارګنایزیشن پيښور کرهنی پوهنتون یونټ ایګزیکټو غړی او د هرنائی شاهرګ اوسیدونکی ملګری خالق خان ترين  د ت...
26/08/2024

د پښتونخوا سټوډنټس ارګنایزیشن پيښور کرهنی پوهنتون یونټ ایګزیکټو غړی او د هرنائی شاهرګ اوسیدونکی ملګری خالق خان ترين د تل لپاره له فانی دنیا سترګی پټی کړی. خدای پاک د جنتونه ځای کړي امین
په دا دروند غم کشي پښتونخوا سټوډنټس ارګنایزیشن مرحوم خالق خان ترين له کورنۍ سره برابر شريک دئ.

(شیرگڑھ)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین اورتحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر محترم مشر محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ...
25/08/2024

(شیرگڑھ)
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین اورتحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر محترم مشر محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ شہبازحکومت ریموٹ کنٹرول نماکھلوناہے ۔
موجودہ حکومت مینڈیٹ چوری کرکے حکومت میں آئی ہے استحکام پاکستان اور مستحکم جمہوریت کے لئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرناضروری ہے۔
خفیہ ایجنسیوں کا سیاست میں عمل دخل کاخاتمہ مضبوط پاکستان کے لئے معاون ومددگار ثابت ہوگا ۔
پاکستان کی تمام اقوام کو اپنے وسائل پر حق دینا نوشتہ دیوارہےفوجی آپریشن امن وامان کے لئے نہیں بلکہ پختونوں کے وسائل پر قبضہ جمانے کی سازش ہے ہم کسی بھی صورت میں پختونوں کے وسائل پر قبضہ جمانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ملک توڑنے کی سازشیں ہورہی ہے جس میں ملکی وغیر ملکی سازشی عناصرکو پختون قوم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی پختون قوم اتناہی محب وطن ہے جتنا پاکستان کے دوسرے اقوام ہیں پختون کو پاکستان سے بغاوت اکسانے کی سازشیں ہورہی ہے پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان اس سازش کو ناکام بنا دیگی مگربالادست قوتوں کو پختون کو پاکستان کاحصہ تسلیم کرناہوگامردان یونیورسٹیوں کی زمینیں فروخت کرنے کے صوبائی حکومت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں شیرعلی باچہ مرحوم ایک قوم پرست رہنماتھے ان کی خدمات تادیریادرکھی جائی گی وہ شیرگڑھ میں قوم پرست رہنما شیرین باچہ مرحوم کے حجرے میں شیرعلی باچہ مرحوم کی چھبیسویں برسی کے سلسلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔
جلسہ سے پختونخواملی عوامی پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر ڈاکٹر محمدعلی،نائب صدرسابق ایم پی اے میرکلام وزیر،مرکزی رہنما اور شیرعلی باچہ مرحوم کے بھائی مرادباچہ، مرکزی سیکرٹری موسیٰ باچہ، پرویز خان، رؤف لالہ، ڈاکٹرحامد خان اچکزئی، علاوالدین،صلاح الدین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان(پی ٹی آئی)کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ پختونوں نے بحیثیت قوم ملکی آزادی میں اہم کردار ادا کرکے انگریزوں کو برصغیر سے بھگانے پر مجبورکیاپختون قوم شروع ہی سے لیکر آج تک ملک کی وفادار ہیں اور رہیں گے لیکن ہمارے ساتھ برابری کی بنیادپر سلوک روارکھناہوگاائے روز پرائےجنگوں میں دھکیلنے اور دہشت گردی نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اب پختونوں کی معاشی ترقی کے لئے دوررس اور قابل عمل اقدامات کرنے ہوں گے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اکٹھا کرکے وطن عزیز کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کریں انہوں نے کہاکہ پختونخوا قدرتی وسائل سے بھری پڑی ہے وسائل لوٹنے کے بہانے جنگ مسلط کیا جارہاہے اب پختونوں کوہرصورت متحدہوناپڑے گادنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کریں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پختونوں کوبھی اپنے وسائل پر پورا حق دیکر انہیں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے۔جس سے پختونوں میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔


‎ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے پارٹی میڈیا ایکٹیوسٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سو...
07/08/2024

‎ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے پارٹی میڈیا ایکٹیوسٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط، غیر اخلاقی اور انسانی معیار سے گری ہوئی کسی پوسٹ کا جواب نہ دے۔
‎ذمہ دار سیاسی کارکنوں کا کام اپنے مقصد سے تعلق ہوتا ہے اور پارٹی پروگرام بیان کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
‎اس کے علاوہ گالم گلوچ، اخلاق، انسانی اقدار اور معیار سے گری ہوئی کسی پوسٹ جس بھی سوشل میڈیا کے ذرائع سے ہو کا جواب نہ دیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پالیسی بیان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہوگا جسکی پابندی تمام پارٹی کارکنوں پر لازم ہیں اور اس سلسلے میں کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کے پالیسی بیان کو آگے شئیر کیا جائے۔

شهزاد وزیر۔ڈی سی ساؤتھ وزیرستان ناصر خان نے پی ٹی ایم کوآرڈینیٹر شہزاد وزیر کے خلاف 3 ایم پی او آڈر جاری کی ھے ۔ شہزاد و...
30/07/2024

شهزاد وزیر۔
ڈی سی ساؤتھ وزیرستان ناصر خان نے پی ٹی ایم کوآرڈینیٹر شہزاد وزیر کے خلاف 3 ایم پی او آڈر جاری کی ھے ۔ شہزاد وزیر پر اس سے پہلے دو درجن سے زائد ایف آئی آر درج ہیں جس میں بغاوت دفعات کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے ایف آئی آر بھی شامل ہیں ۔ شہزاد وزیر نہ تو دہشت گرد ھے اور نہ دہشت گردوں کے سہولت کار ھے ۔ شہزاد کا جرم صرف یہ ھے کہ وہ پختون کاز کے لئے آواز اٹھا رہا ھے اور پختون سرزمین پر دہشت گردانہ پالیسوں کےخلاف ہیں ۔ شہزاد وزیر کے خلاف ریاستی ادارے تمام آپشن استعمال کرکے انکے حوصلے کو پست نہیں کر سکتے ۔ ہمیں معلوم ہیں کہ ریاست امن کی بھیگ مانگنے والوں کو پابند سلاسل کرتے ہیں یا انہیں بےدردی سے شہید کر دیتے ہیں ۔ دہشت گرد آزادانہ گھوم رہے اور ان دہشت گردوں کو باقاعدہ ریاستی اداروں کی پشت پناہی بھی حاصل ہیں ۔ آزاد داوڑ ، احسان اللہ احسان اور بہت سے دہشت گردوں کی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔

جناب ڈی سی صاحب آپ نے کچھ عرصہ پہلے کالے شیشوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کیا تھا جو احکامات آپ نے جاری کیا تھا اس پر پولیس عمل درآمد کرنے کو تیار نہیں ہیں لہذا گزارش ھے کہ آپ کی آڈر سوشل میڈیا تک محدود ھے اور آپ کی بےبسی کا کونسا رونا روئے ۔

فوحی آپریشن دہشت گردی ، منشیات اور بھتہ خوری کے خلاف ، امن کیلے متحده سیاسي امن پاڅون26 جولائ 8 بجے صبح وانا بازار
25/07/2024

فوحی آپریشن دہشت گردی ، منشیات اور بھتہ خوری کے خلاف ، امن کیلے
متحده سیاسي امن پاڅون
26 جولائ 8 بجے
صبح وانا بازار

21/07/2024



پښتونخوا ملي عوامي پارټى محبوب چيرمين و تحريک تحفظ آئين پاکستان سربراه محترم مشر محمود خان اڅکزى دوره بنو په لړ کښي بنو ...
21/07/2024

پښتونخوا ملي عوامي پارټى محبوب چيرمين و تحريک تحفظ آئين پاکستان سربراه محترم مشر محمود خان اڅکزى دوره بنو په لړ کښي
بنو پرلت ته وينا وکړه ـ په ياد دوره کي بنو پرلت کميټي سره ليدنه او شهيد کړل سوي ځوان فاتحه خواني او زخمي ٹپیانو خلګو لپاره يى دعا وکړ
په ياد دوره کي د تحريک ترجمان اخوندازاده حسين يوسفزى او د ګوند صوباي رهبرى د مشر سره ګډون درلودي


تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس اجلاس کی صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود  خان...
20/07/2024

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس

اجلاس کی صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کی

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اجلاس میں شریک

چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس، تحریک انصاف کے راہنما اخونزادہ حسین اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے راہنما سید قاسم آغا کی بھی شرکت

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

اجلاس میں بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کیلئے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری

جھوٹے، لغو اور بے بنیاد مقدمات میں جیل میں ناحق قید بانی چئیرمین عمران خان، ان کی محترمہ اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تحریک انصاف کے تمام قائدین و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے،قرارداد

عمران خان اور پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف قائم مقدمات قوانین اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، قرارداد

بنوں امن مارچ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ

بنوں امن مارچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تحقیقات کیلئے فوری آزاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، قرارداد

بنوں میں پرتشدد واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ سے آزاد ہو، قرارداد

خیبر پختونخوا کے موجودہ آئی جی اور چیف سیکریٹری صوبے میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں لہذٰا ان کو فوری برطرف کیا جائے، قرارداد

قرارداد میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور بجلی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لینےکا مطالبہ

پاکستان قوم بجلی گیس سمیت اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں تکلیف دہ اضافہ کی صورت غیر منتخب حکومت کی نااہلی کی قیمت ادا کر رہی ہے، قرارداد

نااہل حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور وہ گھر کا سامان بیچ کرروز مرہ کے ضروری اخراجات پورے کرنے پر مجبور ہے ، قرارداد

حکومت مہنگائی کم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے اور قیمتوں میں اضافہ فوراً واپس لیا جائے، قرارداد

قرارداد میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے، قرارداد

آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے عدلیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، قرارداد

ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ

عوام کی غیر منتخب اور غیر نمائندہ فارم 47 کی حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے عام انتخابات کروائے جائیں، قرارداد

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک بھر میں اگلے جمعہ بروز 26 جولائی بعد از نمازجمعہ احتجاج کا اعلان

عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے اگلے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کیا جائے گا، قرارداد


Address

Wana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMAP - South Waziristan Tribal District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category