02/01/2026
ڈسٹرکٹ پریس کلب ساؤتھ وزیرستان اپر کے وفد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
جنوبی وزیرستان اپر: ڈسٹرکٹ پریس کلب ساؤتھ وزیرستان اپر کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے نو منتخب صدر سید شاہ اور جنرل سیکرٹری کفایت پراچہ سے ملاقات کی اور انہیں عہدوں کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب ساؤتھ وزیرستان اپر کے وفد میں جنرل سیکرٹری وسیم محسود، جوائنٹ سیکرٹری اکرام علی، فنانس سیکرٹری ارشاد محسود، نائب صدر شباب باتور، سینیئر نائب صدر انعام اللہ محسود سمیت دیگر ممبران بھی شامل تھے۔
وفد نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ ملاقات کے دوران دونوں پریس کلبوں کے درمیان باہمی تعاون، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے نو منتخب صدر سید شاہ اور جنرل سیکرٹری کفایت پراچہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔