
25/11/2023
مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام، بلدیاتی نمایندگان اختیارات و فنڈ فراہمی کے لیے بھرپور تحریک کا آغاز., اختیارات و فنڈ عدم فراہمی پر 19 دسمبر بطور یوم سیاہ مناتے ہویے پرامن احتجاج ہوگا.. .. حمایت اللہ معیار مئیر مردان ،انتظار خلیل چییرمین.... پشاور ::صوبہ خیبرپختخواہ میی حالیہ بلدیاتی انتخابات کیے ہوئے دو سال مکمل ہونے کے باوجود آج بھی بلدیاتی نمایندگان بنیادی اختیارات و فنڈ سے محروم ہیں جس نا صرف بلدیاتی نمایندگان و عوام میی مایوسی بڑھ رہی ہے جسکا اثر آیندہ عام انتخابات پر پڑتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ بلدیاتی نمایندگان کو ابھی تک اختیارات و فنڈ کی عدم فراہمی درحقیقت صوبہ خیبرپختخواہ کے 4 کروڑ سے زیادہ آبادی سے زیادتی کے مترادف ہے کیونکہ عوام بنیادی مسائل کے حل میونسپل سروسز فراہمی، گلی محلوں مرمت وغیرہ کے لئے بلدیاتی نمایندگان کے دفاتر کا رخ ہی کرتے ہیں مگر فنڈ کی عدم فراہمی پر بلدیاتی نمایندگان و عوام دونوں کو مایوسی کا سامنا پڑ رہا ہے جس وجہ سے بلدیاتی نمایندگان آج فیصلہ کن تحریک شروع کرنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میی بلدیاتی نمایندگان کا مشاورتی اجلاس پشاور میی زیر صدارت مئیر مردان حمایت اللہ معیار منقعد ہوا !