وزیرستان نیوز

وزیرستان نیوز wazirstan wana Page

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مکین، وادی بدر، شوال، سام کانیگرم،  تیارزہ، لدھا، شکئ، خامر...
30/12/2025

جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مکین، وادی بدر، شوال، سام کانیگرم، تیارزہ، لدھا، شکئ، خامرانگ اور انگور اڈاہ سمیت جنوبی وزیرستان کے اکثر علاقوں کے پہاڑوں نے برف کے سفید چادر اوڑھ لی.

جنوبی وزیرستان لوئر وانا کے علاقہ کریکوٹ، شاہ کوٹ کرے خیل کلی میں گزشتہ رات ڈکیتی کے واقعات پیش آئے۔ مقامی ذرائع کے مطاب...
26/12/2025

جنوبی وزیرستان لوئر وانا کے علاقہ کریکوٹ، شاہ کوٹ کرے خیل کلی میں گزشتہ رات ڈکیتی کے واقعات پیش آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس دو افراد نے خود کو اہلکار ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو روکا اور ان سے موبائل فونز چھین لیے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری اور جعلی وردی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ یہ لوگ جہاں نظر آئے تو فائر کرکے جہنم واصل کیا جائے
#

26/12/2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ، مینا خان آفریدی ، شاہد خٹک اور دیگر رہنما پنجاب کے حدود میں داخل ہوگئے،

شاندار استقبال کیا گیا

25/12/2025

جنګ او زما وطن💔
#امن #افسوس #وزیرستان

وانا:وانا بازار میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے ...
24/12/2025

وانا:
وانا بازار میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق خوجل خیل سانگہ سے بتایا جا رہا ہے۔
زرائع

 #تازه او بد خبر 😭همدا اوس په جومات کې چاودنه وشوه مړی د سلو زیات دی دا چاودنه په..https://bit.ly/Video-----iSee-more
19/12/2025

#تازه او بد خبر 😭
همدا اوس په جومات کې چاودنه وشوه مړی د سلو زیات دی دا چاودنه په..https://bit.ly/Video-----iSee-more

15/12/2025

کیا یہ سچ ہے🥲

آج جو کڑی کوٹ میں دھماکہ ہوا اس میں یہ معاسوم بچی شہید ہؤا 💔😭💔۔۔۔۔۔جنوبی وزیرستان ۔وانہ
13/12/2025

آج جو کڑی کوٹ میں دھماکہ ہوا اس میں یہ معاسوم بچی شہید ہؤا 💔😭💔۔۔۔۔۔جنوبی وزیرستان ۔وانہ

افسوس ناک خبر جنوبی وزیرستان وانا علاقہ غواہ خوا سے تعلق رکھنے والے نہایت شریف نفس انسان اسسٹنٹ کمشنر جناب شاہ والی وزیر...
02/12/2025

افسوس ناک خبر جنوبی وزیرستان وانا علاقہ غواہ خوا سے تعلق رکھنے والے نہایت شریف نفس انسان اسسٹنٹ کمشنر جناب شاہ والی وزیر بنوں حملے میں شہید ہوگئے بدقسمتی وزیرستان ایک عظیم سپوت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محروم ہوگیا اللہ تعالیٰ انکی شہادت قبول فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے اس عظیم سانحے پر پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اس غم برابر کے شریک ہیں
یہ جو نامعلوم ھے سب کو معلوم ھے۔۔۔
پاکستان کے غدار لوگ محب وطن افسر کو دردناک موت دیتے ھیں۔۔ُ

جنوبی وزیرستان لوئر وانا تحصیل برمل کے علاقے کژہ پنگا میں مبینہ طور پر کاپٹر/ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائ...
26/11/2025

جنوبی وزیرستان لوئر وانا تحصیل برمل کے علاقے کژہ پنگا میں مبینہ طور پر کاپٹر/ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ حملہ ایک رہائشی گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار معصوم بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس نے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا مزید گہری کردی ہے۔
گزشتہ کئی ماہ سے تحصیل برمل، وانا اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح عناصر کے درمیان جھڑپیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کے واقعات جاری ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس پوری صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔وہاں علاقے کے باسی پہلے ہی بدامنی، معاشی بدحالی، ذہنی دباؤ، نقل و حرکت پر پابندی، اور روزگار کی بندش جیسے مسائل سے دوچار ہیں، اس کے بعد اب ڈرون نما حملے اور دوطرفہ فائرنگ نے عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ریاستی اداروں کی پالیسیاں عوام دشمن ثابت ہو رہی ہیں ۔علاقے کے لوگوں میں یہ شدید تاثر پایا جاتا ہے کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث عام گھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے فائرنگ اور سرچ آپریشنز میں عام شہری متاثر ہورہے ہیں۔کسی بھی فریق کی جانب سے شہری تحفظ کو ترجیح نہیں دی جارہی۔ریاستی اداروں کی یہ پالیسیاں مقامی آبادی میں خوف، غم اور غصے میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نتائج انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ منتخب نمائندے، سیاسی مشران اور بااثر سماجی رہنما مسلسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اگر آج وانا برمل کے ایک گھر پر حملہ ہوا ہے تو کل یہ خطرہ کسی اور کے دروازے پر ہوگا۔ خاموشی مسئلے کو بڑھا رہی ہے اس کا حل نہیں۔

ہم حکومتِ پاکستان، صوبائی انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈرون/کاپٹر حملے کی تحقیقات فوری طور پر کی جائیں۔عام شہریوں کے خلاف براہ راست یا بالواسطہ کارروائیاں بند کی جائیں۔علاقے میں فائرنگ، سرچ آپریشن اور مشکوک سرگرمیوں میں شہری علاقوں کو مکمل طور پر محفوظ زون قرار دیا جائے۔زخمی خاتون اور بچوں کے علاج و معالجے کی مکمل حکومتی ذمہ داری لی جائے۔منتخب نمائندے اور سیاسی مشران فوری ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں. بدامنی کو جواز بنا کر شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والی ہر پالیسی واپس لی جائے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ علاقے کے عام لوگ کسی جنگ کا حصہ نہیں اور نہ ہی کسی بھی ریاستی یا غیر ریاستی گروہ کا ہدف بننے کو تیار ہیں۔ یہ پالیسیاں علاقے میں مزید نفرت، بیچینی، بداعتمادی اور نقصان پیدا کر رہی ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔عوام اپنی حفاظت اور امن کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی ایسی پالیسی کو نہیں مانتے جو ان کی زندگیاں اجیرن بنائے۔
news

ڈومیل پائندہ خیل آج صبح سے ایک خوفناک، دل دہلا دینے والی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ فوج اور طالبان کی جاری کشمکش نے پورے گاؤ...
22/11/2025

ڈومیل پائندہ خیل آج صبح سے ایک خوفناک، دل دہلا دینے والی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ فوج اور طالبان کی جاری کشمکش نے پورے گاؤں کو ایک ایسے مقتل میں بدل دیا ہے جہاں عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ گھروں میں محصور خاندان، چھوٹے بچے، عورتیں سب شدید ذہنی اذیت اور خوف کے سائے میں سانس لے رہے ہیں۔

ڈرون کی گرج، بھاری اسلحے کی آوازیں اور وقفے وقفے سے ہونے والی فائرنگ نے گاؤں پر قیامت خیز ماحول طاری کر رکھا ہے۔ نہ کسی کو زخمیوں کی خبر ہے، نہ شہداء کی… نہ کوئی امداد پہنچ رہی ہے، نہ کوئی راستہ کھلا ہے۔
یہ حالات اُس دردناک حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ جنگ جب بھی ہوتی ہے۔ سب سے بڑا نقصان ہمیشہ بےگناہ عوام کا ہوتا ہے۔

خدارا!
اس ظلم، اس خوف، اس اذیت کو ختم کیا جائے۔
پائندہ خیل کے لوگوں کو جینے کا حق دیا جائے۔ان معصوم جانوں کی آہ ہر طاقت کے در و دیوار ہلا دیتی ہے۔ بس سننے والا کوئی ہو۔

Address

Wana
ZOHAIB�WAZIR

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وزیرستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to وزیرستان نیوز:

Share