
22/08/2024
ضلع جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں حالات حساس نوعیت کے پیش نظر ڈی پی او فرمان اللہ وردگ کے ہدایت پر پولیس فورس کی کالے شیشوں والے گاڑیوں اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا
اس حوالے سے سٹی تھانہ وانا کے ایڈیشنل ایس ایچ او قاری ارشاد کے بقول ہیڈکوارٹر وانا میں غیریقنی حالات کے پیش نظر ڈی پی او کے ہدایت کے مطابق کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کے نمائش کے خلاف کریک ڈاون کا اغاذ کر دیا ہیں اب تک درجنوں گاڑیوں کے شیشے صاف کردیئے گئے اگر کسی کے پاس اسلحہ پکڑا گیا فوری طور پر ایف آئی آر دینے کی ہدایات ملی ہیں انھوں نے کہاکہ وانا بائی پاس، موسی نیکہ سکول اور وانا اعظم ورسک سڑک سمیت جگہ جگہ ناکہ لگائے ہیں آج کے بعد کسی کو حالات کی نزاکت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام تعاون کریں