19/09/2025
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشفاق احمد نے وانا میں نان لوکل بھرتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ مختلف محکموں میں مقامی افراد کو نظرانداز کرکے نان لوکل امیدواروں کو ترجیح دی جارہی ہے، جو حکومت کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے۔ ہم اس عمل کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔خصوصاً ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ میں نان لوکل افراد کی بھرتی کی جارہی ہے، جو وانا ڈومیسائل رکھنے والوں کے ساتھ صریحاً حق تلفی اور کھلی ناانصافی ہے۔حکامِ بالا سے پرزور درخواست ہے کہ مقامی ڈومیسائل ہولڈرز کو ترجیح دی جائے اور دیگر اضلاع کے افراد کی بجائے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
Wana Times / وانا ٹائمز