25/09/2025
"وانا :نادرا آفس میں خواتین کی ویڈیوز بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ نادرا آفس میں ہر عمر کی خواتین شناختی کارڈ کے لیے آتی ہیں، ان کی پردہ داری اور عزت کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ باپردہ خواتین کی ویڈیو بنانا نہ پشتون روایات کے مطابق ہے اور نہ غیرت کے۔ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور نادرا آفس میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کریں۔"