Waziristan Khabernama

Waziristan Khabernama وزیرستان خبرنامہ، ہمارا عزم سچائی تک رسائی ہے۔
(20)

09/11/2025

ایسے دستور کو، صبح بے نور کو، میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا

آمریت مردہ باد
جمہوریت زندہ باد
سیاسی قیدیوں کو رہا کرو۔

محمود خان اچکزئی






جنوبی وزیرستان کے طلباء کا مستقبل داؤ پر، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فوری انصاف کا مطالبہ ، اے این پی صدر عابد وزیروانا (...
09/11/2025

جنوبی وزیرستان کے طلباء کا مستقبل داؤ پر، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فوری انصاف کا مطالبہ ، اے این پی صدر عابد وزیر

وانا (بیورو رپورٹ : زرداد وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے طلباء گزشتہ دو سالوں سے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جس طرح دیگر اضلاع کے طلباء کو میڈیکل کالجز میں مخصوص کوٹہ فراہم کیا جاتا ہے، اسی طرح جنوبی وزیرستان کے طلباء کو بھی مساوی مواقع دیے جائیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ سابقہ فاٹا کے میڈیکل کوٹے میں ہر ضلع کے لیے 42 نشستیں مختص کی گئی تھیں، لیکن اب جبکہ جنوبی وزیرستان کو دو الگ اضلاع لوئر اور اپر میں تقسیم کیا جا چکا ہے، تو انہیں بھی الگ الگ کوٹہ فراہم کیا جائے۔ اگر الگ کوٹہ دینا ممکن نہیں تو حکومت کم از کم فاٹا کا مجموعی میڈیکل کوٹہ 7 اضلاع کے بجائے 8 اضلاع پر تقسیم کرے تاکہ دونوں اضلاع کے طلباء کو برابری کی بنیاد پر داخلے کے مواقع حاصل ہوں۔

طلباء نے بتایا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں، مگر تاحال ان کی کسی نے شنوائی نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ “اس ملک میں جب تک کوئی اپنے حق کے لیے لڑتا نہیں، تب تک اس کی آواز نہیں سنی جاتی۔”

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عابد وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے ساتھ ہونے والی یہ ناانصافی ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اگر ہمارے طلباء کے مستقبل کے ساتھ یہ کھیل جاری رہا تو پھر ہمیں سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا، اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

ایک 9/11 کا واقع تھا جو امریکہ کے شہر  نیویارک میں ہوا تھا اور دوسرا 9/11 کا واقع جو آج 24 کروڑ پاکستانی عوام کے آئین کے...
09/11/2025

ایک 9/11 کا واقع تھا جو امریکہ کے شہر نیویارک میں ہوا تھا اور دوسرا 9/11 کا واقع جو آج 24 کروڑ پاکستانی عوام کے آئین کے ساتھ کھیلا جارہا ہیں ، محمود خان اچکزئی



ستائیسویں آئینی ترمیم اور وزیراعظم ویڈیولنک پر آذر بائیجان سے کابینہ اجلاس کی صدارت ،ترمیم منظوری میں اتنی جلدی کیوں؟ وہ...
09/11/2025

ستائیسویں آئینی ترمیم اور وزیراعظم ویڈیولنک پر آذر بائیجان سے کابینہ اجلاس کی صدارت ،ترمیم منظوری میں اتنی جلدی کیوں؟ وہ اس لئے کہ یہاں صرف جھنڈے کی حکومت نہیں بلکہ، جھنڈے میں ڈنڈا بھی ہے۔ موجودہ سسٹم میں ڈنڈے کے بغیر جھنڈا دکھائی نہیں دے رہا اور نہ کوئی رول ادا کرسکتاہے۔ لہذا موجودہ حکومت اور انکے اتحادیوں کا ایک ہی نعرہ ہونا چاہئیے کہ، ڈنڈا زندہ باد، جمیعت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ


پشاور (نمائندہ خصوصی ) وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل کے سینئر رہنما حاجی قدی...
09/11/2025

پشاور (نمائندہ خصوصی ) وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل کے سینئر رہنما حاجی قدیر اللہ وزیر نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 11 اکتوبر سے پاک افغان سرحد کی اچانک بندش کے باعث سرحدی علاقوں میں پھنسے ہوئے درجنوں تجارتی کارگو گاڑیوں کو فوری طور پر بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدات کی غیر متوقع اور غیر معینہ مدت کی بندش سے دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ سینکڑوں ٹرک ڈرائیورز اور مزدور سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ پھنسے ہوئے کارگو میں زیادہ تر اشیائے خورونوش، سبزیاں، فروٹ، ادویات، اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء شامل ہیں، جو تاخیر کے باعث خراب ہونے اور کاروباری نقصانات کے خطرے سے دوچار ہیں۔

حاجی قدیر اللہ وزیر نے کہا کہ پاک افغان تجارت نہ صرف خطے کی معیشت کا ستون ہے بلکہ اس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت، وزارتِ تجارت، وزارتِ داخلہ، اور بارڈر مینجمنٹ حکام سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی اور معاشی ضرورت کے پیش نظر سرحد پر پھنسے کارگو گاڑیوں کو فوری کلیئرنس دی جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں اور تاجروں کے مالی نقصانات میں کمی آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل اور شمالی وزیرستان چیمبر ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم سرحدوں کی بار بار بندش سے تاجر برادری میں شدید بے چینی اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال تجارت اور بین الریاستی تعلقات دونوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

آخر میں، حاجی قدیر اللہ وزیر نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بارڈر ٹریڈ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مستقل میکانزم تشکیل دیا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے بحرانوں سے بچا جا سکے اور پاک افغان تجارت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ سکے۔

بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے سابق ایس ایچ او عابد وزیر ممندخیل وزیر کو...
09/11/2025

بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے سابق ایس ایچ او عابد وزیر ممندخیل وزیر کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق، بنوں میں گزشتہ کئی روز سے پولیس اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان آپریشن جاری ہے، جبکہ عسکریت پسند مختلف علاقوں میں مسلسل ناکہ بندیاں قائم کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسی علاقے سے دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں مقامی مشران کی کوششوں سے رہا کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عابد وزیر نے محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے رکھا ہے، لہٰذا اب وہ ایک عام شہری ہیں ، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔


جنوبی وزیرستان لوئر خامرنگ کے عوام جدید سہولیات سے محروم، انٹرنیٹ و موبائل سگنل کی عدم دستیابی نے زندگی اجیرن بنا دیوانا...
09/11/2025

جنوبی وزیرستان لوئر خامرنگ کے عوام جدید سہولیات سے محروم، انٹرنیٹ و موبائل سگنل کی عدم دستیابی نے زندگی اجیرن بنا دی

وانا (روشان خان وزیر ) جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے دورافتادہ علاقے خامرنگ کے عوام اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

علاقے کے معروف سماجی رہنما ملک خلیل وزیر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل سگنل اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل عدم دستیابی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ان کے مطابق، خامرنگ سمیت برمل کے کئی قریبی دیہات میں نہ تو کسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا ٹاور موجود ہے اور نہ ہی نیٹ ورک کی سہولت، جس کے باعث علاقے کے عوام ملک اور دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ طلباء آن لائن تعلیم سے محروم ہیں، سرکاری اہلکاروں کو دفاتر کے ساتھ رابطے میں دشواری پیش آتی ہے، جبکہ عام عوام کو رشتہ داروں سے رابطہ رکھنے کے لیے میلوں سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

ملک خلیل وزیر نے کہا کہ ہم نے متعدد بار حکام بالا اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو درخواستیں جمع کرائیں، لیکن کسی نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ محرومی صرف سہولتوں کی کمی نہیں بلکہ علاقے کے ترقیاتی عمل پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی جنوبی وزیرستان کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے، تو یہاں کے عوام کو انٹرنیٹ اور موبائل سروس جیسے بنیادی حقوق فوری فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں برمل کے علاقے خامرنگ میں فوری طور پر موبائل ٹاورز نصب کریں تاکہ عوام کو رابطے کی سہولت میسر آسکے، طلباء اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، اور علاقے کی معاشی و سماجی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔

جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل وانا علاقہ شیرینہ پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروموانا (دین محمد وزیر ) جنوبی وزیرستان لوئر ت...
09/11/2025

جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل وانا علاقہ شیرینہ پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم

وانا (دین محمد وزیر ) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل وانا کے نواحی علاقے شیرینہ کے رہائشی طویل عرصے سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مقامی سماجی کارکن نور خنان ڈسی خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں خصوصاً پینے کے پانی کا سنگین بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک سرکاری کنواں ضرور فراہم کیا گیا ہے، مگر افسوس کہ اس سے پانی نکالنے کے لیے نہ تو مشینری نصب کی گئی ہے اور نہ ہی سولر سسٹم لگایا گیا ہے۔ اس وجہ سے لوگ پانی کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جن کے پاس گاڑیاں ہیں وہ اپنے خرچ پر پانی لاتے ہیں، جبکہ غریب اور کم وسائل رکھنے والے خاندان شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔

علاقہ مکینوں نے رکنِ قومی اسمبلی زبیر خان وزیر اور رکنِ صوبائی اسمبلی عجب گل وزیر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر شیرینہ کے عوام کی مشکلات کا نوٹس لیں اور علاقے میں سولر سسٹم یا پانی نکالنے کی سرکاری مشین فراہم کرکے اس بنیادی انسانی ضرورت کو پورا کریں۔

جنوبی وزیرستان کے اہم اداروں میں جعلی ڈگری مافیا کا راج ٬تعلیم و صحت کا نظام تباہی کے دہانے پروانا (شہزالدین وزیر )  خیب...
09/11/2025

جنوبی وزیرستان کے اہم اداروں میں جعلی ڈگری مافیا کا راج ٬تعلیم و صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر

وانا (شہزالدین وزیر ) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت جیسے حساس اور عوامی خدمت کے ادارے جعلی ڈگری ہولڈرز کے قبضے میں آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق، محکمہ تعلیم لوئر وزیرستان وانا کے متعدد سرکاری تعلیمی اداروں میں سات سے پندرہ لاکھ روپے رشوت کے عوض بھرتیاں کی گئی ہیں۔ حیران کن طور پر، بعض بھرتی شدہ افراد الف اور ب کا فرق بھی نہیں جانتے اور پانچویں جماعت سے اوپر پڑھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں

دوسری جانب، محکمہ صحت جو انسانی جانوں سے براہ راست وابستہ ایک نازک شعبہ ہے میں بھی جعلی ڈگری ہولڈرز کا راج قائم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سیکٹرز میں ایسے افراد تعینات ہیں جو نہ صرف نااہل ہیں بلکہ مافیا کی پشت پناہی سے بھرتی ہوئے ہیں۔ افسوسناک طور پر، تعلیمیافتہ اور اہل نوجوان نوکریوں کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ ان کی جگہ عمر رسیدہ والدین، بہن بھائی اور بیویاں جعلی اسناد پر نوکریاں حاصل کر چکی ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، اس گھناؤنے کھیل میں محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی برابر کے شریک ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ادارے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے فوری انکوائری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت نوٹس نہ لیا تو جنوبی وزیرستان میں تعلیم و صحت کے شعبے مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔

ٹانک : وزیرستان روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فقیرہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص...
09/11/2025

ٹانک : وزیرستان روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فقیرہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کزن تھے اور ڈی آئی خان سے وانا جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔


ملک کے ساتھ کھیلنا بندکرو، 27 ویں ترمیم سے عوام کو کیا فائدہ؟ ترمیم بہانہ ہے ، عمران خان نشانہ ہے! ایسا مت کرو، کل سہہ ن...
08/11/2025

ملک کے ساتھ کھیلنا بندکرو، 27 ویں ترمیم سے عوام کو کیا فائدہ؟ ترمیم بہانہ ہے ، عمران خان نشانہ ہے! ایسا مت کرو، کل سہہ نہیں پاؤ گے، مشعال یوسفزئی کی تہلکہ خیز گفتگو



Address

Wana
29540

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan Khabernama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waziristan Khabernama:

Share