South waziristan news

South waziristan news قوم کی آواز
(220)

*ADP 2025-2026 MERGED AREA'S*کل اے ڈی پی 2025-2026 کا میٹنگ ضلع اپر وزیرستان سے نو منتخب ایم پی اے آصف خان محسود کے زیر ...
25/05/2025

*ADP 2025-2026 MERGED AREA'S*
کل اے ڈی پی 2025-2026 کا میٹنگ ضلع اپر وزیرستان سے نو منتخب ایم پی اے آصف خان محسود کے زیر قیادت منعقد ہوا۔ میٹینگ میں ضلع اپر وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبے۔ *ON GOING SCHEMES* کے متعلق جن میں
* روڈز
* سکولز
* کالجز
* ہسپتالز
اور باقی تعمیراتی منصوبہ کی سب سے پہلے سکروٹنی کرکے ڈپٹی کمشنر کے سربراہی میں ان کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں تمام Departments کو Involves کرکے ان کی رپورٹ PND DEPARTMENT میں پیش کریں گے۔ اس کے بعد ان روڈز، سکولز ،کالجز اور ہسپتالز اور باقی تعمیراتی منصوبے جو کہ فیزیبل ہو ان کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ اور جو سکولز، کالجز، روڈز، ہسپتالز عرصہ دراز سے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں بند ہوئے پڑے ہیں اور جن کے فنڈز رلیز ہونے کے باوجود اب تک Uncompleted ہیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے احکامات کے مطابق ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کمپنیز کو Blacklisting کریں گے۔

*HEALTH*
* تحصیل لدھا CHC ہسپتال کی کیٹیگری D ہسپتال میں اپگریڈیشن ۔
* کیٹیگری D ہسپتال مولے خان سرائے تحصیل سرویکئی کی کیٹیگری C میں Upgradation . شامل ہیں۔
ان دو ہسپتالز کی Upgratation کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا جناب علی آمین خان گنڈہ پور صاحب کے احکامات کے مطابق ان کیلئے فنڈز رلیز کیا جائے گا۔
* اس کے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا جناب علی آمین خان گنڈہ پور صاحب کے احکامات پر ضلع اپر وزیرستان میں قائم (Basic health units ) BHU,s جوکہ Unfunctional ہے ان کو Functional کریں گے اور ضلع میں مزید پانچ BHU,s کا قیام کیا جائے گا۔
* کانیگرم تحصیل بلڈنگ کے تعمیر کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ ریلیز کیا جائے گا۔
* تحصیل شوال/شکتوئی میں ڈویژن قائم کرنے کیلئے فنڈز کی ریلیز۔
*C&W*
* محکمہ سی این ڈبلیو ضلع میں ریسٹ ہاوس کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے کا فنڈ مختص۔
* ضلع میں روڈز کی تعمیر کیلئے 3 ارب روپے فنڈز مختص۔
* ضلع میں چھوٹے چھوٹے پل (Bridges) کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص۔
* ضلع میں(Pcc streets) کے تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص۔
* کانیگرم کے تحصیل بلڈنگ کے تعمیر کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ ریلیز کیا جائے گا۔
* تحصیل شوال/شکتوئی میں ڈویژن قائم کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری۔
*LOCAL GOVERNMENT*
* اس کے علاوہ محکمہ (Local Government) میں Beautification ، گلیوں کی تعمیر، نالوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کیلئے ٹیوب ویلز کی تعمیر 30 کروڑ روپے کا فنڈ مختص۔
* اس کے علاوہ ضلع میں 45 پرانے واپڈا یعنی(Electric tube well,s) کے سولر ٹیوب ویلز میں تبدیلی اور انہیں فعال کرنے کیلئے 15 کروڑ روپے کا فنڈ مختص۔
*پبلک ہیلتھ(PUBLICHEALTH)*
* ضلع میں چھوٹے چھوٹے ٹیوب ویلز، گریویٹی (Gravity schemes) ، چک ڈیمز (Check-Dams) کے تعمیر کیلئے 30 کروڑ روپے کا فنڈ مختص۔
*AGRICULTURE*
* ضلع میں کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے 8 سال کے دورانیہ پر مشتمل worldBank کے تعاون سے ضم شدہ اضلاع کیلئے 70 ارب روپے کے فنڈز مختص۔
* جن میں
* Water channels .
* Latest forming equipments/Machines .
* Tunel forming .
* Forest .
* Gardens .
*تعلیم EDUCATION*
* ضلع میں 10 نئے پرائمری سکولز کا قیام ۔
* پانچ سکولز کی پرائمری سے مڈل Upgratation۔
* اس کے علاوہ شعبہ تعلیم کے حوالے سے ضلع میں موجود ہر ویلیج کونسل کی سطح پر تیار Private building میں تعلیمی ادارے سکولز کے Need base's پر قیام۔
*کھیل SPORTS/ GAMES*
* ضلع میں نوجوانوں کے کھیل کھود کیلئے 1 بڑے Stadium (Multipurpose Stadium ) کا قیام۔
* علاقائی لیول پر Playgrounds کے قیام کیلئے فنڈز کی ریلیز۔
*سیاحت TOURISM*
* سیاحت کے حوالے سے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی ریلیز ۔ جس سے ضلع میں سیاحتی مقامات پر نئے Tracks , نئے Tourism spots کا قیام کیا جائے گا.
*FISHERIES*
* ضلع میں مچھلیوں کیلئے چھوٹے چھوٹے فارم (Fish forms) کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے مختص۔
South waziristan news Asif Khan Mehsud Senator Dost Muhammad Mehsud Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar DPC News Waziristan Youth Forum/وزیرستان یوتھ فورم Commissioner Office Peshawar Riaz Khan Mahsud KP 360 Geo News Urdu Ali Amin Khan Gandapur ARY News Directorate General Information & PRs, KP KPK Updates Imran Khan Ali Amin Khan Gandapur fans

شمالی وزیرستان... ڈرون میں 4 بچوں کی شہادت پر پورے وزیرستان میں سوگ کا سماں، تمام سڑکیں بند میرعلی کمپاونڈ کے سامنے عوام...
20/05/2025

شمالی وزیرستان... ڈرون میں 4 بچوں کی شہادت پر پورے وزیرستان میں سوگ کا سماں، تمام سڑکیں بند میرعلی کمپاونڈ کے سامنے عوام نے معصوم شہداء کے میتوں سمیت دوسرے دن بھی دھرنا دے رکھا ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں لوگ شریک ہیں۔بنوں میران شاہ روڈ، ٹل روڈ، رزمک روڈ اور خییسور روڈ سمیت شمالی وزیرستان کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ صورتحال کو قابو میں لانے اور مطالبات کے حوالے سے ایک جرگہ بھی مذاکرات میں مصروف ہے.

 جنوبی وزیرستان اپر سے منتخب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ چیئرمین عشر و زکوٰۃ عمرا...
19/05/2025



جنوبی وزیرستان اپر سے منتخب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ چیئرمین عشر و زکوٰۃ عمران محسود کا گزشتہ روز مكین کے علاقہ انزر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے عام آبادی پر گولہ باری کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں شرکت، اہلیان علاقہ کے غم میں شریک،

ڈسٹرکٹ چئیرمین عشر و زکوٰۃ عمران محسود نے احتجاجی کیمپ میں شریک علاقائی لوگوں کے ساتھ مشاورت کرکے مزاکراتی ٹیم تشکیل، مزاکراتی ٹیم ڈسٹرکٹ چئیرمین عشر و زکوٰۃ عمران محسود، ایس ایچ او مكین فہیم محسود، ایس ایچ او لدها نوید محسود، تاجران مكین بازار صدر ریاض محسود، ویلیج چئیرمین مكین امان اللہ، ویلیج چئیرمین سید نواز اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر بلال درویش پر مشتمل تھی،

مذاکراتی وفد کا ایف ایف 19 کرنل ذکاء کے ساتھ ملاقات کرکے وفد نے کرنل صاحب کو گولہ باری سے کئے ہوئے نقصانات سے تفصیل سے آگاہ کیا، وفد کے تمام مطالبات کو 10_دنوں میں حل کرنے اور آئیندہ عام آبادی پر بمباری نہ کی جانے کی یقین دہانی اور مل کر امن لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گے.

اہلیان علاقہ مکین نے تحریک انصاف جنوبی وزیرستان اپر سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود، ڈسٹرکٹ چئیرمین عمران محسود اور مذاکراتی وفد کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار____!

Asif Khan Mehsud
Commissioner Peshawar Division, Peshawar Commissioner Office Peshawar
Senator Dost Muhammad Mehsud

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے پہاڑی سلسلے کونڈے غر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ہے، جس نے زیتون، شابلوت اور دیگر قی...
19/05/2025

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے پہاڑی سلسلے کونڈے غر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ہے، جس نے زیتون، شابلوت اور دیگر قیمتی جنگلی درختوں کو تباہ کر دیا ہے، کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ آگ 5 کلومیٹر تک پھیل چکی ہے اور ریسکیو 1122 بے بس ہو چکی ہے۔

جنگلات صرف درخت نہیں ہوتے، یہ ہمارے ماحول، مستقبل اور معیشت کا حصہ ہوتے ہیں۔
محسود قبیلے کے مشران، نوجوان اور مقامی آبادی متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ آئی جی ایف سی اور دیگر متعلقہ حکام سے ہیلی کاپٹر اور دیگر وسائل کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا جائے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Asif Khan Mehsud Senator Dost Muhammad Mehsud

🚨 آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اپڈیٹ: گزشتہ تین گھنٹوں سے مودی کے شہر گجرات میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری — سیکیورٹی...
10/05/2025

🚨 آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اپڈیٹ: گزشتہ تین گھنٹوں سے مودی کے شہر گجرات میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری — سیکیورٹی ذرائع

انتہائی افسوس ناک 😭😭ضلع ٹانک گومل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور دو نوجوان بیٹے جانبحق 😭🙏
24/04/2025

انتہائی افسوس ناک 😭😭
ضلع ٹانک
گومل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور دو نوجوان بیٹے جانبحق
😭🙏

ہینڈ آؤٹ از بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور 20 اپریل 2025 بروزِ اتوار پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام 6 اض...
20/04/2025

ہینڈ آؤٹ از بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور 20 اپریل 2025 بروزِ اتوار

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام 6 اضلاع پشاور، چارسدہ، چترال اپر، چترال لوئر، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں میٹرک کے امتحان کے 11 روز مکمل کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود کی زیر نگرانی 6 اضلاع میں میٹرک کے امتحان کے لیے مخصوص کردہ 713 امتحانی مراکز میں میٹرک کا امتحان دینے والے تقریباً دو لاکھ کے قریب طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی موثر طریقے سے روک تھام کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے حالیہ میٹرک کے امتحان میں جماعت نہم، جماعت دہم کے 46 امتحانی پیپرز کا انعقاد کیا گیا جس میں سائنس اور آرٹس کے پیپرز شامل ہیں امتحان کے دوران 11 دنوں میں سہولیات کی عدم فراہمی شفافیت برقرار نہ رکھنے اور نقل کی عدم روک تھام پر 54 سرکاری امتحانی عملے کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں سے 37 افراد کو نہ صرف امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا بلکہ ان کو تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا ان افراد کو معطل کر کے ان کے خلاف E&D رولز کے تحت نوکری سے برخاست کرنے کے لیے ان کا کیس ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو ارسال کر دیا گیا، ان افراد کے ٹی اے ڈی اے بھی ختم کیے گئے ، نقل میں معاونت کرنے والے دو پرائیویٹ اسکولوں کا پشاور تعلیمی بورڈ سے الحاق ختم کرنے کے لیے ان کا کیس گورننس بورڈ کو ارسال کر دیا گیا 14 افراد کے خلاف جعلی ڈیوٹی تقرر نامے بنانے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی، تمام 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور یہ افراد تاحال جیل میں ہیں 4 افراد کو جعلی خود ساختہ تقریر نامے بنانے پر گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 4 پرائیویٹ اسکولوں کے اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی جو کہ نقل کے لیے معاونت کرتے پائے گئے اس کے علاوہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ایک اہلکار کو نوکری سے مکمل طور پر فارغ کردیا گیا جو کہ جعلی امتحانی ڈیوٹی کے تقرر ناموں کی فراہمی میں ملوث تھا اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن چیرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ 29 اپریل تک جاری رہنے والے میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کئے جائیں گے اس سلسلے میں تمام اضلاع میں انتظامی افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ وہ ازخود بھی مختلف اوقات میں مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ مقابلے کا رجحان پیدا کرنے اور بہترین خدمات انجام پر 7 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا اور انہیں انعات دئے گئے جبکہ امتحانی عملے کے 9 افراد کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے ہاتھوں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا اور اس کی سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تشہیر بھی کی گئی
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP fans Senator Dost Muhammad Mehsud Asif Khan Mehsud Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Khan Gandapur Ali Amin Khan Gandapur Directorate General Information & PRs, KP DPC News Geo News Urdu ARY News KPK Updates South waziristan news

سنیٹر دوست محمد خان محسود کا کل بنوں میں ذاتی تنازعہ میں فائرنگ سے جانبحق ہونے والے فتح موڑ کے رہائشی  قوم محسود سے تعلق...
19/04/2025

سنیٹر دوست محمد خان محسود کا کل بنوں میں ذاتی تنازعہ میں فائرنگ سے جانبحق ہونے والے فتح موڑ کے رہائشی قوم محسود سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہ جہان محسود کے گھر آمد۔ جہاں سنیٹر دوست محمد خان محسود نے عمزدہ خاندان سے فتح خوانی اور دعا کی۔
Asif Khan Mehsud Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Senator Dost Muhammad Mehsud fans DPC News

افسوسناک خبر😭😭😭ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ یونیورسٹی کی درابن خورد کے قریب انڈس ہائی وے پر نامعلوم ٹریلر کی موٹرسائیکل سوارو...
19/04/2025

افسوسناک خبر😭😭😭
ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ یونیورسٹی کی درابن خورد کے قریب انڈس ہائی وے پر نامعلوم ٹریلر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر۔ جس میں دو نوجوان بھائی فرمان اللہ اور محمود خان قوم وزیر سکنہ فتح موڑ موقعہ پر جانبحق ہوگئے۔ نعشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

سینیٹر دوست محمد خان محسود لدھا کو ضلعی ہیڈکوارٹر قرار دینا چاہتے ہیں۔ٹانک: سینیٹر دوست محمد نے پیر کے روز کہا کہ لدھا ک...
15/04/2025

سینیٹر دوست محمد خان محسود لدھا کو ضلعی ہیڈکوارٹر قرار دینا چاہتے ہیں۔
ٹانک: سینیٹر دوست محمد نے پیر کے روز کہا کہ لدھا کو باضابطہ طور پر بالائی جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈ کوارٹر قرار دیا جائے۔

ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ضلع کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔ تقریب میں محسود اور برکی قبائل کے متعدد قبائلی عمائدین، علمائے کرام، تاجروں اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ بالائی جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ٹانک میں قائم ہے جو کہ خطے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نے حکومت سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو ٹانک سے لدھا منتقل کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سراروغہ کو ڈویژن کا درجہ دیا گیا تھا، جبکہ کانی گورام کو تحصیل میں اپ گریڈ کیا گیا تھا جو مقامی برادریوں کے دیرینہ مطالبات تھے۔ سینیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ جب کہ کچھ قبائلی عمائدین نے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی منتقلی کی مخالفت کی، فیصلہ تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ "ہم ان کے خیالات کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہیڈکوارٹر لدھا میں ہی رہے گا،" انہوں نے کہا۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت سراروغہ میں ڈویژنل دفاتر کے لیے زمین کے انتخاب میں مداخلت نہیں کرے گی، جس سے مقامی لوگوں کو اپنی پسند کی جگہوں کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ سینیٹر نے کہا کہ برکی قبیلے کی زبان اور ثقافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں جن میں ادب اور دیگر مواد کی اشاعت بھی شامل ہے۔
Senator Dost Muhammad Mehsud Asif Khan Mehsud Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Khan Gandapur Ali Amin Khan Gandapur Directorate General Information & PRs, KP DPC News ARY News Geo News Urdu KP 360 KPK Updates South waziristan news Commissioner Office Peshawar Riaz Khan Mahsud

لکی مروت میں ہوائ فائرنگ سے پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائ ج ا ن بحق
10/04/2025

لکی مروت میں ہوائ فائرنگ سے پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائ ج ا ن بحق

10/04/2025

ڈیرہ اسماعیل خان افسوسناک واقعہ۔
بقول والدین ڈاکٹر فرمان کی وجہ سے آج ڈیرہ اسماعیل خان ایمرجنسی ہسپتال میں معصوم پھول جیسا ننا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ والدین سراپا احتجاج۔
مزید تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔
Ali Amin Khan Gandapur Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Asif Khan Mehsud Senator Dost Muhammad Mehsud Ali Amin Khan Gandapur DPC News ARY News Geo News Urdu KPK Updates South waziristan news

Address

17
Wana
7337

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South waziristan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to South waziristan news:

Share