03/08/2025
واربرٹن میں صحافت اور سماجی ہم آہنگی کا خوبصورت امتزاج ۔آج میونسپل کمیٹی واربرٹن میں ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی، جب واربرٹن کے صحافیوں کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنایت مدنی کی خصوصی ہدایت پر مدعو کیا گیا۔
اس ملاقات کا مقصد صحافیوں کے تحفظات اور خدشات کو سننا اور ان کا ازالہ کرنا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا۔صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، ان کی موجودگی شفافیت کی علامت ہوتی ہے۔یہ ایک بڑی اور حوصلہ افزا بات ہے کہ ضلعی انتظامیہ میڈیا کو ایک مثبت شراکت دار سمجھ رہی ہے، نہ کہ تنقید کا نشانہ۔ اس نشست نے انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اسی موقع پر تاجر برادری کو بھی 14 اگست کے حوالے سے بلایا گیا، جہاں یومِ آزادی کی تقریبات کو پُرامن، منظم اور شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے خوشگوار ماحول میں پلاننگ کی گئی۔اس اہم مشاورتی اجلاس میں سی او میونسپل کمیٹی واربرٹن میاں مبین بھی موجود تھے، جنہوں نے شہری بہتری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔یہ لمحہ قابلِ ستائش ہے جب ریاستی مشینری، صحافی، تاجر اور عوام ایک ہی صفحے پر آ کر بہتر واربرٹن کی طرف بڑھتے ہیں۔