Zmc news

Zmc news news

19/09/2025

وزیرآباد، لڑکوں کا ایک گروپ صبح صبح اوجلہ کلاں بابا پیر شاہ دربار پر دعا کے لیے گیا اور واپسی پر نہانے کا پروگرام بن گیا جس میں ایک 20 سالہ لڑکے تنویر نے نہر میں چھلانگ لگائی اور ڈوب گیا۔

19/09/2025

حسن ابدال، سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے دوران ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

19/09/2025

قصور، پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے متعدد پتنگ باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پینگیں برآمد کر لی گئیں۔

19/09/2025

شکرگڑھ، جنگلی بندر شہری آبادی میں گھس آیا۔ بچے بڑے خوف کا شکار، وائلڈ لائف 2 روز سے گھومتے بندر پکڑنے میں ناکام ہو گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ نے مشترکہ طور پر شہر میں جدید ڈیجیٹل ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ایک بڑے پیمانے پر ...
19/09/2025

کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ نے مشترکہ طور پر شہر میں جدید ڈیجیٹل ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، یکم اکتوبر 2025 سے خودکار ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر نافذ ہو جائے گا
ترجمان کے مطابق خلاف ورزیاں جدید سرویلنس کیمروں کے ذریعے ریکارڈ ہوں گی اور فوٹو یا ویڈیو شواہد کے ساتھ براہِ راست ای چالان شہریوں کے گھروں میں بھیجے جائیں گے، اس نظام سے افسران کی براہِ راست مداخلت ختم ہو جائے گی اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

مہم کے دوران بڑے چوراہوں اور سگنلز پر شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں، جبکہ رضاکار، خواتین پولیس اہلکار اور طلبہ بھی عوام کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور سڑکوں پر احتیاط برتنے کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو نہ صرف روڈ سیفٹی کی اہمیت اجاگر کرنا ہے بلکہ آنے والے ڈیجیٹل ای چالان سسٹم سے بھی متعارف کرانا ہے، جو کراچی میں ایک زیادہ محفوظ اور منظم ٹریفک ماحول بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کی...
19/09/2025

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔

وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ عالم اسلام کا سینکڑوں سال ...
19/09/2025

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ عالم اسلام کا سینکڑوں سال کا خواب تھا، یہ صرف معاہدہ نہیں بہت بڑی تاریخی کامیابی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد ہے، مستقبل میں مسلم امہ اس اتحاد کا حصہ ہو گی، وقت آئے گا کسی بھی مسلمان پر ظلم تمام مسلمان ملکوں پر حملہ تصور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اوپر حملہ ہم پر حملہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ سعودی عرب پر امریکا کا بہت اثرو رسوخ ہے، پاکستان کی جوہری طاقت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔

مشیر وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ ہمیں معاشی مسائل ہیں جبکہ سعودی عرب معاشی پاور ہے، جب دونوں اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس مسلمان ملک پر جارحیت ہو گی تو یہ ورلڈ سپر پاورنوٹس لے گی اور مدد کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ راز کی باتیں سرعام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خ...
19/09/2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا ہونے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگ...
19/09/2025

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے
تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا۔کاروبار کی ابتدا میں ہی حصص باز...
19/09/2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا۔

کاروبار کی ابتدا میں ہی حصص بازار نے تیزی دکھائی جس کے باعث 100 انڈیکس میں دیکھتے ہی دیکھتے 788 پوائنٹس کااضافہ ہو گیا۔

صبح دس بجے 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 741 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار میں تیزی کی اہم وجہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والا دفاعی معاہدہ ہے۔ اسی کی بدولت گزشتہ روز حصص بازار نے پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کی تھی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار  پھر  غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا ن...
19/09/2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قراردادکو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔

امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔

یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔

امریکی ویٹو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکا کے اس اقدام پر کئی ممالک نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

18/09/2025

منڈی بہاوالدین۔ تھانہ پھالیہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی کرکے فرار ہونے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، گزشتہ روز دو مسلح ڈاکو نجی کمپنی کے ملازم سے رقم چھین کر فرارہوگئے تھے۔

Address

Wazirabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zmc news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zmc news:

Share