Islamiyat

Islamiyat دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے.
ان شاءاللہ عزوجل

02/10/2024

یا الله جو پریشان حال ہیں اور اپنی پریشانیوں کو کسی سے بیان نہیں کرنا چاہتے ان کی پریشانیوں کو دور فرما
اے الله تو اپنے نیک بندوں کو جو دیا کرتا ہے وہ ہم سب کو عطا فرما… آمین

11/09/2024

(محبة رسول اللهﷺ هي الحياة التى مَن حُرِمها فهو من جملة الأموات)
الإمام القسطلاني

(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی زندگی ہے، جو اس سے محروم رہا وہ مردوں میں سے ہے۔)
امام قسطلانی

19/08/2024

اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم

17/08/2024

روسی کہاوت: کپڑے کو کاٹنے سے پہلے کئی بار ناپ لوکیونکہ اسے کاٹنے کا موقع ایک بار ہی ملتا ہے۔

14/08/2024

*يا حيُّ يا قيُّومُ برحمتِك أستغيثُ أصلِح لي شأني كله ولا تَكِلْني إلى نفسي طرفةَ عَين"..

11/08/2024

-ربّ إنـي لما أنزلت إليّ من خيـــر فقير .
-ربّ لا تذرني فرداً وأنت خيـر الوارثين .
-ربّ اجعلني مقيم الصــلاة ومن ذريتي ربنا وتقبل دعــــاء .
-ربي إني مسني الضـر وأنت أرحـم الراحميــن .
-ربّ إني مغلوب فانتصر .
-ربّ اشرح لي صـدري ويسرلي أمــــــــري
-ربّ إني ظلمت نفسي فاغفرلي .
وصل اللهم على سيدنا محمد ﷺ وعلى آله وصحبه أجمعين ليوم الدين.

24/07/2024

مختلف موسموں ميں رمضان شريف انے کا سبب ـ

****************************************

******************************************

موسموں کی تبدیلی خالق عزوجل نے گردشِ آفتاب پر رکھی ہے مثلاً تحویلِ برج حمل سے ختمِ جوز ا تک فصل ربیع ہے، پھر تحویل سرطان سے ختمِ سنبلہ تک گرمی، پھر تحویلِ میزان سے ختمِ قوس تک خریف، پھر تحویل جدی سے ختمِ حوت تک جاڑ...ا، یہ آفتاب کا ایک دَور ہے کہ تقریباً ۳۶۵ دن اور پونے چھ گھنٹے میں کہ پاؤ دن کے قریب ہُوا پُورا ہوتاہے۔ اور عربی شرعی مہینے قمری ہیں کہ ہلال سے شروع اور ۳۰یا ۲۹ دن میں ختم ہوتے ہیں۔ یہ بارہ ۱۲مہینے یعنی قمری سال ۳۵۴یا ۳۵۵ دن کا ہوتا ہے تو شمسی سال سے دس گیارہ دن چھوٹا ہے، سمجھنے کے لیے کسرات چھوڑ کر شمسی سال ۳۶۵ قمری ۳۵۵ میں رکھے کہ دس دن کا فرق ہوا، اب فرض کیجئے کہ کسی سال یکم رمضان شریف یکم جنوری کو ہُوئی تو آئندہ سال ۲۲دسمبر کو یکم رمضان ہوگی کہ قمری ۱۲ مہینے ۳۵۵ دن میں ختم ہوجائیں گے اور شمسی سال پورا ہونے کو ابھی دس دن اور درکار ہیں،پھر تیسرے سال یکم رمضان ۱۲دسمبر کو ہوگی، چوتھے سال یکم دسمبر کو ہوگی، تین برس میں ایک مہینہ بدل گیا، پہلے یکم جنوری کو تھی اب یکم دسمبر کوہُوئی، یونہی ہر تین برس میں ایک مہینہ بدلے گا اور رمضان المبارک ہر شمسی مہینہ میں دورہ فرمائے گا، بعینہٖ یہی حالت ہندی مہینوں کی ہوگی، اگروہ لوند نہ لیتے، انھوں نے سال رکھا شمسی اور مہینے لیے قمری، توہر برس دس دن گھٹ گھٹ کر تین سال بعد ایک مہینہ گھٹ گیا، لہذا ہر تین سال پر وہ ایک مہینہ مکرر کرلیتے ہیں تاکہ شمسی سال سے مطابقت رہے، ورنہ کبھی جیٹھ جاڑوں میں آتا اور پوس گرمیوں میں،بلکہ نصارٰی جنہوں نے سال وماہ سب شمسی لیے اگر یہ چوتھے سال ایک دن بڑھا کر فروری ۲۹ کا نہ کرتے تو اُن کو بھی یہی صورت پیش آتی کہ کبھی جُون کا مہینہ جاڑوں میں ہوتا اور دسمبر گرمیوں میں، یوں کہ سال ۳۶۵دن کا لیا اور آفتاب کا دَورہ ابھی چند گھنٹے بعد پُورا ہوگا کہ جس کی مقدار تقریباً چھ۶گھنٹے، تو پہلے سال شمسی سال دورہ یافتہ سے ۶گھنٹے پہلے ختم ہوا، دوسرے سال ۱۲گھنٹے پہلے، تیسرے سال ۱۸ گھنٹے پہلے، چوتھے سال تقریباً ۲۴گھنٹے، اور ۲۴گھنٹے کا ایک دن رات ہوتا ہے لہذا ہر چوتھے سال ایک دن بڑھا دیا کہ دورہ آفتاب سے مطابقت رہے، لیکن دورہ آفتاب پُورے چھ گھنٹے زائد نہ تھا بلکہ چوتھے تقریباً پونے چھ گھنٹے، توچوتھے سال پورے ۲۴گھنٹے کا فرق نہ پڑا تھا بلکہ تقریباً ۲۳ گھنٹے کا اور بڑھالیا ایک ایک کہ ۲۴ گھنٹے ہے،تو یوں ہر سال میں شمسی سال دورہ آفتاب سے کچھ کم ایک گھنٹہ بڑھے گا، سَوبرس بعد تقریباً ایک دن، لہذا صدی بعد گھٹا کر پھر فروری ۲۸دن کا کر لیا، اسی طرح اور دقیق کسرات کا حساب ہے۔واﷲتعالیٰ اعلم

(امام اهلسنت اعليحضرت امام احمد رضا خان رضى الله عنه )

12/07/2024
12/07/2024

، براہ کرم تمام احباب پڑھ کر مرحومین امت محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ایصال کردیجئے جزاکم اللہ خیرا
‏﷽
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ ۞ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞ مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ ۞ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ ۞ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ المُسْتَقِیْمَ ۞ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِم٬ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ۞
(1)قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ
(2)قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ
(3)قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ
‏اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْوعلَےَآل مُحمَّــــــــدْ كما صَــــــلٌيت علَےَإِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْوعلَےَآل مُحمَّــــــــدْكماباركت علَےَإِبْرَاهِيمَ وعلَےَآل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌمَجِيدٌ

اللہ پاک اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وآسلم کے صدقے تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اللہ پاک ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائےآمین ثمہ آمین یا ربّ العالمین

جمعہ مبارکہ

25/06/2024

اللهم اكرم كل مريض ومبتلى بشفاء عاجل من لدنك يا ارحم الراحمين

15/06/2024

*اولاد کے لئے آج یہ دعا مانگیں
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*:-
اے پروردی گار میری اؤلاد کوآپنی
پناہ میں رکھنا۔
اے پروردگار میرے اولاد کو ہر برائی ،شر اور نقصان سے محفوظ فرما۔
آمین ثمہ آمین
🤲🤲🤲🙏🤲🤲🤲
اے اللہ میرے بچوں کو ہر بیماری سے محفوظ فرما ۔
اے مھربان رب مجھے اپنے اولاد کے امتحان اور آزمائش سے محفوظ فرما۔
اے پروردگار انکو اپنی ہر آزمائش میں کامیاب فرما۔
اے رب کریم میرے اولاد کو اپنے صالحین میں سے قرار دے اور ان کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرما اور سعادتمندوں میں شامل فرما۔
اے پروردگار میرے بچوں کو رزق حلال عطا فرما اور حرام سے بچا لے اور اپنے فضل و کرم سے ان کو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا ۔
اے رب رحیم ان کو شیطان رجیم کے شر سے محفوظ فرما ۔
اے رب مھربان اپنے پاکیزہ ترین بندوں کے ساتھ دوستی اور قرب اور اپنی ذات پر توکل نصیب فرما ۔
اے پروردگار وہ تمام بیماریاں جو روح و جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں میرے بچوں سے ان کو دور فرما۔
اے پروردگار میرے اولاد کو میرے لیے اور اپنے مخلوق کے لیے باعث خیر بنا اور ان کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما۔
اے رب رحمان و رحیم میں اپنے بچوں کو جو میرے جگر کا ٹکڑے ہیں تیرے سپرد کرتا ہوں۔ انہیں اپنے عظمت کے طفیل ہر بلا مصیبت سے محفوظ فرما۔
یا باری تعالیٰ میرے اولاد کو ہر قسم کے دکھ تکالیف اور پریشانیوں سے محفوظ فرما۔ اور ان کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا۔
اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتا ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما۔
اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !
یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما !
اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما اور
اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا !
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں، انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !
اے الله انکو میرے لئے خیر کا باعث بنا دے !
اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتا ہوں، اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا، میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔
اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے !
اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور انہیں اپنا اور اپنے پیارے حبیب کے فرمان حکام پر عمل کرنے والابنا لے۔
اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما !
اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔
اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما !
اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے !
آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات 🙏🏻🙏🏻
یا اللہ یہ دعا میرے بچوں، میرے دوستوں، احباب اور سب مسلمانوں کے بچوں کے حق میں بھی قبول فرما۔ یا اللہ جو بچے ابھی تک ایمان نہی لائے ان کو بھی ایمان نصیب فرما۔ آمین ثم آمین برحمتک یا ارحم الراحمین
آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں ضرور دعا کیجیئے .

*چمکتے ستارے* *قسط نمبر 4**اٹھارہ سال کی عمر میں گیارہ کتب کا مصنف*آج میں آپ کو اپنے جس دوست کا تعارف کروانے جارہا ہوں آ...
04/04/2024

*چمکتے ستارے*
*قسط نمبر 4*
*اٹھارہ سال کی عمر میں گیارہ کتب کا مصنف*
آج میں آپ کو اپنے جس دوست کا تعارف کروانے جارہا ہوں آپ پڑھ کر حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہو جائیں گے کہ ذرے برابر عمر میں پہاڑ جیسا کام😱😱😱۔۔۔۔۔۔
یہ ہیں ہمارے بہت پیارے بھائی اور دوست *مبشر عطاری*۔۔۔۔۔
ان کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے اور لاہور جامعۃ المدینہ ڈیفنس میں درجہ سادسہ مکمل کیا ہے اور اب عالمی مدنی مرکز جانے کا ارادہ ہے۔۔۔۔۔
انہوں نے بارہ سال کی عمر میں حفظ مکمل کیا ، اس کے بعد درس نظامی شروع کی ،، موصوف کو تحریر و تصنیف کا شروع سے ہی شوق تھا لہذا اپنے شوق کو پورا کرنے چل پڑے۔۔۔۔۔۔
ان کا ارادہ ہے کہ میں اپنی درس نظامی مکمل ہونے تک درس نظامی کی تمام کتب کی شروحات اور خلاصے لکھ دوں گا 😇😇😇 ،، یہ صرف ارادہ نہیں بلکہ انہوں نے عملی طور پر کام بھی کیا ہے ،، اب تک ان کی مندرجہ ذیل گیارہ کتب منظر عام پہ آچکی ہیں :::
(1): عناية الملهم شرح اتحاف المسلم
(2): معرفة النحو شرح هداية النحو
(3): تفہیم القدوری
(4): تفہیم مسند امام اعظم
(5): تفہیم المؤطا امام محمد
(6): تفہیم القطبی
(7): تفہیم الفقہ السیرۃ
(8): تفہیم الحسامی
(9): خلاصہ الفوز الکبیر
(10): تفہیم شرح وقایہ
(11): تفہیم تیسیر مصطلح الحدیث
ان کے لکھے ہوئے مضامین نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا کے ماہناموں میں بھی چھپ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاؤہ انہوں نے علم توقیت کورس کر لیا ہے اور اب دوسروں کو کروا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ 13ویں کلاس کے سٹوڈنٹ بھی ہیں ،، مستقبل میں ان کا ارادہ انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر (( یعنی المدینۃ العلمیہ )) میں کام کرنے کا ہے۔۔۔۔۔۔
اللہ عزوجل میرے اس بھائی کو ڈھیروں ڈھیر کامیابیاں نصیب فرمائے آمین 🩷🩷🩷۔۔۔۔۔
🌹✒️ محمد صائم عطاری ✒️🌹

Address

Wazirabad
Wazirabad
52000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamiyat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category