16/10/2026
مٹھرا بنگلہ سے ٹیلوالہ (میرامختصر مگریادگار ہمسفر)
آج صبح میں مٹھڑا بنگلہ سے ٹیلوالہ کی طرف آ رہا تھا تو کچھ سفر کرنے کے بعد مجھے ایک 75 سال کے بزرگ نے رکنے کا اشارہ کیا میں اس شخصیت کو نہیں جانتا تھا میں نے بٹھالیا بائیک پر ایک نفیس طبیعت کا بندہ بیٹھتے ہی میٹھی سرائیکی زبان میں (اللہ تیڈا بھلا کرے میڈا پتر شالا دشمناں دے وار توں بچیں) بہت خوش مزاج بندہ تھا میں نے نام دریافت کیا تو پتہ چلا یہ چاچا محمد حسین ہیں میں نے پوچھا تو بتایا کہ ٹیلوالہ 18 پل پر اتار دینا میں نے پوچھا کیا کام کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ پتر روڈ پر پڑی کپاس چنتا ہوں اور گزر بسر کرتا ہوں میں نے بہت سراہا اور کہا کہ ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے سرائیکی زبان میں ہماری گفتگو جاری تھی تو چاچا محمد حسین نے بتایا کہ وہ سیزن کا 1 لاکھ روپیہ کپاس چن کے بنا لیتا ہے کسی نے انہیں بتایا ہے کہ کلاں والی پل پر بہت تعداد میں کپاس بکھری ہوتی ہے تو انہوں نے اس علاقہ کا رخ کیا ہے ہم دونوں دوستانہ مزاج میں آ رہے تھے کہ اچانک میری نظر روڈ پر پڑی ہلکی پھٹیوں (کپاس) پر پڑی میں فورا رک گیا اور ہم دونوں نے مل کر پٹھیاں چنیں میں نے ان کا ہاتھ بٹھایا اور یوں محسوس کروایا جیسے ہم بہت پرانے پارٹنر ہوں میں نے اپنے ہاتھ میں اٹھائی پٹھیاں ایک چھاپر میں ڈال دیں جو چاچا محمد حسین کے ہاتھ میں تھا ایک پرکشش مسکراہٹ اور پھر سے ہمارے سفر کا آغاز ہوگیا چاچا جی کی فیملی میں ان کا کوئی بھی نہیں تھا مگر انہوں نے بتایا کہ انہیں مانگ کر کھانا یا کسی کے چولہے پر کھانا اچھا نہیں لگتا اس طرح میں نے مزید انٹرسٹنگ لی اور کام کا پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ سابقہ سالوں کی نسبت اس سال کام کچھ سلو ہے اور بہت سارے لوگ اس طرح آگئے ہیں جس سے مال کم ملتا ہے میں نے خوب گپ شپ لگائی میرا نام دریافت کیا انہوں نے تو بتایا کہ میرے پوترے کا نام بھی سیم ہے میں ان کے ساتھ ایک مزدور بن کر سفر کر رہا تھا ان کی دی ہوئی دعاوں سے میری آنکھیں پرنم تھیں میں نے آنکھیں صاف کیں کہ انہیں محسوس نا ہو تو میں نے بتایا آنکھوں میں مٹی چلی گئی ہے تو انہوں نے عینک لگانے کا مشورہ دیا وہ مسلسل مجھے میٹھی سرائیکی زبان میں دعائیں دے رہے تھے میں نے یہ سفر طے کیا مگر محسوس ہی نا ہوا ہم دونوں مسلسل مختلف جگہوں پر کپاس چنتے آئے اور پھر ایک الوداعی ملاقات کا وقت آیا میں نے چاچا محمد حسین کو سلام کیا اور انہوں نے مجھے آخری الوداع ۔۔
(محنت مانگنے سے ہزار گنا بہتر)
゚