18/05/2025
#ظفروال: بزدل دشمن بھارت اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہ آیا پاکستان عوام پر اپنے کوبرا سانپوں سے زمینی حملے کروانے لگا سرحدی قصبہ ڈیلرا میں انڈین نسل کا کوبرا گھس آیا کیتھوں میں کام کرتے زمیندار کوبرا دیکھ کر خوف ہراس میں مبتلا ہوگٸے زمیندار منیر عنصر اور اشرف وغیرہ نے بتایا کہ یہ انڈین نسل کا کوبرا علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا انڈین نسل کے کوبرا کے خوف کی وجہ سے کاشتکار اپنی کھیتوں میں کام کاج کرنے سے قاصر تھے زمینداروں کے مطابق یہ سانپ انڈین نسل کا ہے اور برساتی ندی نالوں میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آیا تھا یہ کوبرا دس فٹ لمبا اور سات کلو وزنی تھا، زمیندار منیر احمد اور اسکے ساتھیوں کو پھن لہرائی تو انہوں نے سانپ پر حملہ کردیا سانپ بل میں جا گھسا تاہم اسے نکالنے کے لیے کاشتکاروں نے بل پر پہلے آگ جلائی ، اس سے کام نہ چلا تو ٹریکٹر کی مدد سے سانپ کے بل کو کھود کر مار دیا۔۔۔۔۔۔۔