30/08/2026
الحمدللہ! ایک سال پرانی رنجش کا اختتام، محبت اور بھائی چارے کی فتح۔ 🤝❤️
گاؤں لیہڑی کوٹھے میں دو گروپس کے درمیان تقریباً ایک سال سے جاری رنجش اور اختلافات کے باعث معاملات کافی حد تک بڑھ چکے تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، بزرگوں اور مخلص دوستوں کے تعاون سے دونوں فریقوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کامیاب ہوئی۔
آج اس بات کی خوشی ہے کہ نفرت اور رنجش کی جگہ محبت، بھائی چارے اور اتفاق نے لے لی۔ دل سے تمام دوستوں اور معززین کا شکریہ، جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا بھرپور تعاون کیا۔
اللہ تعالیٰ دونوں فریقوں کے درمیان ہمیشہ محبت، بھائی چارہ اور اتفاق قائم رکھے، اور ہمارے گاؤں کو ہر قسم کی رنجش اور اختلاف سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ 🤲