19/08/2026
وزیر اعظم شہباز شریف اور گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ (Wilson L. White) نے اسلام آباد میں گوگل پاکستان کے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔
مقصد: یہ آفس پاکستان کو ریجنل ٹیکنالوجی، ایکسپورٹ اور AI حب بنانے کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس سے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو برائے راست تقویت ملے گی۔
ویژن: حکومتِ پاکستان کے $30 Billion IT Export ویژن کو حاصل کرنے میں گوگل کا یہ دفتر بنیادی کردار ادا کرے گا۔
💼 اس سے پیدا ہونے والے مواقع (Opportunities):
ملازمتوں اور کیریئر کے مواقع (Jobs & Careers):
گوگل کے مقامی وجود سے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ہزاروں جابز بنیں گی (پچھلے 10 سالوں میں گوگل نے پاکستان میں تقریباً 960,000 روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاونت کی ہے)۔
آئی ٹی پروفیشنلز، AI ڈیولپرز، کلاؤڈ انجینئرز، اور ڈجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹس کے لیے مقامی سطح پر مواقع بڑھیں گے۔
طالب علموں کے لیے مفت گوگل جیمنائی (Gemini):
گوگل نے تمام پاکستانی طلبہ کے لیے Google Gemini Subscription ایک سال کے لیے بالکل مفت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ طلبہ AI سکھ سکیں۔
مقامی مینوفیکچرنگ (Chromebook Manufacturing):
گوگل، Tech Valley، اور NRTC کے ساتھ مل کر ہری پور میں لوکل Chromebook Assembly Line چلا رہا ہے، جس سے 500,000 سے زائد ڈیوائسز بنے گی اور ہارڈویئر ایکسپورٹ کا نیا باب کھلے گا۔
فری لانسرز اور ڈیولپرز کی تربیت:
Google Career Certificates اور AI Seekho پروگرامات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس سے فری لانسرز اور جونیئر ڈیولپرز کے لیے عالمی لیول کے آرڈرز اور پروجیکٹس حاصل کرنا آسان ہوگا۔