22/03/2025
ظاہرپیر: تحریکی ، تنظیمی ، سیاسی اور سماجی کام اپنے علاقے میں کرنے کو ترجیح دوں گا، حافظ صفی اللہ
عرصہ دراز سے شہر ظاہرپیر میں وڈیروں ، نوابوں اور مخدوموں کا راج ہے، حافظ صفی اللہ
جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سے فراغت کے بعد اب حافظ صفی اللہ جماعت اسلامی ظاہرپیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کر دئیے گئے
ملتان ( ) حافظ صفی اللہ بزم قرآن کے ضلعی و صوبائی صدر رہے پھر جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کے منتظم ، ماہنامہ مجلہ بزم قرآن کے چیف ایڈیٹر ، صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب اور پھر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر فائز رہے صوبائی و مرکزی شوراؤں کے اہم ترین رکن رہے پانچ سال تک صوبائی و مرکزی قیادت کے مختلف مناصب پر فائز رہے جامع العلوم ملتان سے سند فراغت حاصل کی لاہور اچھرہ میں تنظیمی ذمہ داری ادا کی اور پھر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سے فراغت حاصل کر کے باضابطہ طور پر جماعت اسلامی پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ان خیالات کا اظہار حافظ صفی اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ظاہرپیر نے اپنے ظاہرپیر سٹی کے دفتر سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں جماعت اسلامی ظاہرپیر کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے وہ مختلف تنظیمی شعبہ جات سنبھالیں گے اور مختلف تنظیمی امور کی نگرانی بھی ان کے ذمہ ہو گی حافظ صفی اللہ کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے سے تنظیمی کام کا آغاز قابل ستائش و تحسین ہے شہر ظاہرپیر میں عرصہ دراز سے نوابوں ، سرداروں ، وڈیروں ، جاگیر داروں اور مخدوموں کا راج ہے جماعت اسلامی پاکستان کے تحت سیاسی جدوجہد کر کے یہاں کے عوام کو شعور و آگہی دیں گے اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی کے قریب کریں گے رحیم یار خان میں بنو قابل پروگرام بھی شروع ہوا چاہتا ہے ان شاءاللہ ظاہرپیر کے نوجوانوں کو اس پروگرام میں شریک کروائیں گے اور آئی ٹی کی فیلڈ میں مہارت دیں گے نوجوانوں کی امید اب جماعت اسلامی سے جڑی ہے باقی تمام سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے اہل غزہ و فلسطین امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ماہ رمضان میں انہیں اپنی خصوصی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔ اسرائیل دنیا کا بدترین دہشت گرد ملک ہے اس کے جنگ بندی کے معاہدوں کو توڑنے اور جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کی سرپرستی کرنے والے امریکہ کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی ظاہرپیر مزید مضبوط ہو گی اور ظاہرپیر کا نوجوان جماعت اسلامی کے گرد جمع ہو گا۔ اپنے حالات بدلنے کے لیے خود میدان عمل میں آنا ضروری ہے۔
حافظ صفی اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ظاہرپیر ۔