19/07/2025
ظاہرپیر میں متحرک چور گینگ کے خلاف پولیس کی پیش رفت
ظاہرپیر میں گینگ بنا کر گھروں میں وارداتیں کروانے والے گروہ کے خلاف تحقیقات کے بعد تھانہ ظاہرپیر پولیس نے سرغنہ سمیت گینگ کے دیگر اراکین کے خلاف باقاعدہ نامزد مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چور گینگ کے ایک رکن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ کہ گینگ کے سرغنہ ان سے شرفاء کے گھروں میں وارداتیں کرواکر سامان آپس میں تقسیم کرتے ہیں ۔
گینگ کی سرپرستی کرنے والے نام نہاد معززین بھی پولیس اور سی سی ڈی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں ۔
پولیس تحقیقات جاری ہیں ، بہت سارے دیگر سہولت کاروں کا نام بھی سامنے آرہا ہے جنہوں نے مکرو چہروں پر نقاب چڑھا رکھے ہیں ۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں صاحب اور انچارج سی سی ڈی رحیم یار خان شہنشاہ خان چانڈیہ صاحب سے گزارش ہے کہ اس معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے تاکہ گینگ کے تمام اراکین قانون کی گرفت میں آئیں اور شہر کے لوگ سکون کی نیند سو سکیں ۔
جام احمدزبیر
صدر پریس کلب ظاہرپیر رجسٹرڈ