24/12/2025
ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان یوسفزئی اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ و سابق سفیر محمد صادق خان آف زیدہ کے بدست زیدہ سے تعلق رکھنے والے حمزوی یوسفزئی کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
آج ڈپٹی کمشنر آفس صوابی میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان یوسفزئی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور سابق سفیر محمد صادق خان آف زیدہ نے حمزوی یوسفزئی کو انکی بہترین خدمات بطور سماجی کارکن ، سوشل میڈیا پر بہترین کام ، بہترین کمنٹیٹر اور سٹیج سیکرٹری سمیت زندگی کے مختلف پہلو میں نمایاں اور اچھی خدمات سرانجام دینے پر انکو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی بھی انکے ہمراہ تھی۔