Zhob digital press

Zhob digital press news , weather, sports, internment,event , politics

26/08/2024
26/08/2024

ژوب عادی منشیات ہسپتال پر رات گئے نامعلوم افراد کا حملہ

(((ضروری اعلان)))شہید گیلامان وزیر کی میت کو اج صبح 7 بجے اسلام آباد سے براستہ پشاور، کوہاٹ، کرک اور بنوں ہوتے ہوئے شمال...
11/07/2024

(((ضروری اعلان)))

شہید گیلامان وزیر کی میت کو اج صبح 7 بجے اسلام آباد سے براستہ پشاور، کوہاٹ، کرک اور بنوں ہوتے ہوئے شمالی وزیرستان پہنچایا جائے گا۔ شہید کی نماز نماز جنازہ کل بروز جمعہ 4 بجے آبائی گاؤں اسد خیل شمالی وزیرستان میں ادا کیا جائے گا

معامله کچھ اس طرح تھا کے عید کے تیسرے دن ڈوگہ مچہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہورہا تھا،  آزاد داوڑ اسی میچ میں مہمان...
10/07/2024

معامله کچھ اس طرح تھا کے
عید کے تیسرے دن ڈوگہ مچہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہورہا تھا، آزاد داوڑ اسی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، اور گیلامن وزیر بھی وہاں آیا تھا، گیلامن وزیر رزمک جلسے کیلئے کمپئن کرہا تھا ،

ڈوگہ مچہ خڑکمر کے ساتھ قریب ایک گاؤں ہے ، وہاں کے لوگوں کا پی ٹی ایم کے ساتھ وابستگی زیادہ ہونے پر گیلامن وزیر کو آزاد داوڑ کی نسبت تقریر کرنے کا زیادہ موقع دیا جارہا تھا ، آزاد داوڑ کو یہ حرکت نہ مناسب لگا ،
فائنل ختم ہوا تو آزاد داوڑ کے بھتیجے نے قصداً گیلامن وزیر کے گاڑی کے ساتھ اپنا گاڑی ٹکرا دی ، گیلامن وزیر گاڑی سے اترے اور اس کو گالیاں دی ، گاؤں کے لوگ بھی گیلامن وزیر کے سپورٹ میں کھڑے ہوئے اور آزاد داوڑ کے بھتیجے شاہزیب سے بندوق چھین لیا ، بعد میں دونوں نے شاید ایک دوسرے سے معافیاں مانگی یا مانگوائ گئ، لیکن آزاد داوڑ کے دل میں بھڑاس باقی تھا ۔

گیلامن وزیر کشمیر ٹور پر دوستوں سمیت گیا تھا ، کشمیر سے واپس اسلام آباد جب آئے تو B17 میں کوئٹہ ہوٹل میں چائے پی رہے تھے ، آزاد داوڑ کا B17 میں پراپرٹی کا بزنس ہے ، اور گھر بھی وہاں ہے ، آزاد داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے پھر وہاں پر وہ کیا جو نہیں کرنا چاہئے تھا ، یعنی گیلامن وزیر پر حملہ کیا ،
حملے میں آزاد داوڑ، انعام داوڑ، شاہزیب داوڑ، نیکشاد داوڑ اور مداریس خان کے بیٹے جو آزاد داوڑ کے کزن لگتے ہیں، ٹوٹل 12 کے قریب بندے تھے ، سب آزاد داوڑ کے قریبی لوگ تھے ،

سن 1948ء تیل کی دریافت سے پہلے سعودی عرب کی ایک بدو خاتون اپنے بچے کے ساتھ
09/07/2024

سن 1948ء تیل کی دریافت سے پہلے سعودی عرب کی ایک بدو خاتون اپنے بچے کے ساتھ

08/07/2024

دو سال بعد جب بابا جان وطن واپس آیا تو بیٹی رو پڑی

ایک طلاق یافتہ اکیلی ماں نے لکھا:میں آپ کو یہ بات سمجھانے کے لیے لکھ رہی ہوں کہ اپنے شریک حیات کی خوبیوں کی قدر کرنا ضرو...
06/07/2024

ایک طلاق یافتہ اکیلی ماں نے لکھا:

میں آپ کو یہ بات سمجھانے کے لیے لکھ رہی ہوں کہ اپنے شریک حیات کی خوبیوں کی قدر کرنا ضروری ہے، چاہے ان میں خامیاں ہوں۔

میری عمر 32 سال ہے۔

میرے سابق شوہر اور میں نے 6 سال تک ڈیٹ کی۔

ہم بہترین دوست تھے۔

میں نے انتظار کیا یہاں تک کہ اس نے کالج مکمل کر لیا اور کام شروع کر دیا۔

پھر میرے خاندان اور اس کے خاندان نے ملاقات کی۔

ہماری شادی ہوئی اور ہمارا ایک بیٹا ہوا۔ [اب 7 سال کا ہے]۔

میرا شوہر کبھی کبھار غصے میں آ جاتا تھا لیکن ہمارے مسائل تب شروع ہوئے جب میں نے اسے یہ محسوس کرانا چاہا کہ وہ مجھے کنٹرول نہیں کر سکتا۔

جب بھی ہم جھگڑتے، میں اپنا سامان باندھ کر اپنے خاندان کے پاس چلی جاتی اور انہیں صورتحال سمجھاتی۔

میری بہنیں میرے شوہر کو فون کرتیں اور اس پر چیختیں۔

اگر وہ مجھے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا تو میں ہمیشہ اسے کہتی کہ اگر وہ چاہے تو مجھے طلاق دے سکتا ہے۔

میں کبھی طلاق نہیں چاہتی تھی۔

مجھے صرف اپنی عزت کا خیال تھا اور میں کبھی بھی اس کی نظروں میں ایک کمزور عورت نہیں بننا چاہتی تھی۔

ایک دن میں نے اسے اتنا تنگ کیا کہ پہلی بار اس نے مجھے مارا اور گھر سے باہر نکال دیا۔

میں اپنے خاندان کے پاس چلی گئی، میرے خاندان نے اسے پولیس میں رپورٹ کر دیا، ہر بار ایسا لگتا تھا جیسے میں ہی مظلوم ہوں!

لیکن حقیقت میں، میں اپنے شوہر کو جذباتی طور پر تکلیف پہنچاتی تھی۔

اسے گرفتار کر لیا گیا اور حراست میں رکھا گیا۔

اس کے خاندان نے مجھ سے کیس واپس لینے کو کہا۔

مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط کر رہی ہوں۔

میرا شوہر کبھی بھی پرتشدد انسان نہیں تھا، اس نے جو کیا وہ اس لیے کیا کیونکہ میں نے اسے مجبور کیا اور اس نے کھلے دل سے معافی مانگی۔

میں نے کیس واپس لے لیا، اور ہم دوبارہ مل گئے۔

تین ماہ بعد، ایک چھوٹے مسئلے پر میں نے پھر سے اپنا سامان باندھ لیا اور وہ اکیلا رہ گیا۔

دو دن بعد، مجھے کال آئی کہ وہ ہسپتال میں ہے۔

میرے خاندان نے مجھے کہا کہ وہاں نہ جاؤں کیونکہ ایسا لگے گا جیسے میں اسے منانے جا رہی ہوں اور میری بہنیں مانتی تھیں کہ وہ بیماری کا ڈرامہ کر رہا ہے۔

اس دوران، لوگ مجھے مظلوم سمجھتے رہے جیسے میں ہی ظلم کا شکار ہوں۔

وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں رہا، جب وہ واپس آیا، مجھے صرف طلاق کا نوٹس ملا۔

میں طلاق کو رد کرنا چاہتی تھی، لیکن میرے غرور کی وجہ سے، میں چاہتی تھی کہ وہ اپنا فیصلہ بدلے اور مجھ سے معافی مانگے۔

میں نے اسے فون کیا اور کہا کہ اسے طلاق مل جائے گی کیونکہ میں جہنم میں جی رہی تھی۔

جب ہم عدالت گئے، میں چاہتی تھی کہ وہ قیمت چکائے، اس لیے میں نے عدالت سے کہا کہ اس کی جائیداد تقسیم کی جائے۔

میری حیرت کی بات یہ تھی کہ اس نے کھلے عام عدالت کو بتایا کہ جو کچھ بھی ہم نے اکٹھا حاصل کیا ہے وہ مجھے دیا جائے، اسے صرف طلاق چاہیے۔

ہم جولائی 2009 میں طلاق یافتہ ہو گئے۔

اب، میرا شوہر شادی شدہ ہے، جبکہ میں یہاں برباد ہو رہی ہوں!

میرے خاندان والے میرے بارے میں چغلی کرتے ہیں۔

میں اپنی بقا کے لیے اپنے بیٹے کے لیے جو میرے سابق شوہر دیتا ہے، اس پر انحصار کرتی ہوں۔

مجھے معلوم ہے کہ میں نے اپنی شادی برباد کی۔

میں یہاں تمام بیویوں کو بتا رہی ہوں کہ انہیں مشورہ لیتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔

دھوکہ نہ کھائیں، اپنے خاندان کی مداخلت کو اپنی شادی میں نہ آنے دیں میرے عزیز قاری۔

یہاں تک کہ میری چھوٹی بہنیں بھی مجھ سے زیادہ عزت پاتی ہیں۔

جن لوگوں نے مجھے طلاق لینے کی ترغیب دی، وہ ہمیشہ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور میرے بارے میں بری باتیں کرتے ہیں۔

براہ کرم خواتین، اپنی شادی میں چوکسی سے کام لیں۔

سوچا کہ اپنی کہانی شیئر کروں تاکہ آپ کی شادی بچ سکے۔

غرور میں کوئی فائدہ نہیں۔

کبھی کبھی یہ مرد کا قصور نہیں ہوتا،
یہ آپ کا غرور ہوتا ہے، اور وہ لوگ جو آپ کو مشورہ دیتے ہیں، اس لیے اپنی شادی میں ہوشیار اور چوکنا رہیں۔

اللہ ہمیں برائی سے، برے لوگوں سے، ان سے جو برائی کرتے ہیں اور دوسروں کو برائی کی دعوت دیتے ہیں، محفوظ رکھے یا کریم۔ آمین اپنے دوستوں کے ساتھ شیر کریں اور گھر کے لوگوں کے ساتھ بھی
جزاک اللہ خیرا آپ کے وقت کے لیے۔

افسوس ناک خبر سیف الرحمن ،مبین،جمعہ رحیم تین نوجوان آج دھانہ سر ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئےتینوں کا نماز جنازہ انکے آبائی قب...
05/07/2024

افسوس ناک خبر
سیف الرحمن ،مبین،جمعہ رحیم تین نوجوان آج دھانہ سر ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے
تینوں کا نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان لواڑہ سنگر ضلع شیرانی میں بمورخہ 6 جولائی بوقت دن 11 بجے ادا کی جائے گی

02/07/2024

ژوب میں خوف و ہراس پھیلانے اور حالات خراب کرنے کی غرض سے رات کو فائرنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں

بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے ٹاپ تین پوزیشن ہولڈرز کے لسٹ لولارائی نے پہلے تین پوزیشن اہنے نام کر لیے ...
02/07/2024

بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے ٹاپ تین پوزیشن ہولڈرز کے لسٹ لولارائی نے پہلے تین پوزیشن اہنے نام کر لیے مبارک لولارائی کے اساتذہ کرام اور طلبا کو

( اختیارات ھمیشہ عارضی ھوتے ھیں ) میں کئی ایسے ریٹائرڈ سرکاری آفیسروں/ملازمین کو جانتا ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد اس بات کا...
30/06/2024

( اختیارات ھمیشہ عارضی ھوتے ھیں )
میں کئی ایسے ریٹائرڈ سرکاری آفیسروں/ملازمین کو جانتا ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد اس بات کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ عام لوگ اب انہیں محفلوں /محلوں میں عزت نہیں دیتے ہیں۔

کچھ ریٹائرڈ آفیسر/ملازمین تو شدید ذہنی تناو کا شکار نظر آتے ہیں کہ لوگ ہمیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

ریٹائرڈ آفیسروں/ملازمین کے ساتھ اس رویے کی وجہ میرے نزدیک یہ خود ہوتے ہیں ، یہ جب حاضر سروس ہوتے ہیں تو یہ آسمانوں میں اڑ رہے ہوتے اور کسی سائل کا کام کرنا یہ عار سمجھتے ہیں ۔

یاد رکھیں یہ کرسی بھی چھوٹ جائیگی ، یہ دفتر کے ساتھی بھی بچھڑ جائیں گے ، آپ کو لوٹ کر انہی لوگوں کے درمیان جانا ہے جہاں سے آپ آئے تھے ۔

لہذا اپنے اچھے کل کی بنیاد آج ہی رکھ لیں ، تاکہ لوگ آپ کو اچھے نام سے یاد نہیں کرتے تو برے نام سے بھی یاد نہ کریں۔

اپنی آفیسری کو رعب داب کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ اللہ کی مخلوق کے لیۓ آسانیاں پیدا کرنے والے بنیں۔۔۔۔۔۔

30/06/2024

خوشخبری
دانہ سر راستہ کھل گیا

Address

Zhob

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zhob digital press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zhob digital press:

Share