11/09/2025
بلوچستان
زیارت
کلرک ایسوسی ایشن زیارت کی جانب سے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض داوڑ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیاگیا
ویلکم پارٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت محمد حنیف کاکڑ، تحصیلدار زیارت نوراحمد کاکڑ، ضلعی صدر کلرک ایسوسی ایشن محمد ہاشم سارنگزئی، رسالدار زیارت۔ عمران خان دمڑ رسالدار محمد یونس کاکڑ سمیت ڈی سی آفس کے کلرک اسٹاف اور ملازمین
شریک ہوئےمحمد ہاشم سارنگزئی نے اپنے اسٹاف کی تعارف کے ساتھ ساتھ بتایا کہ ھم اپنی ذمہ داریاں ھمیشہ بہترین سر انجام دے رہے ہیں اپنے آفس کی شان و شوکت اور آفس کی بہتری ھمارے اسٹاف کی کوشش قابل ستائش رہی ہیں ھم غریب عوام جو دور سے آتے ہیں ان کی کام میں ھمیشہ ایک فرض کی ادائگی نبھانے میں اپنی توانیاں بروے کار لاتے ہیں تاکہ کوئی ھمارے آفس سے مایوس نہ چلا جائے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض داوڑ نے بتایا کہ آفس اسٹاف کے جو مساہل ہیں ان کو حل کرینگے اسٹاف آفس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آفس چلانا ھمارا سب کا کام ہیں تاکہ آفس کی عزت اور بڑھائی برقرار رہ سکے کسی کو ہیاں سے مایوس نہ جانے دیا جائے