News alert Portugal

News alert Portugal Overseas pakistanies social activities

23/06/2025
23/06/2025

اہم خبر!

پرتگیزی حکومت کی وزراء کی کونسل کی طرف سے آج بالآخر پرتگیزی نیشنلیٹی کا بل پاس کر دیا ہے جس کے مطابق نیشنلیٹی کا وقت ہم جیسے لوگوں کے لئے جن کا تعلق نان پرتگیزی سپیکنگ ممالک سے ہے اس وقت کو اب پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور بہت بڑی تبدیلی وہ یہ ہے کہ اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ کہا جا رہا تھا کہ نیشنلیٹی کا ٹائم پیریڈ فائل لاک سے شمار ہوگا لیکن اب نئے قانون کے حساب سے اسکو بھی واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ نیشنلیٹی کی مدت کا شمار صرف ریذیڈنس کارڈ ملنے کے بعد کا ہی شمار کیا جائے گا جو کہ اب سے دس سال ہے۔

اس کے علاوہ نیشنیلٹی کے حصول کیلئے پرتگالی زبان اور ثقافت کا علم بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔ پرتگالی شہریوں اور ملک کی سیاسی تنظیم کے فرائض اور حقوق کے بارے میں اچھی معلومات ہونا ضروری ہے، جس کیلئے اب ایک نیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پرتگال میں پیدا ہونے والے وہ بچے جو پیدا ہوتے ہی پاسپورٹ کے اہل ہوتے تھے جن کی ماں یا باپ پرتگال میں لیگل مطلب جن کے پاس ریزیڈنس کارڈ ہوتا تھا یا انہیں پرتگال رہتے ہوئے ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہوتا تھا اب اس قانون کو بھی بدل دیا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق پرتگال میں پیدا ہونے والے بچہ صرف اس وقت نیشنلیٹی کے لئے اہل ہوگا اگر اس کے والدین کو پرتگال میں قانونی حیثیت ملے مطلب ریذیڈنس کارڈ کے ساتھ تین سال ہو گئے ہوں گے۔

پرتگال میں اکثر آنیوالے تارکین وطن پہلا ہی کارڈ ملنے پر فیملی ری یونین کی درخواست دے دیتے تھے جس کی بعض اوقات فوری یا تین سے چار ماہ میں اپروول ہو جاتی تھی لیکن اب فیملی ری یونین کیلئے بھی قوانین کو سخت کر دیا گیا ہے۔ اب سے تارکین وطن فیملی ری یونین کیلئے تب ہی اپلائی کر سکیں گے جب ان کو ریذیڈنس کارڈ ملے دو سال ہو گئے ہونگے۔فیملی یا بچوں وغیرہ کو بلانے کیلئے رہائش اور مناسب روزگار کا ہونا بھی ضروری ہے ورنہ فیملی ری یونین کیسز کو ریجیکٹ کر دیا جائیگا۔

31/05/2025
19/05/2025

پرتگال کے انتخابات کے نتائج – مئی 2025
سینٹر رائٹ ڈیموکریٹک الائنس (AD)، جس کی قیادت لوئس مونٹی نیگرو نے کی، نے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ (89) نشستیں حاصل کیں لیکن وہ قطعی اکثریت (116 نشستیں) سے محروم رہا۔
سوشلسٹ پارٹی (PS)، جس کی قیادت Pedro Nuno Santos کر رہی ہے، اور Chega پارٹی، جس کی قیادت Andree Ventura کر رہی ہے، ہر ایک نے 58 نشستیں حاصل کیں۔

01/12/2024

Endereço

Lisbon

Horário de Funcionamento

Segunda-feira 09:00 - 17:00
Terça-feira 09:00 - 17:00
Quarta-feira 09:00 - 17:00
Quinta-feira 09:00 - 17:00
Sexta-feira 09:00 - 17:00
Sábado 09:00 - 17:00

Notificações

Seja o primeiro a receber as novidades e deixe-nos enviar-lhe um email quando News alert Portugal publica notícias e promoções. O seu endereço de email não será utilizado para qualquer outro propósito, e pode cancelar a subscrição a qualquer momento.

Entre Em Contato Com O Negócio

Envie uma mensagem para News alert Portugal:

Compartilhar