02/10/2025
بنوں:ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بنوں پولیس جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ ڈومیل پولیس نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کے خطرناک ملزم عارف زمان عرف کوٹان ولد سردار زمان سکنہ ادھمی پیران جھنڈو خیل کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈومیل انور خٹک بمعہ پولیس نفری نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے ایک عدد لوڈ شدہ پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ ملزم متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں:
مقدمہ نمبر 1629 سال 2024 تھانہ حیات آباد پشاور
مقدمہ نمبر 800 سال 2024 تھانہ تاتارہ ضلع پشاور
مقدمہ نمبر 1212 سال 2024 تھانہ ڈومیل بنوں جرائم (موٹر کار چوری ، ڈکیتی آور دیگر سنگین مقدمات )شامل ہیں۔
بنوں پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔