Voice of Darra Adam Khel

Voice of Darra Adam Khel قبائل🥰زوند پرست./امن پرست/مینہ وال/کلی وال🥰

01/09/2025

اطلاعات ہے رات گئے آنے والے زلزلہ کے باعث افغانستان کے کئی صو بوں میں شدید نقصان ہوا ہے
کئی علاقوں میں کچے مکانات گر گئی ہے اور سو سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں .۔

31/08/2025

ٹک ٹاکر حسنین عرف پہلوان مردانی سوفٹویئرز اپڈیٹ
゚viralシfypシ゚

27/08/2025

پنجاب ڈوب رہاہے
اللہ میرے ملک پر رحم فرما
゚viralシfypシ゚

26/08/2025

ٹک ٹاکر نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو انجام برا ہوگا ٹک
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کے پی کے پولیس زندہ آبادٹک ٹاکر زاہد ارمان گرفتار
Software Updated
Great work KP Police

24/08/2025
20/08/2025

ملک نصیراحمدکوکی خیل الحاج تاج محمدآفریدی و ساتھیوں کے ہمراہ اپنے حجرے غنڈی جمرود پہنچ گئے ۔
حجرے میں قوم کوکی خیل کے مشران و کشران کی آمد ۔
جشن کا سماں
انہوں نے شکریہ کے الفاظ ادا کیے

20/08/2025

شکر الحمدللہ ملک نصیر کوکی خیل جیل سے رہا ہو گیا

19/08/2025

تیراہ زخہ خیل واقعہ: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

تیراہ زخہ خیل کے علاقے سڑے کنڈاو کا رہائشی محمد نظیر ولد شعیب جان گزشتہ شب اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی ڈیلیوری کے لیے لے جانے نکلے۔ عینی شاہدین کے مطابق سڑے کنڈاو چیک پوسٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں آگے جانے کی اجازت دی، تاہم مومند اغوذ کے مقام پر فورسز نے ان کی گاڑی پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق محمد نظیر کا تعلق کاروباری طبقے سے تھا اور وہ علاقے میں ایک عام دکاندار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شہری کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

19/08/2025

درہ آدم خیل کے سابقہ MNA قیصر جمال بمائے اپنے آفریدی ویلفیئر ٹرسٹ بونیر جاکر متاثرین کی لاکھوں روپے کی نقد امداد کر کے انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی
تفصیل.. 15 اگست 2025 کو خیبرپختونخوا میں شدید طوفانی سیلاب آیا تھا جس میں سب سے ذیادہ متاثر خیبر پختونخوا کا ضلع بونیر ہوا ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آفریدی ویلفئیر ٹرسٹ بمع اپنے ٹیم کے 16 اگست 2025 کو ضلع بونیر پہنچ گئے

16 اگست 2025 کو سب سے پہلے ذیادہ متاثر ہونے والا گاؤں بیشونڑی میں جانی و مالی نقصانات کا سروے کیا اور موقع پر ہی کچھ نقد رقم بھی فراہم کی گئی جبکہ 17 اگست کو ہم نے گاوں چغرزئی میں سروے کر کے 25 گھرانوں کو شارٹ لسٹ کئے گئے جن میں 33 افراد شہید ہو چکے ہیں اور رہائشی گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں ان کو موقع پر ہی کیش کی صورت میں مالی تعاون فراہم کی گئی اور خواتین کیلئے وہی پر میڈیکل کمیپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی

18 اگست 2025 کو ہم نے متاثرہ گاؤں قدر نگر کا بھی تفصیلی سروے کیا اور زمینی حقائق پر مبنی 27 گھرانوں کے کوائف اکٹھے کئے جس میں 82 افراد شہید ہو چکے ہیں جس کے تقریبا گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں ہماری کوشش ہے کہ آج اس متاثرہ گاؤں میں بھی ممکن حد تک کیش کی صورت میں مالی معاونت کریں اس طرح ہماری سرگرمیاں ایک دو دن کیلئے اسی طرح جاری رہینگے
اللہ تعالیٰ آفریدی ویلفیئر ٹرسٹ ٹیم کو اس نیک کاموں پر دنیا اور آخرت کی اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

یونائٹڈ سکھ کی طرف سے بونیر سوات متاثرین کے لیے لنگر کی  سوا جاری ہے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اس دکھ کے گھڑی میں اپنے ب...
19/08/2025

یونائٹڈ سکھ کی طرف سے بونیر سوات متاثرین کے لیے لنگر کی سوا جاری ہے تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اس دکھ کے گھڑی میں اپنے بے سہارا بھائیوں کی خوب مدد کریں یہی وقت ہے اپنے ان بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا جو اس وقت بہت برے وقت سے گزر رہے اللہ تعالیٰ تمام شہدا کی درجات بلند عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہیں سب کا حامی اور ناطر ہوں دکھ اتنا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں

18/08/2025

صوابی علاقہ گدون بادہ ڈیم متعلق غیر مصدقہ غلط خبر شئیر کرنے پر عورتیں بچوں سمیت خوف و ہراس میں مبتلا۔
آپ لوگوں کی کوئی بھی غلط غیر مصدقہ خبر عوام کے لئے باعث زحمت ہوتی ہے لہذا سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ اس سخت حالات میں ذمہ دار اور مہذب شہری کا کردار ادا کریں۔
پیغام کو آگے شئیر کریں شکریہ

18/08/2025

کوھاٹ گھمکول کیمپ نمبر2 میں بارش نے تباہی مچادی۔مکان گرگیا۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Address

Doha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Darra Adam Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share