Discover Kashmir

Discover Kashmir خوبصورت اور تفصیلی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل پر تشریف لائیے ۔ شکریہ 🥀
https://www.youtube.com/

کھوئی رٹہ سنگم گالہ سیدپور روڈ، ماہل: اوور اسپیڈ کے باعث کار مکان سے جا ٹکرائی، تین افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل۔"     ...
18/12/2025

کھوئی رٹہ سنگم گالہ سیدپور روڈ، ماہل: اوور اسپیڈ کے باعث کار مکان سے جا ٹکرائی، تین افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل۔"
#ماہل #زخمی

18/12/2025
🌥️ موسم کی تازہ صورتحال | آزاد کشمیرمحکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران موسم زیادہ تر ابر آل...
17/12/2025

🌥️ موسم کی تازہ صورتحال | آزاد کشمیر

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
☔ اس دوران شدید بارش کے واضح امکانات نہیں ہیں، تاہم بالائی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

عوام سے گزارش ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔












17/12/2025

🚨 بریکنگ نیوز 🚨

کوٹلی آزاد کشمیر میں قائم ایک مبینہ انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی کے ایجنٹس عوام سے لاکھوں اور کروڑوں روپے لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔

📍 واقعہ: کوٹلی، آزاد کشمیر
📢 عوام نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔








انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہچوہدری محمد رشید صاحب (مرحوم) دھیرہ ڈومانڈ...
17/12/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
چوہدری محمد رشید صاحب (مرحوم) دھیرہ ڈومانڈہ والوں کے صاحبزادے اور
چوہدری حاجی محمد رفیق صاحب (مرحوم) کے بھتیجے،
جناب محمد اسرار رشید صاحب جو سعودی عرب میں وفات پا گئے تھے،
ان کی میت آج دھیرہ ڈومانڈہ، کھوئیرٹہ، آزاد کشمیر پہنچ رہی ہے۔

نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

15/12/2025

سعودی عرب بللسمر میں طویل عرصے بعد خوبصورت بارش 🌧️

#بللسمر



#بارش


کوٹلی — ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اہم اور فوری اطلاعآج صبح سے ایک شخص بیمار حالت میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کو...
14/12/2025

کوٹلی — ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اہم اور فوری اطلاع

آج صبح سے ایک شخص بیمار حالت میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں زیرِ علاج ہے۔ بدقسمتی سے اس کے ساتھ کوئی اہلِ خانہ موجود نہیں، جبکہ مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مذکورہ شخص اپنا نام آفتاب اور تعلق کریلہ پوٹھی بتا رہا ہے، تاہم تاحال اس کے اہلِ خانہ یا عزیزوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تمام عوام الناس بالخصوص کریلہ پوٹھی کے معززین اور رہائشیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر کوئی اس شخص کو پہچانتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دیں تاکہ وہ ہسپتال پہنچ سکیں۔

انسانی ہمدردی کے تحت اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اطلاع جلد از جلد مریض کے گھر والوں تک پہنچ سکے۔

رابطہ و مزید معلومات کے لیے:
ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی — ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ











وادیٔ بناہ، گاؤں گوڑہ بلیال کے رہائشی حاجی محمد رفیق صاحب اس وقت لاہور کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔حاجی صاحب نہایت شریف،...
14/12/2025

وادیٔ بناہ، گاؤں گوڑہ بلیال کے رہائشی حاجی محمد رفیق صاحب اس وقت لاہور کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
حاجی صاحب نہایت شریف، خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں، جو ہمیشہ دوسروں سے مسکرا کر ملتے ہیں۔

تمام دوستوں اور احباب سے خصوصی دعا کی اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حاجی محمد رفیق صاحب کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے، آسانی اور عافیت نصیب کرے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔
آمین یا رب العالمین۔

Address

Abha

Telephone

+966551150857

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share