𝐍𝐨𝐦𝐚𝐧 𝐀𝐥𝐢 𝐕𝐥𝐨𝐠𝐠𝐞𝐫

𝐍𝐨𝐦𝐚𝐧 𝐀𝐥𝐢 𝐕𝐥𝐨𝐠𝐠𝐞𝐫 𝐒𝐚𝐮𝐝𝐢 𝐯𝐥𝐨𝐠𝐠𝐞𝐫 𝐜𝐚𝐩𝐭𝐢𝐯𝐚𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐮𝐝𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐡𝐢𝐬 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐞𝐥𝐥𝐢𝐧𝐠 𝐬𝐭𝐨𝐫𝐲𝐭𝐞𝐥𝐥𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐧𝐝 𝐯𝐢𝐛𝐫𝐚𝐧𝐭 𝐩𝐞𝐫𝐬𝐨𝐧𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲.

08/07/2025

اتنے بگڑے ہوئے لوگ تبلیغی جماعت والے مسجد میں نہیں لا سکے جتنے سی سی ڈی والے دو دن میں لے آئے
شکریہ CCD 🤣☝️🤧

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنملتان کا ایک اور چراغ بجھ گیا..😥(خدارا ! اپنو ں کے اپنے بن کر رہیں )30 سالہ وقا...
22/06/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ملتان کا ایک اور چراغ بجھ گیا..😥
(خدارا ! اپنو ں کے اپنے بن کر رہیں )
30 سالہ وقاص رضا، جو ماڈل ٹاؤن چوک میں ایک رئیل اسٹیٹ آفس چلا رہا تھا، زندگی کی کسی ایسی جنگ سے ہار گیا جس کا شور صرف اس کے دل میں تھا۔
دفتر میں کام کی فائلیں، کتابیں، اور ایک بورڈ جس پر لکھا تھا:
مگر شاید وہ جنگ بہت خاموش اور بہت تنہا تھی۔
اس نے آخری پیغام فیملی گروپ میں بھیجا:
"میری ڈیڈ باڈی آفس سے آکر لے جائیں۔"
اور جب کزنز پہنچے، تو وہ سانسیں بند ہو چکی تھیں۔
کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کس کرب سے گزر رہا تھا، کیا دکھ تھا، یا کون سی امید ٹوٹ چکی تھی۔ مگر یہ حقیقت ہمیں ایک بار پھر جھنجھوڑتی ہے کہ
زندگی کی چکاچوند میں بہت سے لوگ اندر سے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ کے آس پاس کوئی چپ ہے، تھکا ہوا ہے، الگ تھلگ ہے — تو اسے صرف وقت نہیں، توجہ، محبت اور سننے والا دل چاہیے۔۔

21/06/2025

دی ہنٹر ریسٹورنٹ کے مالک طیب بٹ کے بھائی خبیب بٹ کے ساتھ کوٹ اسحاق میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو نیا ہنڈا125، آئی فون اور نقدی لوٹ کر فرار

عامر قذافی سعودی عرب میں دوران حج انتقال کرگئے۔ آپ کو یاد ہوگا یہ وہی عامر قذافی ہے جس بغیر جہاز نہیں چلی تھی۔ یقیناً یہ...
11/06/2025

عامر قذافی سعودی عرب میں دوران حج انتقال کرگئے۔ آپ کو یاد ہوگا یہ وہی عامر قذافی ہے جس بغیر جہاز نہیں چلی تھی۔ یقیناً یہی لوگ اللہ کے نیک بندے ہیں۔ اللہ تعالی کو اس کی کونسی ادا پسند ائی۔ جس کی جان مقدس جگے پر مقدس فریضہ کے دوران اور مقدس دنوں میں لی۔ سبحان اللہ

‏پتھروں کے بیچ چیختی خاموشی 😭 وہ چار دوست جو گجرات کی گلیوں سے ہنستے کھیلتے گلگت بلتستان  نکلے تھے۔ پندرہ مئی کو عطا آبا...
25/05/2025

‏پتھروں کے بیچ چیختی خاموشی 😭

وہ چار دوست جو گجرات کی گلیوں سے ہنستے کھیلتے گلگت بلتستان نکلے تھے۔ پندرہ مئی کو عطا آباد جھیل کی تصویریں اپنے گھر والوں کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد خاموش ہو گئے۔

گلگت بلتستان کی سنگلاخ چٹانوں کے درمیان استک نالہ اور گنجی کے بیچ ایک اجڑی ہوئی گاڑی، بکھرے وجود اور ایک لاش جو پتھر سے ٹیک لگا کر شاید آخری سانسیں لے رہا تھا۔

ناجانے یہ بد نصیب چاروں دوستوں میں سے کون تھا؟ سلمان؟ واصف؟ عمر یا عثمان؟

شاید وہ بچ گیا تھا۔ شاید وہ کچھ لمحے زندہ رہا تھا لیکن زندگی نے رحم نہیں کھائی۔ نہ زمین نے پناہ دی اور نہ ہی آسمان نے آواز سنی۔

اکیلی لاش، ٹوٹا بازو اور ٹوٹے دل لیے وہ دیکھتا رہا ہو گا۔ شاید دوستوں کو، شاید موت کو یا شاید خدا کو۔

اس نے کتنی بے بسی محسوس کی ہو گی۔ ان لمحوں میں ماں کی آخری دعا، باپ کی آخری نصیحت، بہن کی آخری ہنسی اور بھائی کی دوستی سب ایک فلم کی طرح اس کی آنکھوں کے سامنے چلی ہوں گی۔

وہ نیم مردہ شخص شاید آخری لمحوں میں آسمان کی طرف دیکھا ہو گا اس امید سے کہ شاید کوئی آ جائے لیکن کوئی نہیں آیا اور اس کی آخری سانسیں پہاڑوں کی خاموشی میں دب گئیں۔ وہ مرتے دم تک دوستوں کی بے جان جسموں کو دیکھتا رہا ہو گا یا شاید تینوں دوستوں کو مرتا دیکھ کر خود لمحہ لمحہ مرتا ہوا سب سے آخر تک زندہ رہا ہو گا۔

کہاں ہیں وہ حفاظتی دیواریں؟ کہاں ہیں وہ سڑک کی باڑ؟ کہاں ہیں وہ الفاظ جو سیاست دان ہر جلسے میں دہراتے ہیں؟ کہاں ہے وہ ریاست جس کے وزیر سیاحتی ترقی کے نام پر بیرون ملک تصویریں بنواتے پھرتے ہیں۔ کہاں ہیں وہ حکومتی اراکین جو حفاظتی اقدامات کے فنڈز سے اپنی تجوریاں بھرتے ہیں۔

یہ بچے تو زندہ واپس نہیں جا سکے لیکن حکومت ان معاملات کو سنجیدہ لے اور عملی اقدامات کرے تاکہ کسی اور ماں، کسی اور باپ، کسی اور بھائی اور کسی اور بہن کو یہ دکھ دیکھنا نہ پڑے- آمین

تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گلہ گلاں والا کی جامع مسجد گلزار مدینہ کے امام قاری محسن نے مسجد میں  گلے میں پھندا ڈال کر...
24/05/2025

تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گلہ گلاں والا کی جامع مسجد گلزار مدینہ کے امام قاری محسن نے مسجد میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی وجہ تحال معلوم نہ ہوسکی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا


میاں چنوں کے معروف "گائنی کالوجسٹ" ڈاکٹر رفیق گجر جنہوں نے خاتون مریض کی زبان کے ساتھ زبان لگا کر ٹیسٹ کیا۔ڈاکٹر کے خلاف...
23/05/2025

میاں چنوں کے معروف "گائنی کالوجسٹ" ڈاکٹر رفیق گجر جنہوں نے خاتون مریض کی زبان کے ساتھ زبان لگا کر ٹیسٹ کیا۔ڈاکٹر کے خلاف ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا

22/05/2025

واپڈا ٹاون کے ایک رھائشی نے کاروباری نقصان پہ څودکشی کر لی

گوجرانوالہ کا دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک گھر کا چراغ ہمیشہ کے لئے بج گیا گوجرانوالہ : تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گل...
21/05/2025

گوجرانوالہ کا دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک گھر کا چراغ ہمیشہ کے لئے بج گیا
گوجرانوالہ : تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گلہ گلاں والا کا چار سالہ محمد سمیر والد کے ساتھ گھر کی چھت پر لیٹے ہوئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے موقع پر جاب٭حق ہو گیا
یااللہ اس کے والدین کو صبر عطا فرمانا 💔

21/05/2025
ڈسکہ تھانہ موترہ  مسیحی نوجوان کاشف مسیحی کے ق تل کا مرکزی ملزم سابق پولیس انسپکٹر ملک عرفان گرفتار۔* بھانو پنڈی کا رہائ...
14/05/2025

ڈسکہ تھانہ موترہ مسیحی نوجوان کاشف مسیحی کے ق تل کا مرکزی ملزم سابق پولیس انسپکٹر ملک عرفان گرفتار۔*

بھانو پنڈی کا رہائشی کاشف مسیح جوکہ سابق پولیس انسپکٹر ملک عرفان کے ڈیرہ پر ملازمت کرتا تھا 2 یوم قبل ملک عرفان نے موبائل چوری کے شبہ میں ساتھی ملزمان عریب اور اعجاز وغیرہ کی مدد سے تشدد کر کے ہل اک کر دیا تھا.
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کی لیے حصوصی ٹیم تشکیل دی تھی پولیس ٹیم نے واقع میں ملوث مرکزی ملزم انسپکٹر عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ ملزمان اریب اور اعجاز نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے.

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں ملزمان کو عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائی جائے گی اور مقتول کے ورثاء کو ہر صورت انصاف دلوایا جائے گا۔

Address

Abha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐍𝐨𝐦𝐚𝐧 𝐀𝐥𝐢 𝐕𝐥𝐨𝐠𝐠𝐞𝐫 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐍𝐨𝐦𝐚𝐧 𝐀𝐥𝐢 𝐕𝐥𝐨𝐠𝐠𝐞𝐫:

Share